- تقاضے
- مجھے اپنے Signal کے پِن کو تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
- سپورٹ کردہ کرپٹو کرنسیز
- ادائیگی چالو کریں
- پیمنٹس کی تفصیلات
- پیمنٹس بھیجیں
- پیمنٹس کی درخواست کریں
- پیمنٹ منسوخ یا کالعدم کریں
- ادائیگیوں کو غیر فعال کریں
- خفیہ عبارت کے ساتھ والٹ کو بحال کریں
- والٹ کی خفیہ عبارت دیکھیں
- ایکسچینج سے اندر ٹرانسفر کریں
- ایکسچینج سے باہر ٹرانسفر کریں
- Signal اَن انسٹال کر دیا گیا
تقاضے
- آپ کا فون کے لیے دستیاب Signal کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنا لازمی ہے۔
- Signal سیٹنگز
> اکاؤنٹ میں Signal کا پِن فعال کردہ ہے۔
- فعال کردہ پیمنٹس۔
- منتخب خطوں اور ممالک میں دستیاب نہیں۔
مجھے اپنے Signal کے پِن کو تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
دوبارہ انسٹال کرنے کی صورت میں آپ کے Signal اکاؤنٹ سے لنک کردہ والٹ کو بحال کرنے کے لیے Signal کا پِن استعمال ہوتا ہے۔ آپ کو اپنا پِن تبدیل کرنے کو کہا جائے گا اگر
- آپ کے Signal اکاؤنٹ سے لنک کردہ والٹ میں کم از کم 500 MOB کا بیلنس ہو، اور
- پِن عددی و حرفی نہ ہو۔
Signal کے لیے پِن نا معلوم ہوتا ہے اور بھول جانے کی صورت میں اسے ری سیٹ نہیں کیا جا سکتا۔
سپورٹ کردہ کرپٹو کرنسیز
MobileCoin
MobileCoin ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے آپ کے فون پر ڈیجیٹل کیش کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ٹرانزیکشن سے متعلق معلومات پرائیویٹ ہوتی ہیں: Signal کے لیے بھیجنے والا، وصول کنندہ، ٹرانسفر کردہ رقم، اور میسج سب نامعلوم ہوتے ہیں۔
پیمنٹس فعال کریں
پیمنٹس کو فعال کرنے سے آپ کو سپورٹ کردہ کرپٹو کرنسیز بھیجنے اور وصول کرنے کی اجازت ملے گی۔
- مذکورہ بالا درج فہرست تقاضے پورے کریں۔
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگز
> پیمنٹس > پیمنٹس فعال کریں > شرائط قبول کریں اور ان سے اتفاق کریں پر جائیں۔
پیمنٹس کی تفصیلات
ٹرانزیکشنز دیکھیں
ٹرانزیکشن کی تفصیلات، بشمول پیمنٹ کی رقم اور ٹرانزیکشن کا وقت، MobileCoin لیجر کا حصہ ہیں اور Signal کے لیے نامعلوم ہیں۔
- اپنے فون پر Signal سیٹنگز
> پیمنٹس میں ٹرانزیکشن ہسٹری اور تفصیلات دیکھیں۔
- ٹرانزیکشن کا اسٹیٹس اور میسج دیکھنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں۔
- کچھ ٹرانزیکشنز ہونے کے بعد، بھیجی گئی اور وصول کردہ سرگرمی کو انفرادی علیحدہ طور پر دیکھنے کے لیے، تمام دیکھیں پر ٹیپ کریں۔
نیٹ ورک فیس اور کوائن کلین اپ فیس
Signal کی بجائے، تمام فیس کا تعین اور اسے جمع MobileCoin کی جانب سے کی جاتا ہے۔
کوائن کلین اپ فیس اس وقت چارج کی جاتی ہے جب آپ کے پاس موجود کوائنز کو ٹرانزیکشن مکمل کرنے کے لیے یکجا نہیں کیا جا سکتا۔ اسے ڈیفریگ فیس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
- آپ کے کُل فنڈز یا کل کوائنز کو آپ کے ٹرانزیکشنز کے ریکارڈ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
- اگر آپ کو 16 اِن پٹس یا آؤٹ پٹس یا اس سے زائد پر مشتمل پیمنٹ بھیجنے یا موصول کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو اس کے لیے کوائن کلین اپ فیس ہوتی ہے۔
کرنسی کا بدلاؤ تبدیل کریں
- کرنسی آپ کے Signal نمبر کے ملکی کوڈ پر مبنی ہوتی ہے۔
- مختلف کرنسی میں تبدیل کرنے کے لیے، Signal سیٹنگز
> پیمنٹس > مینو > کرنسی سیٹ کریں > کرنسی منتخب کریں پر جائیں۔
- کرنسی کے بدلاؤ کا اطلاق موجودہ بیلنس پر ہو گا۔ ماضی کی ٹرانزیکشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا۔
کرنسی کے بدلاؤ کا حالیہ ہونا
- کرنسی کے بدلاؤ تخمینہ شدہ قیمیتیں ہوتی ہیں جس کو ٹرانسفر کے وقت بطور گائیڈ استعمال کیا جانا چاہیئے۔
- چونکہ ایکسچینج ریٹس تبدیل ہو رہے ہیں اس لیے کرنسی کے بدلاؤ میں اتار چڑھاؤ آئے گا۔
پیمنٹس بھیجیں
اس کارروائی کو کالعدم نہیں کیا جا سکتا۔ آپ جہاں بھیج رہے ہیں اس حوالے سے پٗر یقین ہیں۔
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگز
> پیمنٹس > پیمنٹ بھیجیں پر جائیں۔
- پیمنٹس قبول کرنے والا رابطہ منتخب کریں۔
- رقم درج کریں جو آپ بھیجنا چاہتے ہیں۔
- نوٹ شامل کریں اور لگانے والا نشان منتخب کریں۔
- پے کریں پر ٹیپ کریں۔
- پیمنٹ کی تصدیق کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: اس کارروائی کو کالعدم نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کی تصدیق کے بعد، فنڈز پر کارروائی کی جائے گی۔
یا
- اپنے رابطے کے ساتھ چیٹ پر جائیں۔
- منسلکہ آئیکن منتخب کریں اور پے کریں منتخب کریں۔
- رقم درج کریں جو آپ بھیجنا چاہتے ہیں۔
- نوٹ شامل کریں اور لگانے والا نشان منتخب کریں۔
- پے کریں پر ٹیپ کریں۔
- پیمنٹ کی تصدیق کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: اس کارروائی کو کالعدم نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کی تصدیق کے بعد، فنڈز پر کارروائی کی جائے گی۔
پیمنٹس کی درخواست کریں
اس وقت یہ سپورٹ کردہ نہیں ہے۔
پیمنٹ منسوخ یا کالعدم کریں
ایک بار بھیجیں دبانے کے بعد آپ پیمنٹ منسوخ نہیں کر سکتے۔ آپ اپنے رابطے کو میسج کر سکتے ہیں اور ان سے پیمنٹ بھیجنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
اگر آپ بھیجیں دباتے ہیں، تو آپ کی پیمنٹ پر کارروائی ہو جائے گی۔ اگر آپ بھیجیں دبا چکے ہیں تو اپنے فون کو آف کرنے یا اپنے کنکشن کو غیر فعال کرنے سے پیمنٹ نہیں رکے گی۔
پیمنٹس کو غیر فعال کریں
غیر فعال کرنے کے بعد آپ Signal میں پیمنٹس بھیج یا وصول نہیں کر سکیں گے۔
- تجویز کردہ: کارروائی سے قبل والٹ کی خفیہ عبارت دیکھیں اور کاپی کریں۔
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگز
> پیمنٹس > مینو > پیمنٹس غیر فعال کریں پر جائیں۔
- تجویز کردہ: دوبارہ استعمال کرنے کے لیے بیلنس ٹرانسفر کریں۔
نوٹ: اگر آپ ٹرانسفر نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو فعال کرنے تک یہ آپ کے Signal اکاؤنٹ میں موجود رہیں گے۔ - غیر فعال کریں پر ٹیپ کریں۔
خفیہ عبارت کے ساتھ والٹ کو بحال کریں
ریکوری کی خفیہ عبارت کا استعمال کرتے ہوئے جسے آپ نے پہلے ریکارڈ کیا تھا، اپنے Signal اکاؤنٹ سے لنک کردہ والٹ کو بحال کریں۔ آپ کی ریکوری کی خفیہ عبارت کُل 24 الفاظ پر مشتمل ہے۔
- اپنے 24 الفاظ دستیاب بنائیں۔
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگز
> پیمنٹس > پیمنٹس اکاؤنٹ بحال کریں پر جائیں۔
- شروع کریں پر ٹیپ کریں۔
- ایک لفظ درج کریں۔
- اگلا منتخب کریں۔
- اس وقت تک دہرائیں جب تک تمام 24 الفاظ ترتیب سے درج نہیں ہو جاتے۔
- ریکوری کی عبارت کی فہرست کا جائزہ لیں۔
- خفیہ عبارت جمع کروانے کے لیے اگلا پر ٹیپ کریں۔
- اگر خفیہ عبارت درست نہیں ہے تو آپ کو پھر سے شروع کرنا ہو گا۔
والٹ کی خفیہ عبارت دیکھیں
اگر آپ اپنے Signal کے پِن کی تصدیق کرتے ہیں تو Signal دوبارہ انسٹال کرنے پر آپ کا بیلنس خود بخود بحال ہو جائے گا۔ آپ ریکوری عبارت کا استعمال کرتے ہوئے بھی اپنا بیلنس بحال کر سکتے ہیں، جو آپ کی 24 لفظ پر مشتمل منفرد عبارت ہے۔ اسے تحریر کریں اور ایک محفوظ جگہ پر اسٹور کریں۔ تخلیق کرنے کے بعد آپ اس فہرست کو دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگز
> پیمنٹس > مینو > ریکوری کی عبارت دیکھیں پر جائیں۔
- شروع کریں پر ٹیپ کریں۔
- 24 الفاظ ترتیب میں ریکارڈ کریں۔
- اگلے پر ٹیپ کریں۔
- درخواست کردہ دو الفاظ درج کریں۔
- ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
- پہلی بار جب آپ اسے مکمل کرتے ہیں تو ریکوری کی خفیہ عبارت محفوظ ہو جاتی ہے۔
نوٹ: آپ کی کوششیں محدود ہوتی ہیں۔
ایکسچینج سے اندر ٹرانسفر کریں
اپنے Signal اکاؤنٹ سے لنک کردہ والٹ میں اسے شامل کرنے سے قبل آپ کے پاس ایکسچینج پر قابلِ رسائی سپورٹ کردہ کرپٹوکرنسی ہونا لازمی ہے۔
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگز
> پیمنٹس > پیسے شامل کریں پر جائیں۔
- اپنے Signal اکاؤنٹ سے لنک کردہ والٹ ایڈریس کو کاپی کرنے کے لیے کاپی کریں پر ٹیپ کریں۔
- سپورٹ کردہ ایکسچینج پر جائیں۔
- اپنے ایکسچینج پر بھیجنے کے لیے اقدامات پر عمل کریں، اپنے Signal اکاؤنٹ سے لنک کردہ والٹ ایڈریس پیسٹ کریں اور بھیجیں۔
- Signal سیٹنگز
> پیمنٹس پر واپس جائیں۔
ایکسچینج سے باہر ٹرانسفر کریں
اس کارروائی کو کالعدم نہیں کیا جا سکتا۔ یقینی بنائیں کہ آپ جہاں ٹرانسفرکر رہے ہیں اس حوالے سے پٗر یقین ہیں۔
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگز
> پیمنٹس > مینو > ایکسچینج میں ٹرانسفر کریں پر جائیں۔
- اپنے ایکسچینج پر جائیں اور والٹ ایڈریس دیکھیں۔
- Signal میں، ایکسچینج سے والٹ ایڈریس اسکین کریں یا درج کریں۔ ایڈریس کے لیے، نمبروں اور حروف کی 26-35 اسٹرنگ دیکھیں جو عام طور پر QR کوڈ کے نیچے پائی جاتی ہے۔
- اگلے پر ٹیپ کریں۔
- پے کریں پر ٹیپ کریں۔
- تصدیق کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: اس کارروائی کو کالعدم نہیں کیا جا سکتا۔
Signal اَن انسٹال کر دیا گیا
- اگر آپ کو اپنا Signal کا پِن یاد ہے، تو آپ اپنے Signal اکاؤنٹ سے لنک کردہ سیٹنگز اور والٹ کو بحال کر سکتے ہیں۔
- اگر آپ کو اپنا Signal کا پِن یاد نہیں ہے، تو آپ 24 لفظ پر مشتمل خفیہ عبارت کے ساتھ اپنے Signal اکاؤنٹ سے لنک کردہ والٹ کو رجسٹر اور بحال کر سکتے ہیں۔ مذکورہ بالا درج کردہ اقدامات پر عمل کریں۔