Signal پر آپ کے فون نمبر کو مزید نجی رکھنے کے لیے یہاں فیچرز دی گئی ہیں۔
- بطور نئے ڈیفالٹ، Signal میں ہر کسی کو آپ کا فون نمبر مزید نظر نہیں آئے گا۔ آپ اپنا فون نمبر ظاہر کرنے کے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ تاہم، ایسے افراد جن کے فون کے روابط میں آپ کا نمبر محفوظ ہے وہ چونکہ آپ کو پہلے سے جانتے ہیں، لہٰذا آپ کی سیٹنگز کے قطع نظر وہ پھر بھی آپ کا فون نمبر دیکھ سکتے ہیں۔
- پابند کریں کہ آپ کے فون نمبر کے ذریعے Signal پر آپ کے ساتھ کون رابطہ کر سکتا ہے۔
- Signal پر مربوط ہونے کے لیے اپنا فون نمبر استعمال کرنے کے بجائے یا اس کے علاوہ شیئر کرنے کے لیے یوزر نیم بنائیں۔
فون نمبر پرائیویسی
آپ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ اگر آپ چاہیں تو Signal پر جن افراد کے ساتھ چیٹ کرتے ہیں وہ آپ کی پروفائل کی تفصیلات کے حصے کے طور پر آپ کے فون نمبر کو دیکھ لیں۔ بطور ڈیفالٹ، جن افراد نے آپ کا فون نمبر پہلے سے محفوظ نہیں کیا ہوا ان کو آپ کی پروفائل کی تفصیلات کے صفحے میں موجود آپ کا فون نمبر نظر نہیں آئے گا۔ اگر آپ چاہیں تو آپ اس سیٹنگ کو ہر کسی کو نظر آئے پر تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو فون نمبر کی زیادہ پرائیویسی چاہیئے، تو آپ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ کوئی بھی آپ کو فون نمبر کے ذریعے دریافت نہ کر سکے (خواہ ان کے فون کے روابط میں آپ کا نمبر موجود ہو)، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو انہیں Signal پر کنیکشن شروع کرنے کے لیے اپنا درست منفرد یوزر نیم فراہم کرنا ہو گا۔
- میں Signal میں اپنا فون نمبر کہاں دیکھوں؟
- میں فون نمبر کی پرائیویسی سیٹنگز کا انتظام کیسے کروں؟
- میرا نمبر کون دیکھ سکتا ہے؟
- کون مجھے میرے نمبر کے لحاظ تلاش کر سکتا ہے؟
- لوگ مجھے کیوں نہیں تلاش کر سکتے؟
- یوزرز اور نمبرز کو بلاک کریں
میں Signal میں اپنا فون نمبر کہاں دیکھوں؟
- Android پر، Signal کھولیں > اپنے پروفائل آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- iOS پر، Signal کھولیں > اپنے پروفائل آئیکن > سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
- ڈیسک ٹاپ پر، Signal کھولیں > سیٹنگز کے آئیکن پر کلک کریں۔
میں فون نمبر کی پرائیویسی سیٹنگز کا انتظام کیسے کروں؟
Signal > سیٹنگز > پرائیویسی > فون نمبر کھولیں۔
میرا نمبر کون دیکھ سکتا ہے؟
Signal > سیٹنگز > پرائیویسی > فون نمبر > میرا نمبر کون دیکھ سکتا ہے کھولیں۔
- اگر کوئی فرد منتخب نہیں کیا ہوا، تو ایسے افراد جن کے فون کے روابط میں آپ کا نمبر محفوظ ہے وہ چونکہ اسے پہلے سے جانتے ہیں، لہٰذا وہ ابھی بھی آپ کا فون نمبر دیکھ سکتے ہیں۔
- اگر آپ نے پہلے ہی اپنا نمبر شیئر کیا ہو اور پھر کسی رابطے کو بلاک کر دیا ہو، تو اس رابطے کو اب بھی آپ کا فون نمبر نظر آئے گا۔ آپ کی پروفائل کی سیٹنگز جو بھی ہوں جب آپ نے اس رابطے کو بلاک کیا تھا تو ان کا اطلاق ہو گا۔ بلاک کرنے کے متعلق مزید پڑھیں۔
میرا نمبر کون دیکھ سکتا ہے کی سیٹنگ کی بصری مثالیں درج ذیل ہیں:
کون میرا نمبر دیکھ سکتا ہے: ہر کوئی |
|
کون میرا نمبر دیکھ سکتا ہے: کوئی نہیں |
کون مجھے میرے نمبر کے لحاظ تلاش کر سکتا ہے؟
Signal > سیٹنگز > پرائیویسی > فون نمبر > کون مجھے میرے نمبر کے ذریعے تلاش کر سکتا ہے کو کھولیں۔
یہ سیٹنگ اس بات کا تعین کرتی ہے کہ آیا کوئی اس قابل ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کا فون نمبر تلاش کر کے آپ کو Signal پر میسج کر سکتے ہیں۔
- اگر ہر کوئی آپ کو آپ کے فون نمبر کے ذریعے تلاش کر سکتا ہے، تو آپ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا فون نمبر ہر کوئی یا کوئی بھی نہیں دیکھ سکتا ہے۔
- اگر آپ کو آپ کے فون نمبر کے ذریعے کوئی بھی تلاش نہیں کر سکتا، تو آپ کا پہلے "کون میرا نمبر دیکھ سکتا" کو کوئی نہیں پر سیٹ کرنا چاہیئے
"کوئی نہیں" کو منتخب کرنا لوگوں کے لیے آپ کو Signal پر تلاش کرنا مشکل بنا سکتا ہے۔ خواہ کوئی آپ کو جانتا ہو اور ان کے فون کے روابط میں آپ کا فون نمبر موجود بھی ہو، انہیں یہ معلوم نہیں ہو گا کہ وہ آپ کو Signal پر میسج کر سکتے ہیں۔ اس کی بجائے، Signal پر مربوط ہونے کے لیے آپ کو ان کے ساتھ اپنا پورا نام، منفرد یوزر نیم شیئر کرنا ہو گا۔
- اگر آپ کا نمبر کوئی نہیں دیکھ سکتا، اور آپ انتخاب کرتے ہیں کہ آپ کو کوئی نہیں تلاش کر سکتا، تو پھر چاہے ایسے افراد جن کے روابط میں آپ موجود ہیں، جو آپ کا نمبر جانتے ہیں، یہ دیکھنے کے قابل نہیں ہوں گے کہ آپ Signal پر موجود ہیں خواہ وہ نئی چیٹ شروع کرنے کے لیے آپ کو تلاش بھی کریں۔
- اگر کوئی آپ کو تلاش نہیں کر سکتا، تو پھر کوئی بھی اس وقت تک آپ کو Signal پر تلاش نہیں کر سکتا جب تک آپ انہیں میسج نہ کریں یا ان کے پاس آپ کے ساتھ چیٹ موجود ہو۔
- اگر کوئی آپ کو تلاش نہیں کر سکتا، تو آپ نے جن افراد کے ساتھ فون نمبر کے ذریعے پہلے سے چیٹ کی ہوئی ہے پھر انہوں نے آپ کے یوزر نیم کے ساتھ چیٹ شروع کی انہیں انضمام شدہ چیٹس نظر آئیں گی۔ انہیں یہ معلوم ہو جائے گا کہ یوزر نیم اسی فرد کا ہے جس کا فون نمبر ہے۔
"کوئی نہیں" کو منتخب کرنا لوگوں کے لیے آپ کو Signal پر تلاش کرنا مشکل بنا سکتا ہے۔ اگر آپ کے دوست Signal ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور یہ دیکھنے کے لیے ایپ کھولتے ہیں کہ وہ کن کو میسج کر سکتے ہیں، تو انہیں معلوم نہیں ہو گا کہ وہ آپ کو میسج کر سکتے ہیں۔ اس کی بجائے، Signal پر مربوط ہونے کے لیے آپ کو ان کے ساتھ اپنا پورا نام، منفرد یوزر نیم شیئر کرنا ہو گا۔
مجھے نمبر سے کون تلاش کر سکتا ہے کی سیٹنگ کی بصری مثالیں درج ذیل ہیں:
کون مجھے نمبر کے ذریعے تلاش کر سکتا ہے:
|
|
مجھے نمبر سے کون تلاش کر سکتا ہے: کوئی نہیں |
لوگ مجھے کیوں نہیں تلاش کر سکتے؟
- آپ نے اپنا یوزر نیم حذف کر دیا ہے۔ آپ ایک نیا والا بنا سکتے ہیں۔
- وہ آپ کا صحیح یوزر نیم نہیں جانتے ہیں بشمول آخر کے نمبر۔ پڑتال کریں کہ آپ کا یوزر نیم کیا ہے۔ اختیاری طور پر، درست یوزر نیم، QR کوڈ یا لنک شیئر کریں۔
- آپ نے لوگوں کو اس بات کی اجازت نہیں دی ہوئی کہ وہ آپ کو نمبر کے ذریعے تلاش کر سکیں۔ آپ اس سیٹنگ کو تبدیل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
یوزرز اور نمبرز کو بلاک کریں
- بلاک کرنے کے یہاں متعلق مزید پڑھیں۔
یوزر نیمز
Signal میں یوزر نیمز دیگر سروسز میں یوزر نیمز کی نسبت تھوڑے مختلف ہوتے ہیں۔ یوزر نیم Signal میں اپنا فون نمبر شیئر کیے بغیر رابطہ شروع کرنے کا سادہ طریقہ ہے۔ یہ پروفائل نیم نہیں ہوتا ہے۔
- میرا Signal کا یوزر نیم کہاں ہے؟
- کیا یوزر نیمز لازمی ہیں؟
- اگر Signal پر اب یوزر نیمز ہوتے ہیں، تو مجھے ابھی بھی فون نمبر فراہم کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
- صارف کام نام بنائیں
- یوزر نیم کے تقاضے
- یوزر نیم شیئر کریں
- یوزر نیم تبدیل کریں
- یوزر نیم منتقل کریں
- صارفی نام حذف کریں
- یوزر نیم کے ذریعے چیٹ شروع کریں
- یوزر نیم کے ذریعے میسج کی درخواست موصول کرنا
- میں کتنے یوزر نیمز رکھ سکتا ہوں؟
- کیا لوگ میرا یوزر نیم دیکھ سکتے ہیں؟
- جب میں یوزر نیم کے ذریعے چیٹ شروع کروں تو مجھے کیا نظر آئے گا؟
- جو شخص مجھ سے یوزر نیم کے ذریعے رابطہ کرتا ہے تو اسے کیا نظر آئے گا؟
- جب کوئی شخص میرے یوزر نیم سے میسج کرتا ہے تو مجھے کیا نظر آئے گا؟
- اگر میں کسی کو فون نمبر اور یوزر نیم کے ذریعے میسیج کروں تو کیا ہو گا؟
- میں Signal پر اپنے دوست کو کیسے تلاش کر سکتا ہوں؟
- فون نمبر کی پرائیویسی میری گروپ چیٹس کو کیسے متاثر کرتی ہے؟
- میں کیسے جان سکتا ہوں کہ یہ شخص اپنے متعلق درست معلومات دے رہا ہے؟
- کیا Signal سپورٹ کا کوئی یوزر نیم ہے؟
میرا Signal کا یوزر نیم کہاں ہے؟
- Android پر، Signal کھولیں > اپنے پروفائل آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- iOS پر، Signal کھولیں > اپنے پروفائل آئیکن > سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
- Desktop پر، Signal کھولیں > اپنے پروفائل آئیکن پر ٹیپ کریں۔
کیا یوزر نیمز لازمی ہیں؟
نہیں۔ یہ ایک اختیاری فیچر ہے۔ لیکن اگر آپ "مجھے میرے نمبر کے ذریعے کون تلاش کر سکتا ہے" سے "کوئی نہیں" پر سیٹ کرتے ہیں، تو آپ کے یوزر نیم نہ بنانے اور ان کے ساتھ شیئر نہ کرنے کی صورت میں کوئی بھی آپ کے ساتھ رابطہ کرنے کے قابل نہیں ہو گا۔
اگر Signal پر اب یوزر نیمز ہوتے ہیں، تو مجھے ابھی بھی فون نمبر فراہم کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
Signal میں فون نمبرز کا مطالبہ کیا جانا ایپ میں دھوکے کے امکانات کو محدود کرتے ہوئے لوگوں کو یہ دیکھنے دیتا ہے کہ وہ Signal پر اپنے کن دوستوں کے ساتھ باآسانی بات کر سکتے ہیں۔
یوزر نیمز دیگر افراد کے ساتھ اپنا فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت کے بغیر Signal پر ان سے مربوط ہونے کا طریقہ کار ہے۔
صارف کام نام بنائیں
Signal کھولیں > اپنے پروفائل آئکن > سیٹنگز (iOS) پر ٹیپ کریں > اپنی پروفائل پر ٹیپ کریں > @ علامت پر ٹیپ کریں۔
یوزر نیم کے تقاضے
- یوزر نیمز 3 اور 32 حروف کے درمیان ہو سکتے ہیں۔
- آپ کو اپنے یوزر نیم کے آخر میں کم از کم دو ہندسے شامل کرنے چاہیئے۔
- یوزر نیمز میں صرف a-z، 0-9 اور _ شامل ہو سکتے ہیں۔
- نوٹ: یوزر نیمز کیس غیر حساس ہوتے ہیں۔
یوزر نیم شیئر کریں
جب آپ نے اپنا یوزر نیم بنا لیا ہو، آپ اسے تین طریقوں سے شیئر کر سکتے ہیں۔ آپ کسی کو اپنا یوزر نیم بتا سکتے، اپنا QR کوڈ شیئر کر سکتے، یا منفرد URL شیئر کر سکتے ہیں۔ URL میں آپ کے یوزر نیم کا متن شامل نہیں ہوتا۔
Signal کھولیں > اپنے پروفائل کے آئیکن پر ٹیپ کریں > سیٹنگز (iOS) > اپنی پروفائل پر ٹیپ کریں > QR کوڈ یا لنک پر ٹیپ کریں > آپ اپنے موجودہ یوزر نیم کو جس طرح شیئر کرنا چاہتے ہیں کو منتخب کریں۔
یوزر نیم تبدیل کریں
Signal کھولیں > اپنی پروفائل کے آئیکن > سیٹنگز (iOS) پر ٹیپ کریں > اپنی پروفائل پر ٹیپ کریں > @ علامت کے پاس ٹیپ کریں > یوزر نیم میں ترمیم کریں (Android اور iOS) پر ٹیپ کریں > یوزر نیم میں ترمیم کریں > ہو گیا پر ٹیپ کریں یا محفوظ کریں (ڈیسک ٹاپ) پر کلک کریں۔
اگر آپ اپنے یوزر نیم کو تبدیل یا حذف کرتے ہیں تو آپ کی چیٹس کو اطلاع نہیں دی جائے گی۔ اگر آپ اپنا QR کوڈ یا URL تبدیل کرتے ہیں تو انہیں مطلع نہیں کیا جائے گا۔
یوزر نیم منتقل کریں
آپ اپنا یوزر نیم دوسرے شخص کو منتقل نہیں کر سکتے یا اسے کسی اور فرد کے لیے دعویٰ کرنے کے لیے اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔ جب آپ اپنا یوزر نیم تبدیل کر لیتے ہیں، جلد ہی کوئی بھی اس کا دعویٰ کر سکتا ہے۔
صارفی نام حذف کریں
Signal کھولیں > اپنے پروفائل آئکن > سیٹنگز (iOS) پر ٹیپ کریں > اپنی پروفائل پر ٹیپ کریں > @ کی علامت ہر ٹیپ کریں یا ڈراپ ڈاؤن (ڈیسک ٹاپ) کے نشان کو منتخب کریں > حذف کریں پر ٹیپ کریں > یوزر نیم حذف کریں یا حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
یوزر نیم کے ذریعے چیٹ شروع کریں
Signal کھولیں > یا پر ٹیپ کریں > یوزر نیم کے ذریعے تلاش کریں سیکشن کے نیچے، یوزر نیم اندراج پر ٹیپ کریں اور کسی شخص کا درست یوزر نیم ٹائپ کریں > آپ کو میسج کی درخواست بھیجنے کے لیے نئی چیٹ اسکرین پر لے جایا جائے گا۔
- آپ کے انہیں میسج کی درخواست بھیجنے پر انہیں آپ کا پروفائل نیم اور پروفائل کی تصویر نظر آئیں گے، آپ کا یوزر نیم نہیں۔
- اگر وہ آپ کا فون نمبر دیکھ سکتے ہیں تو فون نمبر پرائیویسی سیٹنگز چیک کریں۔
آپ مخصوص یوزر نیم کو میسج بھیجتے ہیں۔ انہیں میسج کی درخواست نظر آئے گی۔ |
یوزر نیم کے ذریعے میسج کی درخواست موصول کرنا
- اگر کوئی آپ کے یوزر نیم کے ذریعے آپ سے رابطہ کرتا ہے اور آپ ان کی میسج کی درخواست قبول کر لیتے ہیں، تو چیٹ میں آپ کا یوزر نیم آپ کے پروفائل نیم سے تبدیل ہو جائے گا۔ اسے دکھانے کے لیے چیٹ میں ایک انتباہ نظر آئے گی۔
- اگر فون نمبر کے ذریعے آپ کی کسی کے ساتھ کوئی موجودہ گفتگو ہے اور پھر آپ اپنے یوزر نیم کے ذریعے میسج کی درخواست قبول کرتے ہیں، تو چیٹس ایک چیٹ میں ضم ہو جائیں گی۔ چیٹ میں معلوماتی انتباہ ظاہر ہو گی۔ یہ تب بھی صحیح ہوگا چاہے آپ نے "مجھے کون میرے نمبر کے ذریعے تلاش کر سکتا ہے" کو "کوئی نہیں" پر سیٹ کیا ہو۔
- اگر وہ آپ کا فون نمبر دیکھ سکتے ہیں تو فون نمبر پرائیویسی سیٹنگز چیک کریں۔
وہ آپ کی میسج کی درخواست قبول کرتے ہیں۔ |
میں کتنے یوزر نیمز رکھ سکتا ہوں؟
آپ ایک وقت میں صرف ایک یوزر نیم رکھ سکتے ہیں۔ یوزر نیمز صرف چیٹ شروع کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔ اسے بلاجھجک تبدیل کریں۔ جب آپ اسے تبدیل کرتے ہیں، یہ آپ کے اکاؤنٹ سے مزید وابستہ نہیں رہ سکتا۔ آپ سے چیٹ شروع کرنے کے لیے اس پرانے یوزر نیم، QR کوڈ، یا لنک کو استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص آپ سے رابطہ کرنے کے قابل نہیں ہو گا۔
کیا لوگ میرا یوزر نیم دیکھ سکتے ہیں؟
- اگر آپ درست یوزر نیم یا QR کوڈ شیئر کرتے ہیں تو وہ آپ کا یوزر نیم دیکھ سکتے ہیں۔
- یوزر نیم آپ کی پروفائل کی تفصیلات میں ظاہر نہیں ہوتا۔
- اگر آپ نے کسی اور شخص کے یوزر نیم کے ذریعے چیٹ شروع کی ہو، تو اسے آپ کا یوزر نیم نظر نہیں آئے گا۔ یہ یک طرفہ ہوتا ہے۔
- اگر آپ نے کسی اور شخص کے یوزر نیم کے ذریعے چیٹ شروع کی ہو، تو آپ کو اس وقت تک اس شخص کا یوزر نیم نظر آئے گا جب تک وہ آپ کے ساتھ اپنا پروفائل نیم شیئر کرنے کے لیے میسج کی درخواست قبول نہیں کر لیتا۔ آپ کی چیٹ میں انتباہ ظاہر ہو گی۔ پھر آپ کو ان کا پروفائل نیم نظر آئے گا۔
جب میں یوزر نیم کے ذریعے چیٹ شروع کروں تو مجھے کیا نظر آئے گا؟
- اگر آپ نے فون نمبر کے ذریعے اس فرد کے ساتھ اس سے پہلے چیٹ کی ہو، تو چیٹس ضم ہو جائیں گی۔ چیٹ میں معلوماتی انتباہ ظاہر ہو گی۔
- اگر آپ نے فون نمبر کے ذریعے چیٹ نہیں کی، تو آپ کو اس وقت ہی یوزر نیم نظر آئے گا جب وہ شخص آپ کے ساتھ اپنا پروفائل نیم شیئر کرنے کے لیے میسج کی درخواست قبول نہ کر لے۔ چیٹ میں معلوماتی انتباہ ظاہر ہو گی۔
جو شخص مجھ سے یوزر نیم کے ذریعے رابطہ کرتا ہے تو اسے کیا نظر آئے گا؟
- اگر آپ نے فون نمبر کے ذریعے اس شخص کے ساتھ اس سے پہلے چیٹ کی ہو، تو چیٹس ضم ہو جائیں گی اور وہ یہ دیکھ سکیں گے کہ جس فرد کے ساتھ وہ یوزر نیم کے ذریعے رابطہ کر رہے ہیں وہ ہی شخص ہے جس کے ساتھ وہ فون نمبر کے ذریعے چیٹ کر رہے ہیں۔ چیٹ میں معلوماتی انتباہ ظاہر ہو گی۔
- اگر آپ میسج کی درخواست قبول کرتے ہیں، تو انہیں آپ کا پروفائل نیم نظر آئے گا اور آپ کی فون نمبر شیئر کرنے کی سیٹنگز کے مطابق آپ کا فون نمبر دیکھ سکتے ہیں۔
- اگر آپ میسج کی درخواست قبول نہیں کرتے، تو انہیں صرف اپنا یوزر نیم ہی نظر آئے گا جو انہوں نے لکھا ہے۔
جب کوئی شخص میرے یوزر نیم سے میسج کرتا ہے تو مجھے کیا نظر آئے گا؟
- اگر آپ نے فون نمبر کے ذریعے اس فرد کے ساتھ اس سے پہلے چیٹ کی ہو، تو چیٹس ضم ہو جائیں گی۔ چیٹ میں معلوماتی انتباہ ظاہر ہو گی۔
- اگر آپ نے فون نمبر کے ذریعے اس فرد سے اس سے پہلے چیٹ نہیں کی تھی، تو آپ کو ان کا پروفائل نیم نظر آئے گا۔ ان کی فون نمبر شیئر کرنے کی سیٹنگز کے مطابق، ہو سکتا ہے آپ کو ان کا فون نمبر نظر آئے۔
اگر میں کسی کو فون نمبر اور یوزر نیم کے ذریعے میسیج کروں تو کیا ہو گا؟
اگر آپ نے فون نمبر کے ذریعے اس شخص کے ساتھ اس سے پہلے چیٹ کی ہو اور پھر یوزر نیم کے ذریعے میسج کیا ہو، تو چیٹس ضم ہو جائیں گی۔ چیٹ میں معلوماتی انتباہ ظاہر ہو گی۔ انہیں یہ معلوم ہو جائے گا کہ یوزر نیم اسی فرد کا ہے جس کا فون نمبر ہے۔ یہ موثر ہوتی ہیں خواہ آپ نے "مجھے کون میرے فون نمبر کے ذریعے تلاش کر سکتا ہے" کو "کوئی نہیں" پر سیٹ کر رکھا ہو۔
میں Signal پر اپنے دوست کو کیسے تلاش کر سکتا ہوں؟
آپ کو چیٹ شروع کرنے کے لیے ان کا درست یوزر نیم یا ان کا فون نمبر معلوم ہونا چاہیئے۔ Signal یوزر نیمز تلاش کرنے کے قابل کوئی ڈائریکٹری فراہم نہیں کرتا۔ اگر ان کے پاس کوئی یوزر نیم نہیں اور انہوں نے "مجھے کون میرے فون نمبر کے ذریعے تلاش کر سکتا ہے" کو "کوئی نہیں" پر سیٹ کر رکھا ہو، تو آپ Signal پر اپنے دوست کو نہیں دیکھ سکتے۔
فون نمبر کی پرائیویسی میری گروپ چیٹس کو کیسے متاثر کرتی ہے؟
آپ کا یوزر نیم ایسے کسی شخص کو نہیں دکھایا جائے گا جس کے ساتھ آپ پہلے سے Signal میں چیٹ کر رہے ہیں، خواہ 1-1 یا گروپ میں۔ آپ نے سیٹنگز >پرائیویسی > فون نمبر میں موجود اختیارات کو جس انداز میں تشکیل دیا ہے وہ اس بات کا تعین کریں گے کہ آپ جن افراد سے پہلے سے مربوط ہیں انہیں کون سی معلومات نظر آئیں گی۔
- اگر آپ نے "مجھے کون میرے فون نمبر کے ذریعے تلاش کر سکتا ہے" کو "کوئی نہیں" پر سیٹ کیا ہو، تو Signal میں آپ کا فون نمبر صرف ان ہی افراد کو نظر آئے گا جنہوں نے اپنے فون کے روابط میں اسے محفوظ کیا ہوا ہے۔
- اگر آپ نے "مجھے کون میرے فون نمبر کے ذریعے تلاش کر سکتا ہے" کو "ہر کوئی" پر سیٹ کیا ہو، تو پھر آپ کا نمبر آپ کے ساتھ Signal میں چیٹ کرنے والے ہر فرد کو نظر آئے گا۔
میں کیسے جان سکتا ہوں کہ یہ شخص اپنے متعلق درست معلومات دے رہا ہے؟
- آپ حفاظتی نمبرز (بہتر ہے خود کریں) کا موازنہ کر کے یا دوسرے چینل (DMs، فون کال) پر ان کے ساتھ چیک ان کر کے Signal پر اپنے ساتھ چیٹ کرنے والے افراد کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
- Signal دکھائے گا اگر Signal پر چیٹ کرنے والے افراد کے ساتھ آپ کی مشترکہ گروپ چیٹس موجود ہوئیں۔ اس کا ڈیوائس پر پتا چلتا ہے۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا کوئی مشترکہ گروپس موجود ہیں،
- اپنی 1 - 1 چیٹ سیٹنگز میں جائیں اور نیچے کی جانب اسکرول کریں۔
- گروپ چیٹ میں، ان کی پروفائل پر ٹیپ کریں اور ان کے نام کے ساتھ موجود سائیڈ ایرو پر ٹیپ کریں۔
- گروپ چیٹس میں، اگر کسی بھی گروپ ممبرز کا نام ایک جیسا ہو تو Signal چیٹ کے اوپر بینر ڈسپلے کرتا ہے۔
- یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا نام کے کوئی تصادم موجود ہیں، گروپ چیٹ سے نکلیں اور دوبارہ داخل ہوں۔
- یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا نام کے کوئی تصادم موجود ہیں، گروپ چیٹ سے نکلیں اور دوبارہ داخل ہوں۔
کیا Signal سپورٹ کا کوئی یوزر نیم ہے؟
- نہیں۔ Signal کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے، اس فارم کو پُر کریں: ہم سے رابطہ کریں۔
- Signal سپورٹ کبھی آپ سے رابطہ کرنے میں پہل نہیں کرے گی۔ ہم صرف رابطہ کیے جانے کی صورت میں جواب دیں گے۔
- Signal یا Signal کے کسی نمائندے کی جانب سے رابطہ صرف @signal.org email پتے سے کیا جائے گا۔