تمام Signal پیغامات کی طرح، گروپ وائس اور گروپ ویڈیو کالز بھی نجی ہوتی ہیں۔ پہلی مرتبہ Signal سے کال کرنے یا وصول کرنے پر آپ سے کیمرہ اور مائیکروفون اجازتیں فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
- گروپ کال کے لیے شرائط
- انکرپٹ کردہ گروپ وائس یا ویڈیو کال شروع کریں
- گروپ کال میں کون شامل ہے
- کال کرنے کے بارے میں دشواری کا ازالہ کرنا
- ہر شرکت کنندہ Signal کا تازہ ترین ورژن استعمال کر رہا ہے۔
- ہر شرکت کنندہ یکساں Signal گروپ چیٹ کا ممبر ہے۔
- گروپ کال کے سائز کی حد 50 ہے۔
انکرپٹ کردہ گروپ وائس یا ویڈیو کال شروع کرنے کا طریقہ کار یہاں موجود ہے:
- گروپ چیٹ کھولیں۔
- ویڈیو کال پر ٹیپ کریں۔
- کال شروع کریں یا کال میں شامل ہوں کا سبز بٹن منتخب کریں۔
- آپشنل: 16 افراد تک کے چھوٹے گروپ کے لیے، آپ رنگنگ اطلاع بھیجنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
- اس گروپ کے دیگر ممبروں کو ایک نوٹیفیکیشن بھیجا جائے گا۔ گروپ چیٹ کی تاریخ میں ایک انتباہ ظاہر ہوگا۔
گروپ کال میں کون شامل ہے
گروپ کال کے دوران، فہرست ملاحظہ کرنے کے لیے گروپ آئیکن پر ٹیپ کریں۔
میں گروپ کال کو شروع یا اس میں شامل کیوں نہیں ہو سکتا/سکتی؟
مذکورہ بالا درج کردہ شرائط کی جانچ کریں۔
کال کرنے میں مسائل در پیش ہیں؟ خرابیوں کا سراغ لگانے والے ان اقدامات پر عمل کریں۔
دیگر فیچرز سے متعلق مزید پڑھیں: اسکرین شیئرنگ، کالنگ کے آپشنز