آرکائیو کرنے سے آپ اپنے پیغامات ڈیلیٹ کئے بغہیر اپنی چیٹ کی فہرست صاف کر سکتے ہیں
چیٹ کو آرکائیو کرنے کیلئے ان اقدامات پر عمل کریں:
Android
آرکائیو کرنے کے لیے
- اپنی چیٹ کی فہرست دیکھنے کیلئے Signal کھولیں۔
- چیٹ پر ٹیپ کریں اور دائیں طرف سوائپ کریں یا ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں اور بالائی جانب موجود آپشنز سے
آرکائیو کریں منتخب کریں۔
- اسکرین کے نیچے موجود انتباہ کے ذریعے آپ فوری طور پر کالعدم کریں منتخب کر سکتے ہیں۔
آرکائیو کردہ چیٹس دیکھنے کے لیے
- اپنی چیٹ لسٹ کے نیچے تک اسکرول کریں۔
- محفوظ شدہ گفتگو کو ٹیپ کریں۔
اَن آرکائیو کرنے کے لیے
- اپنی چیٹ لسٹ کے نیچے تک اسکرول کریں۔
- محفوظ شدہ گفتگو کو ٹیپ کریں۔
- چیٹ پر ٹیپ کریں اور دائیں طرف سوائپ کریں یا ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں اور بالائی جانب موجود آپشنز سے
اَن آرکائیو کریں منتخب کریں۔
- اسکرین کے نیچے موجود انتباہ کے ذریعے آپ فوری طور پر کالعدم کریں منتخب کر سکتے ہیں۔
iOS
آرکائیو کرنے کے لیے
- اپنی چیٹ کی فہرست دیکھنے کیلئے Signal کھولیں۔
- چیٹ پر ٹیپ کریں اور آہستہ سے بائیں جانب سوائپ کریں۔
-
آرکائیو کریں منتخب کریں۔
آرکائیو کردہ چیٹس دیکھنے کے لیے
- اپنی چیٹ لسٹ کے نیچے تک اسکرول کریں۔
- آرکائیو کردہ چیٹس پر ٹیپ کریں۔
اَن آرکائیو کرنے کے لیے
- اپنی چیٹ لسٹ کے نیچے تک اسکرول کریں۔
- آرکائیو کردہ چیٹس پر ٹیپ کریں۔
- چیٹ پر ٹیپ کریں اور آہستہ سے بائیں جانب سوائپ کریں۔
-
اَن آرکائیو کریں منتخب کریں۔
Desktop
آرکائیو کرنے کے لیے
- "چیٹ" کی فہرست والی اسکرین پر مطلوبہ چیٹ پر دایاں کلک کریں، یا چیٹ کھولیں اور بالائی دائیں کونے میں موجود 3 نقطوں والے بٹن پر کلک کریں۔
- آرکائیو پر کلک کریں
یا
چیٹ منتخب کریں > کیی بورڈ شارٹ کٹ ⌘ Shift A / Ctrl Shift A استعمال کریں
آرکائیو کردہ چیٹس دیکھنے کے لیے
- میسج تحریر کریں بٹن کے ساتھ موجود 3 نقطوں والے بٹن پر کلک کریں، یا بائیں جانب کالم میں چیٹس کی فہرست کو بالکل نیچے تک اسکرول کریں۔
-
آرکائیو ملاحظہ کریں/آرکائیو کردہ چیٹس پر کلک کریں
اَن آرکائیو کرنے کے لیے
- میسج تحریر کریں بٹن کے ساتھ موجود 3 نقطوں والے بٹن پر کلک کریں، یا بائیں جانب کالم میں چیٹس کی فہرست کو بالکل نیچے تک اسکرول کریں۔
- آرکائیو ملاحظہ کریں/آرکائیو کردہ چیٹس پر کلک کریں۔
- وہ چیٹ منتخب کریں جسے آپ آرکائیو سے نکالنا چاہتے ہیں۔
- 3 نقطوں والے بٹن پر کلک کریں اور آرکائیو سے نکالیں پر کلک کریں۔
یا
- چیٹ منتخب کریں > کیی بورڈ شارٹ کٹ ⌘ Shift U / Ctrl Shift U استعمال کریں