کیا آپ دیکھنا چاہتے ہیں:
- میسج بھیجیں
- کیسے جان سکتے ہیں کہ آیا آپ کی کمیونیکیشن خفیہ ہے؟
- یوزر ڈیٹا تک Signal کی رسائی کے لیے بلاگ پوسٹ
Android
- SMS پیغامات Signal کے پیغامات سے مختلف ہوتے ہیں۔
- Android میں Signal SMS سپورٹ ہٹا رہا ہے، جس کا اعلان ہم نے یہاں کیا ہے۔ SMS کو دوسری میسجنگ ایپ پر منتقل کرنے کے لیے، یہاں مراحل کو فالو کریں۔
- Signal کے تمام پیغامات پرائیویٹ ہیں اور کام کرنا جاری رکھیں گے۔
یہاں، ہم SMS کو ہٹانے کے لیے اپنی منتخب کی گئی وجوہات کا جائزہ لیتے ہیں۔ ہم یہ انتخاب بغیر غور و فکر کے نہیں کرتے، تاہم ہمیں یقین ہے کہ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ مستقبل کے لیے Signal پرائیویسی کے اعلیٰ ترین معیارات کو پورا کرتا ہے۔
- SMS محفوظ یا نجی نہیں ہے، اور اس کا مطلب ہے کہ یہ بنیادی طور پر Signal کے ساتھ مطابقت پذیر نہیں ہے۔ SMS آپ کے میسجز کو واضح طور پر بھیجتا ہے، لہٰذا آپ کا ٹیلی کام یا آپ کی مواصلت کی نگرانی کرنے والا کوئی بھی شخص انہیں پڑھ سکتا ہے۔ ہر کوئی Signal میسج اور SMS مسیج کے درمیان فرق کو نہیں سمجھتا، اور اس سے ممکنہ طور پر خطرناک واقعات پیش آئے جہاں لوگوں نے SMS کے ذریعے وہ میسجز بھیجے جنہیں وہ خفیہ خیال کرتے تھے۔
- US اور دیگر چند مغربی ممالک سے باہر SMS کا استعمال زیادہ نہیں ہوتا، اور اس کا استعمال دن بہ دن کم ہو رہا ہے۔
- Signal SMS کی ترسیل کو کنٹرول نہیں کرتا اور SMS کے ذریعے بھیجے جانے والے اسپام کی روک تھام نہیں کر سکتا۔ US میں، انتخابات سے پہلے، غیر ضروری اسپام SMS بہت عام ہو گئے تھے، اور اس کے باعث Signal کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے تھے اور شکایات میں اضافہ ہوا تھا۔
- دنیا کے بہت سے حصوں میں SMS میسجز بہت مہنگے ہیں۔ نتیجتاً، بہت سے لوگوں کو Signal سے ارسال کیے گئے SMS پیغامات کے لیے بھاری بل ادا کرنے پڑے جو ان کے خیال میں Signal کے پیغامات تھے۔
- SMS سپورٹ کے لیے بہت زیادہ وقت اور محنت درکار ہوتی ہے۔ Signal کو Android کے سینکڑؤں ورژنز چلانے کے لیے لاکھوں کی تعداد میں ڈیوائسز کو سپورٹ کرنا ہوتا ہے۔ اب اس کو ایک پرانے اور نقص زدہ پروٹوکول کو چلانے والے ہزاروں کی تعداد والے سیل کیریئرز سے ضرب دیں، اور اس کی مدد سے SMS میسجز کے طریقہ کار میں لوگوں کو درپیش نقائص اور پیچیدگیوں کے اثرات اور حد واضح ہونے لگتی ہے۔
- SMS بہت سے نقائص کے ساتھ ایک پرانا اور فرسودہ پروٹوکول ہے۔ کیا آپ کو یاد ہے کہ کچھ سال قبل ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ویلنٹائنز کے پرانے SMS میسجز سب کو 9 مہینے بعد ترسیل ہوئے تھے؟ یہ ایک SMS پروٹوکول کے نقص کے باعث ہوا تھا۔ یہ بہت سے مسائل میں سے ایک مسئلہ جس کا تدارک Signal نہیں کر سکتا، اور یہ ان لوگوں پر اثر انداز ہوتا ہے جو Signal کے ذریعے SMS استعمال کرتے ہیں۔
- Google SMS کو تبدیل کرنے کے لیے ایک نیا میسجنگ پروٹوکول سیٹ RCS متعارف کروا رہا ہے۔ RCS کے تعارف کے ساتھ فریق ثالث کی SMS ایپ کا برقرار رہنا مشکل ترین ہو گیا ہے۔ فی الوقت، SMS میسجز کی تعداد کم ہو رہی ہے، اور SMS اور RCS میں تصادم کے سبب دیگر نقائص زیادہ تواتر کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں۔ ایسا کوئی API نہیں ہے جو Signal کو RCS کے ساتھ ضم ہونے کی اجازت دے گا۔
- صرف Android پر SMS سپورٹ کی پیشکش ممکن تھی۔ iOS فریق ثالث کے SMS کلائنٹس کو اجازت نہیں دیتا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے iOS اور ڈیسک ٹاپ کلائنٹس Android کے ساتھ سنک نہیں تھے۔
SMS منتقل کریں
- اگر آپ نے غیر محفوظ SMS کے لیے Signal کو کبھی استعمال نہیں کیا تو کچھ نہیں ہو سکتا۔
- اگر آپ Signal کو بطور ڈیفالٹ SMS ایپ کے استعمال کر چکے ہیں یا اب بھی کرتے ہیں، تو آپ کو ایک نئی ڈیفالٹ ایپ منتخب کرنے کی ضرورت ہو گی اور آپ اپنے SMS اس ایپ پر منتقل کرنے کے خواہشمند ہو سکتے ہیں۔
- میں SMS کو ایک نئی ڈیفالٹ SMS ایپ پر کیسے منتقل کروں؟
- منتقلی کے بعد میں کیا کروں؟
- میں SMS پیغامات کو دوبارہ کیسے ایکسپورٹ کر سکتا/سکتی ہوں؟
- اگر مجھے SMS منتقلی کا اختیار نظر نہیں آتا تو میں کیا کروں؟
- اگر مجھے SMS ہٹانے کا اختیار نظر نہ آئے تو میں کیا کروں؟
- اگر میں Signal کی سیٹںگز > چیٹس میں فہرست کردہ SMS اور MMS نہیں دیکھنا چاہتا تو کیا کروں؟
- میں Signal کا ڈیفالٹ SMS/MMS ایپ کے طور پر کیسے نظم کروں؟
- میں غیر محفوظ SMS/MMS کیسے بھیجوں؟
- اگر میں کچھ نہ کروں تو کیا ہوتا ہے؟
- اگر مجھے مدد درکار ہوئی تو میں کیا کروں؟
میں SMS کو ایک نئی ڈیفالٹ SMS ایپ پر کیسے منتقل کروں؟
- Signal سے باہر SMS میسجز منتقل کریں۔
- Signal میں، اپنی پروفائل
> چیٹس > SMS اور MMS > SMS پیغامات کو ایکسپورٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
- یہ ایکسپورٹ صرف دوسری SMS ایپ کے لیے ہے۔
- Signal میں، اپنی پروفائل
- سٹوریج اسپیس کو صاف کرنے کے لیے SMS میسجز ہٹائیں۔
- Signal میں، اپنی پروفائل
> چیٹس > SMS اور MMS > SMS پیغامات ہٹائیں پر ٹیپ کریں۔
- Signal میں، اپنی پروفائل
- ایک دوسری ڈیفالٹ SMS ایپ منتخب کریں۔
- Signal میں، اپنی پروفائل
> چیٹس > SMS اور MMS > ڈیفالٹ SMS ایپ کے طور پر استعمال کریں > ایسی ایپ منتخب کرنے کے لیے جو کہ Signal نہیں ہے اپنے OS سے مراحل فالو کریں پر ٹیپ کریں۔
- یہ منتقلی صرف ایک دوسری SMS ایپ تک قابل رسائی ہے۔
- اس کو دوسری ڈیفالٹ SMS ایپ میں ظاہر ہونے میں چند منٹ لگ سکتے ہیں۔
- Signal میں، اپنی پروفائل
منتقلی کے بعد میں کیا کروں؟
- سٹوریج اسپیس کو صاف کرنے کے لیے مذکورہ بالا فہرست کردہ کے مطابق SMS میسجز کو ہٹائیں۔
- تصدیق کریں کہ Signal اب بطور ڈیفالٹ SMS ایپ کے سیٹ نہیں ہے۔
میں SMS پیغامات کو دوبارہ کیسے ایکسپورٹ کر سکتا/سکتی ہوں؟
- SMS پیغامات نہ ہٹانے کی صورت میں، آپ انہیں دوبارہ ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔ ایکسپورٹنگ کے نتیجے میں آپ کی نئی SMS/ MMS ایپ میں دوہرے پیغامات ظاہر ہو سکتے ہیں۔
- Signal میں، اپنی پروفائل
> چیٹس > SMS اور MMS > SMS پیغامات دوبارہ ایکسپورٹ کریں پر ٹیپ کریں > جاری رکھیں منتخب کریں۔
اگر مجھے SMS منتقلی کا اختیار نظر نہیں آتا تو میں کیا کروں؟
- Signal کے تازہ ترین ورژن میں تازہ کاری کریں.
- تصدیق کریں کہ Signal میں SMS میسجز موجود ہیں۔
اگر مجھے SMS ہٹانے کا اختیار نظر نہ آئے تو میں کیا کروں؟
- Signal کے تازہ ترین ورژن میں تازہ کاری کریں.
- تصدیق کریں کہ آپ کو کوئی ٭نیا٭ SMS موصول نہیں ہوا یا ارسال نہیں کیا۔
- دوبارہ منتقل کریں۔
اگر Signal سیٹںگز > چیٹس میں فہرست کردہ SMS اور MMS نہیں دیکھنا چاہتا تو کیا کروں؟
آپ بالکل تیار ہیں۔ آپ منتقلی مکمل کر چکے ہیں اور ایک نئی ڈیفالٹ SMS ایپ پر سوئچ کر چکے ہیں۔
میں ایک الگ ڈیفالٹ SMS/MMS ایپ پر کیسے سوئچ کروں؟
Signal میں، اپنی پروفائل > چیٹس > SMS اور MMS > ڈیفالٹ SMS ایپ کے طور پر استعمال کریں > ایسی ایپ منتخب کرنے کے لیے جو کہ Signal نہیں ہے اپنے OS سے مراحل فالو کریں پر ٹیپ کریں۔
میں غیر محفوظ SMS/MMS کیسے بھیجوں؟
ایک مختلف SMS/MMS ایپ پر سوئچ کریں۔
اگر میں کچھ نہ کروں تو کیا ہوتا ہے؟
Signal بالآخر آپ کے ڈیفالٹ SMS میسنجر کے طور پر کام کرنا بند کر دے گا۔ پہلے سے موجود SMS/MMS Signal میں برقرار رہیں گے، تاہم فیچر کو ہٹا دینے کے بعد آپ SMS/MMS کو بھیجنے یا موصول نہیں کر سکیں گے۔
اگر مجھے مدد درکار ہوئی تو کیا کروں؟
Signal میں، اپنی پروفائل > مدد > ہم سے رابطہ کریں پر ٹیپ کریں > ہمیں تفصیلات بتائیں اور ای میل ارسال کریں۔
iOS
نہیں۔ آپ اپنے iPhone، iPod Touch، یا iPad پر Signal سے غیر محفوظ SMS/MMS ارسال یا وصول نہیں کر سکتے۔ Signal iOS کے ذریعے کی گئی تمام مواصلات خفیہ ہے۔ Apple دیگر ایپس کو ڈیفالٹ SMS/میسجنگ ایپ تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
ڈیسک ٹاپ
نہیں۔ Signal ڈیسک ٹاپ غیر محفوظ SMS/MMS میسجز ارسال یا موصول نہیں کرتا۔ صرف Signal کے میسجز ارسال یا موصول ہوں گے۔ ہم یوزرز کو غیر محفوظ لیگیسی پروٹوکولز سے دور ہونے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں۔
آپ کی موبائل ڈیوائس موجود ہے یا آن لائن ہے اس سے قطع نظر ڈیسک ٹاپ ایپ ایک آزادانہ کلائنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ آپ کو مکمل فعالیت کے لیے اب بھی اپنے فون پر Signal انسٹال کرنے کی ضرورت ہو گی جیسے کہ بلاک ہوئی چیٹس کا نظم کرنا، میسج پڑھنے کا ثبوت، منسلک کردہ ڈیوائسز، وغیرہ۔