کیا لنک کے پیش مناظر غیر فعال ہو سکتے ہیں؟
ہاں۔ لنک کے پیش مناظر بھیجنا مکمل طور پر اختیاری ہے۔ آپ اس فیچر کو اپنی موبائل ڈیوائس پر کسی بھی وقت فعال یا غیر فعال کر سکتے ہیں اور تبدیلی آپ کی لنک کردہ ڈیوائسز سے ہم آہنگ ہوتی ہے:
Signal سیٹنگز > چیٹس> لنک کے پیش مناظر تخلیق کریں
آپ میسج بھیجنے سے پہلے پیش منظر کے کونے میں موجود X آئیکن پر ٹیپ کر کے کسی بھی انفرادی لنک کا پیش منظر ہٹا سکتے ہیں۔
فی الحال کون سی سائٹس سپورٹ کردہ ہیں؟
لنک کے پیش مناظر ان تمام سائٹس کے لیے دستیاب ہیں جو واضح طور پر https سے شروع ہوتی ہیں۔