انفرادی طور پر ہر ایک device سے کسی پیغام کو حذف کرنے کے لئے ان اقدامات پر عمل کریں:
کیا آپ کا مقصد یہ دیکھنا تھا:
- اندراج ختم یا اکاؤنٹ حذف کریں
- متعدد فائلز یا میسجز کو حذف کرنے کے لیے سٹوریج کا نظم کریں
- رابطوں کو حذف کریں یا ہٹائیں
- تمام فریقین کے میسجز کو ہٹانے کے لیے مدتی میسجز کو ٹائمر سیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے
Android
ہر کسی کے لیے میسجز حذف کرنے کے لیے:
یہ ان تمام ڈیوائسز سے میسجز کو حذف کرنے کی ایک بہترین کاوش ہے جہاں یہ موصول ہوا تھا۔
- چیٹ کھولیں۔
- پچھلے 24 گھنٹوں کے اندر جو میسج آپ نے بھیجا ہے اس پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
- حذف کریں
پر ٹیپ کریں۔
- سب کے لئے حذف کریں منتخب کریں۔
انتباہات یا میسجز حذف کرنے کے لیے:
نوٹ: کال کی معلومات کو انتباہ سمجھا جاتا ہے۔
- چیٹ کھولیں۔
- میسج ببل یا انتباہ پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
- اختیاری، متعدد میسجز منتخب کریں:
- منتخب کریں
پر ٹیپ کریں اور پھر کوئی اضافی میسج ببلز یا الرٹس پر ٹیپ کریں۔
- سیٹنگز
> متعدد منتخب کریں پر ٹیپ کریں اور پھر کسی اضافی میسج ببلز یا الرٹس پر ٹیپ کریں۔
- منتخب کریں
- حذف کریں
پر ٹیپ کریں۔
- تصدیق کرنے کے لیے میرے لیے حذف کریں منتخب کریں۔
چیٹس حذف کرنے کے لیے:
حذف کرنے سے گروپ نہیں چھوڑا جاتا۔ آپ اپنی رابطہ فہرست میں گروپ کا نام تلاش کر کے اسے اب بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔
- چیٹ لسٹ پر جائیں۔
- چیٹ پر لمبا ٹیپ کریں
- کوئی دوسری چیٹس منتخب کرنے کے لیے ٹیپ کریں۔
- حذف کریں
پر ٹیپ کریں۔
- تصدیق کے لئے حذف کریں کو منتخب کریں۔
تمام چیٹس حذف کرنے کے لیے:
حذف کرنے سے گروپس نہیں چھوڑے جاتے۔ آپ اپنی رابطہ فہرست میں گروپ کا نام تلاش کر کے انہیں اب بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔
- Signal میں، اپنی پروفائل
> ڈیٹا اور سٹوریج > سٹوریج کا نظم کریں > میسج ہسٹری صاف کریں > حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
iOS
ہر کسی کے لیے میسجز حذف کرنے کے لیے:
یہ ان تمام ڈیوائسز سے میسجز کو حذف کرنے کی ایک بہترین کاوش ہے جہاں یہ موصول ہوا تھا۔
- چیٹ کھولیں۔
- پچھلے 24 گھنٹوں کے اندر جو میسج آپ نے بھیجا ہے اس پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
- حذف کریں
پر ٹیپ کریں۔
- سب کے لئے حذف کریں منتخب کریں۔
انتباہات یا میسجز حذف کرنے کے لیے:
- اپنے رابطے کے ساتھ چیٹ کھولیں۔
- پیغام bubble یا الرٹ ٹیپ کریں اور دبا کے رکھے.
- اختیاری: منتخب کریں
پر ٹیپ کریں اور پھر کوئی اضافی میسج ببلز یا الرٹس پر ٹیپ کریں۔
- حذف کریں
پر ٹیپ کریں۔
- تصدیق کرنے کے لیے میرے لیے حذف کریں منتخب کریں۔
لنک کے حامل میسج کو حذف کرنے کے لیے:
- اپنے رابطے کے ساتھ چیٹ کھولیں۔
- میسج ببل کے باہر خالی جگہ پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
- حذف کریں
پر ٹیپ کریں۔
چیٹ حذف کرنے کے لیے:
حذف کرنے سے گروپ نہیں چھوڑا جاتا۔ تلاش کے خانے میں گروپ کا نام ٹائپ کر کے اپنی رابطہ فہرست میں گروپ دوبارہ تلاش کریں۔
- چیٹ لسٹ پر جائیں۔
- غیر مطلوبہ چیٹ پر بائیں طرف سوائپ کریں۔
- سرخ اسکوائر میں حذف کریں
منتخب کریں۔
تمام چیٹس حذف کرنے کے لیے:
حذف کرنے سے گروپس نہیں چھوڑے جاتے۔
- Signal میں، اپنی پروفائل
> سیٹنگز > چیٹس > چیٹ ہسٹری صاف کریں > سب کچھ حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
- پھر اپنی Signal رابطہ فہرست کو ری فریش کریں۔
تحریر کریں پر جائیں اور رابطہ فہرست میں شامل کریں۔
Desktop
ہر کسی کے لیے میسجز حذف کرنے کے لیے:
یہ ان تمام ڈیوائسز سے میسجز کو حذف کرنے کی ایک بہترین کاوش ہے جہاں یہ موصول ہوا تھا۔
- چیٹ کھولیں۔
- پچھلے 24 گھنٹوں کے اندر جو میسج آپ نے بھیجا ہے اس کے لیے میسج ببل کے اندر ہوور کریں۔
- مزید
منتخب کریں۔
- حذف کریں منتخب کریں۔
- تصدیق کرنے کے لیے سب کے لیے حذف کریں منتخب کریں۔
ایک انفرادی پیغام کو حذف کرنے کے لئے:
- چیٹ کھولیں۔
- پیغام کے bubble کے اندر تک hover کریں۔
- مزید
منتخب کریں۔
- حذف کریں منتخب کریں۔
- تصدیق کرنے کے لیے میرے لیے حذف کریں منتخب کریں۔
چیٹ حذف کرنے کے لیے:
حذف کرنے سے گروپ نہیں چھوڑا جاتا۔ تلاش کے خانے میں چیٹ کا نام ٹائپ کر کے چیٹ اور/یا گروپ دوبارہ تلاش کریں۔
- چیٹ کھولیں۔
- مزید
منتخب کریں۔
- پیغامات کو حذف کرنے کا انتخاب کریں۔
- تصدیق کے لیے حذف کریں منتخب کریں۔