میڈیا کو دیکھنے اور میڈیا کو محفوظ کرنے کے لیئے ان اقدامات پر عمل کریں۔
کیا آپ دیکھنا چاہتے تھے:
Android
چیٹ کے لیے منسلکات دیکھنے کے لیے:
- چیٹ کھولیں۔
- چیٹ سیٹنگز ویو کرنے کے لیے رابطے کے نام پر ٹیپ کریں۔
- مشترکہ میڈیا پر ٹیپ کریں۔
- میڈیا، فائلز، آڈیو، یا تمام منتخب کریں۔
- ایک فائل کا انتخاب کریں یا اس پر نیویگیٹ کرنے کیلئے سوائپ کریں۔
- محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
تمام چیٹس کے لیے منسلکات ویو کرنے کے لیے:
- Signal میں، اپنی پروفائل
> ڈیٹا اور سٹوریج > سٹوریج کا نظم کریں > سٹوریج کا جائزہ لیں پر ٹیپ کریں۔
- میڈیا، فائلز، آڈیو، یا تمام منتخب کریں۔
- کسی منسلکہ پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
- اختیاری: کوئی بھی دیگر منسلکات منتخب کریں یا تمام منتخب کریں پر ٹیپ کریں۔
-
محفوظ کریں
پر ٹیپ کریں اور Signal سے باہر محفوظ کرنے کے لیے ہاں منتخب کریں۔
iOS
چیٹ کے لیے منسلکات دیکھنے کے لیے:
- چیٹ کھولیں۔
- چیٹ سیٹنگز ویو کرنے کے لیے رابطے کے نام پر ٹیپ کریں۔
- تمام میڈیا کو منتخب کریں۔
- میڈیا یا آڈیو ٹیب کا انتخاب کریں۔
- کوئی تصویر، gif، ویڈیو، صوتی میسج، یا آڈیو فائل منتخب کریں– یا کسی ایک پر نیویگیٹ کے لیے سوائپ کریں۔
- شیئر آئیکن
منتخب کریں۔
- تصویر محفوظ کریں، ویڈیو محفوظ کریں، یا آڈیو محفوظ کریں کو منتخب کریں۔
یا
- چیٹ کھولیں۔
- میڈیا میسج پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
- شیئر آئیکن
منتخب کریں۔
- آئٹمز محفوظ کریں منتخب کریں۔
Desktop
چیٹ کے لیے منسلکات دیکھنے کے لیے:
- چیٹ کھولیں۔
- منتخب کریں چیٹ کی سیٹنگز
> تمام میڈیا۔
- میڈیا یا دستاویزات کا ٹیب منتخب کریں۔
- کوئی تصویر یا فائل منتخب کریں۔
-
محفوظ کریں
منتخب کریں۔
- فائل کے نام اور مقام کی تصدیق کریں اور محفوظ کریں۔