بغیر پڑھے ہوئے فلٹر کے ساتھ آپ اپنی چیٹ لسٹ کو تیزی سے فلٹر کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو وہ میسجز دکھائی دیں جو آپ نے ابھی تک نہیں کھولے یا جنہیں آپ نے غیر پڑھے ہوئے کے طور پر نشان زد کیا ہوتا ہے۔ آپ کی اطلاعات کو تیزی سے صاف کرنے اور آپ کے منتظر دوستوں کو جواب دینے کے لیے مفید ہے۔
Android یا iOS پر:
- فلٹر کو فعال کرنے کے لیے چیٹ لسٹ کو نیچے کی جانب کھینچیں۔ فلٹر کے فعال ہونے پر اسکرین کے بالائی جانب "بغیر پڑھے ہوئے کے لحاظ سے فلٹر کردہ" نظر آئے گا۔
- فلٹر کو ہٹانے کے لیے، چیٹ لسٹ کو دوبارہ نیچے کی جانب کھینچیں یا "فلٹر کو ہٹائیں" بٹن پر ٹیپ کریں۔
Desktop پر:
- تلاش کے بار کے ساتھ موجود بغیر پڑھے ہوئے کے لحاظ سے فلٹر کریں کے بٹن پر کلک کریں۔ فلٹر کے فعال ہونے پر آپ کی چیٹ لسٹ کے اوپر "بغیر پڑھے ہوئے کے لحاظ سے فلٹر کردہ" نظر آئے گا۔
- فلٹر کو ہٹانے کے لیے، بٹن پر دوبارہ کلک کریں یا "فلٹر کو ہٹائیں" بٹن پر کلک کریں۔