آپ اپنی میسج ہسٹری کو Signal محفوظ بیک اپس فیچر استعمال کیے بغیر ایک Android ڈیوائس سے دوسری Android ڈیوائس پر ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے دونوں ڈیوائسز کا موجود ہونا ضروری ہے۔ میسج ہسٹری نئی Android ڈیوائس پر کاپی نہیں ہوتی، بلکہ منتقل کی جاتی ہے۔
تقاضے
- آپ کے پاس وہ پرانی Android ڈیوائس لازمی ہونی چاہیے جس سے آپ میسج ٹرانسفر کر رہے ہیں۔
- یقینی بنائیں کہ دونوں ڈیوائسز کو Signal کے ورژن 7.68.4 یا اس کے بعد والے پر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
- یقینی بنائیں کہ دونوں ڈیوائسز میں Wi-Fi اور بلوٹوتھ فعال ہیں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کی پرانی ڈیوائس میں Signal کھل سکتا ہے اور آپ کی میسج ہسٹری تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
- پرانی Android ڈیوائس میں فعال کیمرہ ہونا چاہیئے۔
- یقینی بنائیں کہ دونوں ڈیوائسز کو اسٹوریج تک رسائی کی اجازت حاصل ہے۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کی نئی ڈیوائس رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے SMS یا کال وصول کر سکے۔
- یقینی بنائیں کہ دونوں Android ڈیوائسز پورے عمل کے دوران ایک دوسرے کے قریب رہیں۔
میں Android ڈیوائس سے اپنی میسج ہسٹری کیسے ٹرانسفر کروں؟
- اپنی نئی ڈیوائس پر، Signal انسٹال کریں اور کھولیں۔
- ری اسٹور کریں یا ٹرانسفر کریں کو منتخب کریں۔
- میرے پاس میرا پرانا فون موجود ہے کو منتخب کریں اور ایک QR کوڈ ظاہر ہو جائے گا۔
- پرانی ڈیوائس پر، Signal کھولیں اور کیمرہ آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- نئی ڈیوائس پر ظاہر شدہ QR کوڈ اسکین کرنے کے لیے پرانی ڈیوائس کو استعمال کریں۔
- پرانی ڈیوائس پر، ٹرانسفر اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں۔
- منتخب کریں کہ آیا آپ اس ٹرانسفر کو انجام دینے سے پہلے Signal محفوظ بیک اپ چلانا چاہیں گے یا نہیں۔
- اپنے پرانے فون سے کو منتخب کر کے پرانی ڈیوائس پر جاری رکھیں۔
- نئی ڈیوائس کو پرانی ڈیوائس کے قریب لے کر جائیں اور دونوں پر جاری رکھیں کو ٹیپ کریں۔
- یقینی بنائیں کہ دونوں اسکرینز پر ظاہر شدہ تصدیقی کوڈ مطابقت رکھتا ہو، پھر جی ہاں نمبرز مطابقت رکھتے ہیں پر ٹیپ کریں اور جاری رکھیں۔
- ٹرانسفر مکمل ہو جانے کے بعد، آپ کی پرانی ڈیوائس پر ایک پیلا بینر نظر آئے گا جس پر لکھا ہو گا کہ یہ ڈیوائس اب رجسٹر شدہ نہیں رہی۔ ایسا متوقع ہے، کیونکہ آپ ایک وقت میں ایک ہی پرائمری ڈیوائس کو رجسٹر شدہ رکھ سکتے ہیں۔
- پھر آپ پرانی ڈیوائس پر (عام طور پر سسٹم سیٹنگز ایپ > ایپس > Signal > ان انسٹال کریں) پر یا اپنی ڈیوائس کے مخصوص مراحل پر عمل کر کے Signal کو ان انسٹال سکتے ہیں۔
اضافی معلومات
کیا میں اپنی میسج ہسٹری کو ضم کر سکتا ہوں اور اسے دونوں Android ڈیوائسز پر دکھا سکتا ہوں؟
- نہیں۔ میسج ہسٹری نئی Android ڈیوائس پر کاپی نہیں ہوتی، بلکہ منتقل کی جاتی ہے۔ آپ کی پرانی Android ڈیوائس پر Signal غیر رجسٹر ہو جاتا ہے۔
اگر میرے پاس پرانی Android ڈیوائس نہیں ہے، وہ فیکٹری ری سیٹ ہو گئی تھی یا اس کا کیمرہ کام نہیں کر رہا، تو میں کیا کروں گا؟
- میسج ہسٹری صرف اسی وقت Android ڈیوائسز کے درمیان ٹرانسفر کی جا سکتی ہے جب دونوں ڈیوائسز دستیاب ہوں اور پرانی ڈیوائس کا کیمرہ فعال ہو۔
اب بھی مدد درکار ہے؟ ڈیوائس ٹرانسفرز کے لیے ہمارا نقص ازالہ کاری کا صفحہ چیک کریں۔