آپ کی Signal سے رابطہ کی فہرست آپ کو دکھائے گی کہ کون پہلے سے ایپ استعمال کررہا ہے۔ بہتر پیغام رسانی کے تجربے کے لیئے آپ اپنے رابطوں کو Signal میں شامل ہونے کے لئے بھی مدعو کرسکتے ہیں۔ دوست احباب کو غیر محفوظ طور پر بات چیت کرنے نہیں دیتے!
https://signal.org/install اشتراک کریں یا اپنے پلیٹ فارم کے لئے دعوت نامے کے اقدامات پر عمل کریں:
Android
- Signal کھولیں۔
- Signal کی سیٹنگز دیکھنے کے لیے اپنی پروفائل پر ٹیپ کریں۔
- اپنے دوستوں کو مدعو کریں پر ٹیپ کریں۔
- شیئر کریں کو منتخب کریں۔
- دوسری ایپ منتخب کریں۔ دعوت نامے کے لنک کے ساتھ ایک ڈرافٹ میسج یا پوسٹ ظاہر ہو گی۔
iOS
- تحریر کریں پر ٹیپ کریں ۔
- Signal کے لئے دوستوں کو مدعو کریں کا انتخاب کریں۔
- پیغام یا میل کا انتخاب کریں؛ پیغام آپ کے رابطوں کو ایک گروپ MMS بھیج سکتا ہے۔
- کسی رابطے کو منتخب کرنے کے لئے کسی رابطے کے نام پر ٹیپ کریں۔ رابطے منتخب ہونے کےلیئے ایک فون نمبر یا ای میل ہونا ضروری ہے۔
- جتنے رابطے آپ چاہیں ٹیپ کریں۔
- اوپر دائیں کونے میں ہوکر منتخب کریں۔ اس سے میسجز یا میل ایپ کھل جائے گی جہاں آپ دعوت نامے میں ترمیم کرسکتے ہیں یا بھیج سکتے ہیں۔