آپ کا Signal کا پِن ایک عددی یا حرفی و عددی کوڈ ہوتا ہے جو آپ کی پروفائل، سیٹنگز، رابطوں، اور بلاک فہرست کو بحال کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے آگر آپ کسی وقت ڈیوائسز کو کھو دیتے ہیں یا سوئچ کرتے ہیں۔ یہ غیر فون نمبر پر مبنی شناخت کاران جیسے فیچرز کو سپورٹ کرتا ہے۔ پِن رجسٹریشن لاک کے طور پر بھی کام کر سکتا ہے۔
پِنز کو فعال کرنے کے لیے، Signal نے محفوظ ویلیو ریکوری تیار کیا ہے جو آپ کے سماجی گراف کوSignal سرورز کے لیے نا معلوم رکھتا ہے۔ اس کے برعکس دیگر ایپس اور پلیٹ فارمز اس قسم کے ڈیٹا کو اپنے سرورز پر سادہ متن میں اسٹور کرتے ہیں۔
اہم:
- پِن چیٹ بیک اپ نہیں ہے۔ آپ کی میسج ہسٹری پِن سے لنک کردہ نہیں ہوتی اور پِن کو گمشدہ چیٹ ہسٹری بحال کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
- ہم آپ کے پِن کے بارے میں نہیں جانتے اور آپ کے لیے اسے ری سیٹ یا بحال نہیں کر سکتے۔
- اگر آپ پِن بھول گئے ہیں اور رجسٹریشن لاک فعال کر چکے ہیں، تو آپ 7 دنوں تک اپنے اکاؤنٹ سے لاک آؤٹ ہو سکتے ہیں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے لیے ذیل میں جاری رکھیں، بشمول:
- رجسٹریشن لاک کا نظم کریں
- اپنا Signal کا پِن یاد نہیں
- پِن کی یاد دہانیوں کو غیر فعال کریں
- PIN کو غیر فعال کریں
مجھے ایک سے زائد پِن کیوں نظر آتے ہیں؟
آپ کا Signal کا پِن
- SMS تصدیقی کوڈ نہیں ہوتا جو رجسٹریشن عمل کے دوران استعمال کیا جاتا ہے۔
- اسکرین لاک نہیں ہوتا اور اس کا ڈیوائس کے اس خفیہ کوڈ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا جسے اسکرین لاک فعال ہونے کی صورت مکں آپ کو درج کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔
- Android فونز کے لیے، 30 ہندسوں پر مشتمل خفیہ کوڈ سے مختلف ہوتا ہے جسے چیٹ بیک اپ بحال کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
میں اپنے پِن کا نظم یا اسے تبدیل کیسے کروں؟
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگز > اکاؤنٹ > اپنا پِن تبدیل کریں پر جائیں
کیا میں اس کی بجائے اپنا فنگر پرنٹ، فیس، یا فون کا اسکرین لاک استعمال کر سکتا/سکتی ہوں؟
آپ کے Signal کے پِن کا ڈیوائس کے خفیہ کوڈ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ آپ کا ڈیوائس پاس ورڈ مینیجر آپ کے پِن کو اسٹور کر سکتا ہے جسے آپ Signal میں کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں۔
میں رجسٹریشن لاک کے آپشن کا نظم یا اسے تبدیل کیسے کروں؟
- اگر آپ کا نمبر کسی دوسری ڈیوائس پر رجسٹر ہوتا ہے تو رجسٹریشن لاک فعال کرنے پر 7 دن کی غیر فعالیت کا ٹائمر متحرک ہو جاتا ہے۔
- اپنے فون پر ایک رجسٹر کردہ اور Signal کے فعال ورژن پر، Signal سیٹنگز > اکاؤنٹ> فعال یا غیر فعال کریں پر جائیں۔
رجسٹریشن لاک کب زائد المیعاد ہوتا ہے؟
- رجسٹریشن لاک 7 دن کی غیر فعالیت کے بعد زائد المیعاد ہوجاتا ہے۔
- 7 دن کی غیر فعالیت کے بعد، ایک نیا پِن تخلیق کیا جا سکتا ہے۔ پرانا پِن اور اس سے وابستہ معلومات مزید دستیاب نہیں ہوتیں۔
میرا پِن کتنا لمبا ہو سکتا ہے؟
اس کی کوئی حد نہیں ہے۔ آپ بغیر کسی جھجھک کے جتنے چاہیں اتنے حروف شامل کر سکتے ہیں۔
مجھے پِن کی یاد دہانیاں نظر کیوں آتی ہیں؟
چونکہ ہم آپ کے لیے پِن کو بحال یا ری سیٹ نہیں کر سکتے، اس لیے ہم وقتاً فوقتاً آپ سے پِن کی تصدیق کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
کیا میں ان یاد دہانیوں کو آف کر سکتا/سکتی ہوں؟
- اپنا پِن یاد رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ بھول جانے کی صورت میں ہم آپ کا پِن بحال نہیں کر سکتے۔
- اگر آپ تواتر کے ساتھ اپنا پِن درست طریقے سے درج کرتے ہیں تو آپ کو یاد دہانیاں کم کثرت سے نظر آئیں گی۔ متعدد کوششیں درکار ہونے کی صورت میں یاد دہانیاں زیادہ کثرت سے آئیں گی۔
- غیر فعال کرنے کے لیے، اپنے فون پر، Signal سیٹنگز > اکاؤنٹ > پِن کی یاد دہانیاں > اپنا پِن درج کریں > آف کریں یا یاد دہانیاں آف کریں پر جائیں۔
اگر میں اپنا پِن بھول جاؤں تو کیا ہوتا ہے؟
- ہم آپ کے لیے پِن کو ری سیٹ نہیں کر سکتے۔
- اگر آپ کا رجسٹریشن لاک فعال ہوتا ہے، تو آپ کو غیر فعالیت کے ٹائمر کے زائد الیمعاد ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔
- اگر آپ کے پاس رجسٹریشن لاک نہیں ہے، تو آپ اب بھی Signal کے ساتھ آغاز کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی پروفائل کی معلومات جیسی کچھ محفوظ کردہ سیٹنگز کھو دیں گے۔
- Android پر، موخر کریں > نیا پِن تخلیق کریں پر ٹیپ کریں
- iOS پر، مدد درکار ہے؟ > نیا پِن تخلیق کریں پر ٹیپ کریں
مجھے اپنا پِن معلوم ہے۔ اسے قبول کیوں نہیں کیا گیا؟
- چیک کریں کہ آپ کے فون کی تاریخ اور وقت کی سیٹنگز آپ کے ٹائم زونکے لیے درست طریقے سے سیٹ ہیں۔
- اگر آپ نے اپنے پِن کے حوالے سے تمام اندازے استعمال کر لیے ہیں، تو آپ کو سروس سے کنکٹ ہونے میں نقص یا اس سے متعلق معلومات اسکرین پر نظر آ سکتی ہیں۔
- صورتحال سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے مدد درکار ہے؟ > رابطہ سپورٹ پر ٹیپ کریں۔ آپ کو یہ آپشن صرف چند بار پِن آزمانے کے بعد ہی نظر آ سکتا ہے۔
اگر مجھے رجسٹریشن کے دوران اپنے حرفی و عددی پِن کے لیے عددی کیی بورڈ نظر آتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- حرفی و عددی پِن درج کریں پر ٹیپ کریں پھر اپنا پِن درج کریں۔
- کچھ iOS یوزرز اپنا پِن کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں اور یہ قبول کر لیا جائے گا۔
پِن کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟
Signal کے پِنز کو غیر فون نمبر پر مبنی شناخت کاران جیسے نئے فیچرز کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جہاں آپ کے Signal رابطے صرف Signal کے اندر محفوظ ہوتے ہیں۔ اسے فعال کرنے کے لیے، Signal نے محفوظ ویلیو ریکوری تیار کیا ہے جو آپ کے سماجی گراف کوSignal سرورز کے لیے نا معلومرکھتا ہے۔ اس کے برعکس دیگر ایپس اور پلیٹ فارمز اس قسم کے ڈیٹا کو اپنے سرورز پر سادہ متن میں اسٹور کرتے ہیں۔
میں پِن کو کیسے غیر فعال کر سکتا/سکتی ہوں؟
- پِن کے بغیر، ایک ہی ڈیوائس پر ایپ کو دوبارہ انسٹال کرنے کا مطلب یہ ہو گا کہ آپ نے اپنے تمام Signal رابطے کھو دیئے ہیں۔
- پِنز کو غیر فعال کر کے، آپ محفوظ ویلیو ریکوری کو غیر فعال کر رہے ہیں۔
- غیر فعال کرنے کے لیے، پِنز تخلیق کریں کی اسکرین سے، مزید منتخب کریں یا > پِن غیر فعال کریں
اگر میں پہلے ہی ایک پِن بنا چکا ہوں تو میں اس کو کیسے ہٹا سکتا/سکتی ہوں؟
پِنز کو وہ یوزرز غیر فعال کر سکتے ہیں جن کے پاس اختیاری رجسٹریشن لاک نہیں ہے۔
- Signal سیٹنگز > اکاؤنٹ > رجسٹریشن لاک پر جائیں > تصدیق کریں کہ یہ غیر فعال کیا ہوا ہے۔
- Signal سیٹنگز > اکاؤنٹ > ایڈوانسڈ پِن سیٹنگز > پِن غیر فعال کریںپر جائیں > تصدیق کرنے کے لیے پِن غیر فعال کریں۔