شیڈول کردہ میسجز کے ساتھ، آپ وقت سے پہلے ایک میسج تحریر کر سکتے ہیں اور انتخاب کر سکتے ہیں کہ اسے کب بھیجا جائے گا۔ شیڈول کردہ میسجز مقامی طور پر آپ کی اپنی ڈیوائس میں قطار میں ترتیب دیے جاتے ہیں، اور انہیں بھیجنے سے پہلے آپ کسی بھی وقت انہیں منسوخ یا دوبارہ شیڈول کر سکتے ہیں۔
میسج شیڈول کرنے کے لیے:
- میسج ٹائپ کریں۔
- بھیجنے کے آئیکن کو دیر تک دبائیں (ٹیپ اور ہولڈ کریں) اور ڈیلیوری کی کوشش کا وقت منتخب کریں۔
- وقت منتخب کریں، پھر بھیجنے کا شیڈول پر ٹیپ کریں۔
کوئی تصویر یا ویڈیو شیڈول کرنے کے لیے:
- + آئیکن پر کلک کریں اور گیلری منتخب کریں۔
- کوئی تصویر یا ویڈیو منتخب کریں۔
- بھیجنے کے آئیکن کو دیر تک دبائیں (ٹیپ اور ہولڈ کریں) اور ڈیلیوری کی کوشش کا وقت منتخب کریں۔
- وقت منتخب کریں، پھر بھیجنے کا شیڈول پر ٹیپ کریں۔
میسج دوبارہ شیڈول کرنے کے لیے:
- ٹیکسٹ فیلڈ جو شیڈول کردہ میسجز کی تعداد ڈسپلے کرتی ہے اس کے بالکل اوپر موجود پاپ اپ پر موجود تمام دیکھیں پر کلک کریں۔
- جس میسج کو آپ دوبارہ شیڈول کرنا چاہتے ہیں اسے تلاش کریں اور کیلنڈر کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- دوبارہ شیڈول کریں پر کلک کریں اور شیڈول کردہ میسج کے لیے ایک نیا وقت منتخب کریں۔
- ٹھیک ہے منتخب کریں۔
ٹربل شوٹنگ کے اقدامات:
میسج شیڈول کرتے وقت، یہ یقینی بنائیں کہ شیڈول کردہ وقت پر آپ کی ڈیوائس آن ہے اور نیٹ ورک کنکشن موجود ہے۔ نہ ہونے کی صورت میں، آپ کی ڈیوائس کے دوبارہ کنیکٹ ہونے پر آپ کا میسج بھیجا جائے گا۔ نوٹ کریں کہ آپ ماضی کے کسی وقت کا انتخاب نہیں کر سکتے۔
اگر شیڈول کردہ میسج نہیں جا رہا یا فیچر آپ کے لیے عدم دستیاب ہے تو:
- یقینی بنائیں کہ آپ Android سیٹنگز > Signal میں "الارمز اور یاد دہانیاں سیٹ کرنے کی اجازت دیں" کو آن کر چکے ہیں۔
- تصدیق کریں کہ آپ کی ڈیوائس درست ٹائم زون سمیت، سسٹم کی "خود کار تاریخ اور وقت" استعمال کر رہی ہے۔
- یقینی بنانے کے لیے چیک کریں کہ آپ ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کر رہے ہیں۔ آپ signal.org/download پر جا کر ہمیشہ اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں