سٹوریز تصویر، ویڈیو، یا ٹیکسٹ کی مختصر پوسٹس ہوتی ہیں جنہیں آپ کے رابطوں اور گروپس میں شیئر کیا جا سکتا ہے۔ وہ 24 گھنٹوں بعد خودکار طور پر زائد المیعاد ہو جاتی ہیں۔
- Signal پر سٹوریز کیسے مختلف ہوتی ہیں؟
- سٹوری کس کے ساتھ شیئر کی جا سکتی ہے؟
- میرے Signal کنکشنز کون ہیں؟
- کیا مخصوص لوگوں کو سٹوری دیکھنے سے روکا جا سکتا ہے؟
- میں سٹوری کو کیسے تخلیق کروں یا سٹوری میں کیسے شامل کروں؟
- میں سٹوری کو حذف کیسے کروں؟
- میں سٹوریز کو کیسے دیکھوں؟
- مجھے کیسے معلوم ہو گا کہ کون میری سٹوری دیکھ چکا ہے؟
- کیا لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ میں نے ان کی سٹوری دیکھی ہے؟
- اگر کوئی شخص میری سٹوری کا جواب دے سکتا ہے تو میں اس کا نظم کیسے کروں؟
- میں سٹوریز کے جوابات کیسے دیکھوں؟
- اگر مجھے کسی کی سٹوری نہیں دیکھنی تو میں اسے کیسے مخفی کروں؟
- اگر مجھے کسی کی سٹوری دوبارہ دیکھنی ہو تو میں اسے کیسے غیر مخفی کروں؟
- میں سٹوریز کو کیسے آف کروں؟
- میں سٹوریز کو دوبارہ کیسے آن کروں؟
- اگر مجھے مدد درکار ہوئی تو کیا کروں؟
Signal پر سٹوریز کیسے مختلف ہوتی ہیں؟
Signal میں ہر چیز کی طرح، سٹوریز نجی ہوتی ہیں یعنی وہ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہوتی ہیں اور صرف آپ اور وہ لوگ دیکھ سکتے ہیں جن کے ساتھ آپ شیئر کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ کوئی ٹریکنگ، کوئی نگرانی نہیں، اور – سب سے اہم بات – ناقابل برداشت قسم کے اشتہارات کا لامتناہی سلسلہ نہیں۔
سٹوری کس کے ساتھ شیئر کی جا سکتی ہے؟
آپ اپنی سٹوریز شیئر کرنے کو اپنی حسب ضرورت بنا سکتے ہیں۔ آپ تین قسم کی سٹوریز شیئر کر سکتے ہیں۔
سٹوری کی قسم |
اس کے ساتھ شیئر کرتا ہے … |
میری سٹوری |
|
کسٹم سٹوری |
|
گروپ سٹوری |
|
- آپ کے فون کی رابطہ فہرست میں موجود ہر وہ شخص جو Signal استعمال کرتا ہے۔
- Signal میں جس کسی کے ساتھ بھی آپ نے 1:1 بات چیت کی ہو چاہے آپ نے انہیں ایک رابطے کے طور پر شامل نہ کیا ہوا ہو۔
- Signal میں موجود کوئی بھی ایسا شخص جس کی میسج کی درخواست آپ قبول کر چکے ہیں۔
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگز > سٹوریز > میری سٹوری > ملاحظہ کا انتخاب کریں پر جائیں۔
کیا میں مخصوص لوگوں کو اپنی سٹوری دیکھنے سے روکا جا سکتا ہے؟
آپ مخصوص کنکشنز سے اپنی سٹوریز کو چھپا سکتے ہیں۔
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگز (پروفائل) > سٹوریز > میری سٹوری > سب کو منتخب کریں ماسوائے… یا صرف اس کے ساتھ اشتراک کا انتخاب کریں پر جائیں...
میں سٹوری کو کیسے تخلیق کروں یا سٹوری میں کیسے شامل کروں؟
- سٹوریز ٹیب کا انتخاب کریں۔
- + آئیکن کے ساتھ اپنے اوتار کو ٹیپ کریں۔
- تصویر یا ٹیکسٹ کے ساتھ سٹوری تخلیق کریں۔
- اگلے پر ٹیپ کریں۔
- میری سٹوری کا انتخاب کریں، + نیا، یا پہلے سے موجود گروپ کو منتخب کریں۔
- مخصوص افراد کی فہرست یا پہلے سے موجود گروپ چیٹ میں بھیجنے کے لیے + نیا کا انتخاب کریں۔
- سٹوریز ٹیب کا انتخاب کریں۔
- میری سٹوریز منتخب کریں۔
- مزید اختیارات کے لیے تین نقطوں والے مینو پر ٹیپ کریں ۔
- حذف کا انتخاب کریں۔
- تصدیق کریں کہ آپ Signal کے تازہ ترین ورژن کا استعمال کر رہے ہیں۔
- ایپ بند کرنے کے لیے آپ کو سوائپ کرنے کی ضرورت ہو گی اور اس فیچر کے ظاہر ہونے کے لیے 2 گھنٹے تک انتظار کرنا ہو گا۔
- سٹوریز ٹیب کا انتخاب کریں۔
- اس رابطے یا گروپ کے لیے سٹوریز کو ملاحظہ کرنے کی غرض سے رابطے یا گروپ پر ٹیپ کریں
- اختیاری: ایموجی یا جواب بھیجیں۔
- کنکشن کے جوابات ان کے ساتھ آپ کی براہ راست چیٹ میں ظاہر ہوتے ہیں۔
- گروپ کے جوابات صرف سٹوری میں ظاہر ہوتے ہیں۔
مجھے کیسے معلوم ہو گا کہ کون میری سٹوری دیکھ چکا ہے؟
- اگر میسج دیکھنے کے ثبوتوں کو سٹوری کے پڑھے جانے کے وقت فعال کیا گیا تھا تو صرف اس صورت میں آپ دیکھیں گے کہ آپ کی سٹوریز کس نے دیکھی ہیں۔ اپنے فون پر، Signal سیٹنگز > سٹوریز > میسج دیکھنے کے ثبوت فعال کر دیے گئے ہیں پر جائیں۔
- سٹوریز ٹیب > میری سٹوریز > اپنی سٹوری پر ٹیپ کریں > سٹوری غائب ہونے سے قبل ذیل میں موجود ویوز کو منتخب کریں کا انتخاب کریں۔
- "میری سٹوری" یا کسٹم فہرست پر بھیجی گئی سٹوریز کے لیے، اپنے کنکشن کے ساتھ کی گئی براہ راست چیٹ میں جوابات تلاش کریں۔
- اپنے گروپ پر بھیجی گئی سٹوریز کے لیے، گروپ سٹوری دیکھیں اور جوابات یا ویوز کا انتخاب کریں۔
کیا لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ میں نے ان کی سٹوری دیکھی ہے؟
- ہاں، اگر آپ نے میسج دیکھنے کے ثبوتوں کو آن کیا ہو۔
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگز > سٹوریز > میسج دیکھنے کے ثبوتوں کو آن یا آف کرنے کے لیے اس ٹیپ کریں پر جائیں۔
- یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا دیگر افراد نے آپ کی سٹوریز دیکھی ہیں یہ لازمی ہے کہ آپ نے میسج دیکھنے کے ثبوتوں کو فعال کیا ہو۔
اگر کوئی شخص میری سٹوری کا جواب دے سکتا ہے تو میں اس کا نظم کیسے کروں؟
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگز > سٹوریز > میری سٹوری > جوابات اور رد عمل پر ٹیپ کریں پر جائیں تاکہ اسے آن یا آف کر سکیں۔
میں سٹوریز کے جوابات کیسے دیکھوں؟
میری سٹوری یا کسٹم سٹوری |
|
گروپ سٹوری |
|
اگر میں کسی کی سٹوری نہیں دیکھنا چاہتا تو میں اسے کیسے مخفی کروں؟
- آپ صرف اپنے Signal کنکشنز میں موجود افراد کی سٹوریز موصول کریں گے۔
- سٹوریز ٹیب > رابطہ یا گروپ کے نام پر ٹیپ کریں اور ہولڈ کریں > سٹوری مخفی کریں کو منتخب کریں کا انتخاب کریں۔
اگر میں کسی کی سٹوری دوبارہ دیکھنا چاہتا ہوں تو میں اسے غیر مخفی کیسے کروں؟
- سٹوریز ٹیب > سٹوریز کو نیچے تک سکرول کریں > رابطے یا گروپ کے نام پر ٹیپ کریں اور ہولڈ کریں > سٹوری مخفی کریں کو منتخب کریں کا انتخاب کریں۔
ہم جانتے ہیں کہ Signal میں ہر شخص سٹوریز کو دیکھنے اور انہیں شیئر کرنے کا خواہش مند نہیں ہے۔ کوئی مسئلہ نہیں! انہیں مکمل طور پر عدم منتخب کرنا آسان ہے۔
- اگر آپ سٹوریز دیکھنے کے بالکل بھی خواہش مند نہیں ہیں، تو Signal سیٹنگز > سٹوریز (موبائل پر) یا پرائیویسی (ڈیسک ٹاپ پر) > سٹوریز کو آف کریں پر جائیں۔
- کوئی نہیں جان پائے گا کہ آپ غیر فعال کر چکے ہیں۔
- جن گروپس میں آپ موجود ہیں آپ وہ گروپ سٹوریز نہیں دیکھ پائیں گے۔
میں سٹوریز کو دوبارہ کیسے آن کروں؟
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگز > سٹوریز (موبائل پر) یا پرائیویسی (ڈیسک ٹاپ پر) > سٹوریز کو آن کریں پر جائیں۔
- آپ صرف ان سٹوریز کو دیکھیں گے جو آپ کے آن کرنے کے بعد بھیجی جاتی ہیں۔
اگر مجھے مدد درکار ہوئی تو کیا کروں؟
Signal میں اپنے فون پر، اپنی پروفائل > مدد > ہم سے رابطہ کریں > ہمیں تفصیلات بتائیں اور ہمیں ای میل ارسال کریں پر ٹیپ کریں۔