Signal کے کال سرویز آپ کے کالنگ تجربے پر براہِ راست رائے حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جیسے جیسے ہم کالنگ میں فیچرز شامل کرتے جا رہے ہیں، ہم آپ کی شرکت کے خواہاں ہیں تاکہ Signal کو بہتر بنایا جا سکے۔
جاننے کی باتیں:
- ہمیشہ کی طرح، Signal کی تمام کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ کردہ ہیں۔
- سروے کے سوالات کچھ کالز کے بعد نمودار ہوتے ہیں۔
- Signal خود کار طور پر آپ کا ڈیٹا جمع نہیں کرتا۔
- سروے کے سوالات، ریٹنگز اور ڈی بگ لاگز اختیاری ہیں۔ آپ سروے کو ڈائیلاگ باکس کے بالائی دائیں کونے میں موجود x پر ٹیپ کر کے ختم کر سکتے ہیں۔
- ڈی بگ لاگز کم درجے کی ایپ معلومات پر مشتمل ہوتے ہیں اور وہ کوئی میسج ہسٹری، رابطے، پروفائل، فون نمبرز، گروپ نام وغیرہ ظاہر نہیں کرتے۔
- سروے میں کوئی میسج ہسٹری، رابطے، پروفائل، فون نمبرز، گروپ نام وغیرہ ظاہر نہیں کیے جاتے۔
- سروے میں فوری ریٹنگ، چند فوری انتخابات کرنے، اور پھر جمع کروانے کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔
| کال ریٹنگ کی مثال | |
| جمع کروانے سے پہلے اسکرین کی مثال |