آپ Signal پر جن افراد کے ساتھ چیٹ کرتے ہیں ان سے آپ کا فون نمبر پرائیویٹ رکھنے کی غرض سے Signal اسے آپ کے لیے ممکن بناتا ہے۔ یہاں ہم فون نمبر کی پرائیویسی سیٹنگز اور آپ کا فون نمبر شیئر کیے بغیر مربوط ہونے کے لیے یوزر نیمز کے استعمال کے طریقہ کار، اس کے ساتھ آپ Signal پر جن افراد کے ساتھ چیٹ کرتے ہیں ان کی تصدیق کے طریقوں کا احاطہ کریں گے۔
فون نمبر کی پرائیویسی سیٹنگز
اگر آپ Signal ورژن 7.0 یا بعد کا چلا رہے ہیں، تو سیٹنگز > پرائیویسی > فون نمبر پر جائیں۔
بطور ڈیفالٹ، آپ کے فون نمبر کی پرائیویسی سیٹنگز ایسی نظر آئیں گی:
اگر لوگوں کو آپ کا فون نمبر پہلے سے معلوم ہو تو وہ اس سے تلاش کر کے آپ کو Signal پر ڈھونڈنے کے قابل ہو جائیں گے۔ لیکن وہ اس وقت تک آپ کے فون نمبر کو آپ کی پروفائل کی تفصیلات کے حصے کے طور پر نہیں دیکھ سکیں گے جب تک ان کے روابط میں آپ کا فون نمبر پہلے سے محفوظ نہ ہو۔
میرا نمبر کون دیکھ سکتا ہے
یہ سیٹنگ اس بات کا تعین کرتی ہے کہ آیا Signal میں آپ کا فون نمبر آپ کی پروفائل کی تفصیلات کے صفحے کے حصے کے طور پر نظر آئے۔
اگر آپ "میرا فون نمبر کون دیکھ سکتا ہے" کو "ہر کوئی" پر ٹوگل کرتے ہیں، تو آپ کا فون نمبر آپ Signal پر جن افراد کے ساتھ چیٹ کرتے ہیں انہیں آپ کی پروفائل کی تفصیلات کے صفحے کے حصے کے طور پر نظر آئے گا۔
ہمارے بلاگ پر جا کر ایک ویڈیو میں ان سیٹنگز کو دیکھیں۔
اگر آپ "کوئی نہیں" کو منتخب کرتے ہیں، تو آپ Signal پر جن افراد کے ساتھ چیٹ کرتے ہیں وہ اس وقت تک آپ کا فون نمبر آپ کی پروفائل کی تفصیلات کے صفحے کے حصے کے طور پر نہیں دیکھ سکیں گے جب تک انہوں نے آپ کا فون نمبر پہلے سے اپنے روابط میں محفوظ نہ کیا ہو۔ یہ ڈیفالٹ سیٹنگ ہے۔
اگر آپ نہیں چاہتے کہ کسی کو آپ کا فون نمبر نظر آئے، خواہ ان کے روابط میں آپ کا فون نمبر پہلے سے محفوظ ہو یا نہ ہو، آپ "مجھے کون میرے نمبر کے ذریعے تلاش کر سکتا ہے" کو "کوئی نہیں" پر ٹوگل کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ کا فون نمبر ہر کسی سے پوشیدہ ہو جائے گا۔ لیکن، اس سے Signal کو استعمال کرنا بہت مشکل بھی ہو جائے گا، بشمول آپ کے قریبی افراد کے لیے یہ جاننا مزید مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ Signal پر مواصلات کر سکیں۔
کون مجھے میرے نمبر کے ذریعے تلاش کر سکتا ہے
یہ سیٹنگ آپ کو اس بات کا تعین کرنے کی اجازت دے گی کہ اگر کوئی شخص جو آپ کا فون نمبر جانتا ہو تو وہ یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ Signal استعمال کر رہے ہیں، اور آپ کو میسج بھیجنے کی غرض سے، اسے Signal میں ٹائپ کر سکتا ہے۔
بطور ڈیفالٹ، "مجھے میرے نمبر کے ذریعے کون تلاش کر سکتا ہے" "ہر کوئی" پر ٹوگل ہو جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ ایسے افراد جن کے پاس آپ کا فون نمبر موجود ہے وہ آپ کو فون نمبر کے ذریعے تلاش کر سکتے ہیں۔ سال ہا سال سے Signal اسی انداز میں کام کرتی رہی ہے۔ لوگوں کو باآسانی یہ دیکھنے کی اجازت دینا کہ وہ کن کے ساتھ چیٹ کر سکتے ہیں Signal کے ان طریقوں میں سے ایک ہے جس نے لاکھوں افراد کے لیے دونوں جانب سے انکرپٹ کردہ میسجنگ کو آسان بنا دیا ہے۔
اگر "مجھے میرے نمبر کے ذریعے کون تلاش کر سکتا ہے" "ہر کوئی" پر ٹوگل ہو جاتا ہے، تو ہر وہ شخص جو آپ کا نمبر جانتا ہے نئی چیٹ اسکرین میں اسے ٹائپ کرنے اور آپ کو میسج کی درخواست بھیجنے کے قابل ہو جائے گا جسے پھر آپ قبول، حذف، یا بلاک کر سکتے ہیں۔
ہمارے بلاگ پر جا کر ایک ویڈیو میں ان سیٹنگز کو دیکھیں۔
اگر آپ ڈیفالٹ کو تبدیل اور "کوئی نہیں" منتخب کرتے ہیں، تو کسی شخص کی جانب سے نئی میسج اسکرین میں آپ کا فون نمبر درج کرنے سے یہ کہتا ہوا پاپ اپ ظاہر ہو گا کہ آپ کا فون نمبر Signal اکاؤنٹ کے ساتھ وابستہ نہیں ہے۔ اگرچہ ان کے فون کے روابط میں آپ کا فون نمبر موجود ہو تب بھی انہیں یہ اسکرین نظر آئے گی۔
اگر آپ نے "مجھے میرے فون نمبر کے ذریعے کون تلاش کر سکتا ہے" کو "کوئی نہیں" پر سیٹ کیا ہو، تو کسی بھی شخص کو آپ کے ساتھ Signal پر مربوط ہونے کے لیے آپ کا درست، منفرد یوزر نیم جاننے کی ضرورت ہو گی۔ یہ آپ کے قریبی افراد کے لیے یہ جاننا مشکل بنا دے گی کہ وہ آپ کو Signal پر میسج کر سکتے ہیں۔
فون نمبر کی یہ پرائیویسی سیٹنگز حتمی ہیں۔ آپ اپنا فون نمبر مخصوص افراد یا گروپس کو ڈسپلے کرنے، لیکن دیگر افراد کو نہ کرنے کا انتخاب نہیں کر سکتے۔
آپ ان سیٹنگز کو کسی بھی وقت تبدیل کر سکتے ہیں۔
یوزر نیمز
ایک یوزر نیم Signal میں اپنا فون نمبر شیئر کیے بغیر رابطہ قائم کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
Signal پر یوزر نیمز ایسے کام نہیں کرتے جیسے یوزر نیمز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کرتے ہیں۔
ایک یوزر نیم چیٹس میں ڈسپلے ہونے والا پروفائل نیم نہیں ہوتا، یہ مستقل بھی نہیں ہوتا، اور Signal میں آپ جن افراد کے ساتھ چیٹ کر رہے ہوتے ہیں ان کو نظر نہیں آتا۔
اگرچہ آپ ایپ میں دیگر افراد کے ساتھ چیٹس شروع کرنے کے لیے یوزر نیم استعمال کرنا چاہتے ہوں پھر بھی آپ کو Signal میں سائن اپ کرنے کے لیے فون نمبر کی ضرورت ہو گی۔
ایک یوزر نیم بنانا
یوزر نیم بنانے کے لیے، پروفائل کی سیٹنگز پر جائیں اور اپنا مطلوبہ یوزر نیم ٹائپ کریں۔
یوزر نیمز اختیاری ہوتے ہیں؛ آپ کے لیے انہیں بنانا لازمی نہیں ہوتا۔ اگر آپ نے "مجھے میرے فون نمبر سے کون تلاش کر سکتا ہے" کو "ہر کوئی" پر سیٹ کیا ہوا ہے، جو ڈیفالٹ طور پر ہوتا ہے، تو آپ جن افراد کے ساتھ مربوط ہونا چاہتے ہیں ان سے اپنا فون نمبر یا یوزر نیم شیئر کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
پروفائل نیم کے برعکس، آپ کا یوزر نیم منفرد ہونا چاہیئے۔ ہر یوزر نیم کے آخر میں کم از کم 2 عدد ہونے چاہیئے۔ اگر آپ چاہیں تو ان نمبرز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ایک مرتبہ جب آپ نے اپنا یوزر نیم بنا لیا ہو، آپ اسے 3 طریقوں سے شیئر کر سکتے ہیں۔ آپ کسی کو اپنا یوزر نیم بتا سکتے، اپنا QR کوڈ شیئر کر سکتے، یا منفرد URL شیئر کر سکتے ہیں۔ URL میں آپ کے یوزر نیم کا متن شامل نہیں ہوتا۔
اگر کسی Signal اکاؤنٹ کا فون نمبر فراہم کیا گیا ہو تو Signal وابستہ یوزر نیم باآسانی دیکھ یا پیش نہیں سکتا۔
اگر یوزر نیم کا سادہ متن فراہم کیا گیا ہو، تو یوزر نیم جس Signal اکاؤنٹ سے حالیہ طور پر وابستہ ہو گا Signal اس یوزر نیم سے مربوط کر سکتا ہے۔ تاہم، یوزر نیم کے تبدیل یا حذف کرنے کے فوراً بعد، یہ Signal اکاؤنٹ سے مزید وابستہ نہیں رہ سکتا۔
یوزر نیم تبدیل کرنا
یوزر نیمز لچکدارانہ ہونے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ آپ جب تک چاہیں اسی کو رکھ سکتے، یا جتنی مرتبہ چاہیں اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔
آپ ایک وقت میں صرف ایک یوزر نیم رکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنا یوزر نیم تبدیل کرتے ہیں، تو آپ کی تبدیلی کے تقریباً ایک ہفتے بعد تک کوئی بھی اس کا دعویٰ کرنے کے قابل نہیں ہو گا۔ اس کے بعد، وہ اس کا دعویٰ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
آپ اپنا یوزر نیم تبدیل کیے بغیر اپنا QR کوڈ اور URL تبدیل کر سکتے ہیں۔
پروفائل نیم تبدیل کرنے کے برعکس، آپ کے یوزر نیم بنانے، تبدیل، یا حذف کرنے پر، آپ کے روابط اور گروپس کو مطلع نہیں کیا جائے گا۔ یوزر نیم کو تبدیل یا حذف کرنے سے آپ کے ساتھ جو افراد سابقہ یوزر نیم کے ذریعے مربوط تھے ان کی چیٹس متاثر نہیں ہوں گی۔
اپنے فون نمبر کو تبدیل کرنے سے آپ کو اپنا یوزر نیم تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
یوزر نیم کے ذریعے مربوط ہونا
یوزر نیم کے ذریعے چیٹ شروع کرنے کے لیے، نئی چیٹ اسکرین میں درست یوزر نیم بشمول نمبرز ٹائپ کریں۔
آپکا موبائل | ان کا فون | |
1۔ آپ نے کوئی خاص یوزر نیم تلاش کرتے ہیں | ||
2۔ آپ اس مخصوص یوزر نیم کو میسج بھیجتے ہیں۔ انہیں میسج کی درخواست نظر آتی ہے۔ |
||
3۔ وہ آپ کی میسج کی درخواست قبول کرتے ہیں۔ آپ اب ان کے یوزر نیم کی جگہ پر ان کا پروفائل نیم اور تصویر دیکھ سکتے ہیں۔ |
||
4۔ ان کی جانب سے میسج تحریر کرنے پر آپ ٹائپنگ کے اشارے (اگر آپ دونوں نے اس سیٹنگ کو اہل بنایا ہوا ہو) دیکھ سکتے ہیں۔ | ||
5۔ آپ کو اب پروفائل نیم ڈسپلے کرتی ہوئی معیاری Signal چیٹ نظر آئے گی۔ |
آپ کسی شخص کو ان کے یوزر نیم کے ذریعے میسج کی درخواست بھیج سکیں گے۔ وہ پھر آپ کی درخواست کو قبول، حذف، یا بلاک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ایک مرتبہ جب وہ آپ کی درخواست قبول کر لیتے ہیں، آپ کو ان کے یوزر نیم کی بجائے ان کا پروفائل نیم نظر آئے گا۔ ان کو صرف آپ کا پروفائل نیم نظر آئے گا، آپ کا یوزر نیم نہیں۔
اپنے یوزر نیم کے ذریعے مربوط ہونے کے بعد، آپ کو ان کی پروفائل میں دوبارہ ان کا یوزر نیم نظر نہیں آئے گا۔
عرفی نام اور نوٹس
آپ ان لوگوں کے لیے حسب ضرورت عرفی نام محفوظ کر سکتے ہیں جن سے آپ Signal پر چیٹ کرتے ہیں، علاوہ ازیں ان کے بارے میں اہم تفصیلات یاد رکھنے میں مدد کے لیے ان کی پروفائل کے ساتھ ایک نوٹ شامل کر سکتے ہیں۔
عرفی نام اور نوٹس کلی طور پر انکریپٹڈ ہیں اور صرف آپ کو دکھائی دیتے ہیں۔
جب آپ ایک عرفی نیم سیٹ کرتے ہیں، تو آپ کسی کا اپنایا گیا نام پھر بھی قوسین میں دیکھ سکیں گے۔
بلاک کرنا
فون نمبر کی پرائیویسی کے ساتھ بلاک کرنا کیسے کام کرتا ہے یہاں دیا گیا ہے:
چاہے کوئی آپ کو آپ کے فون نمبر یا یوزر نیم کے ذریعے میسج کی درخواست بھیجتا ہے، آپ ان کی درخواست بلاک کر سکتے ہیں اور وہ اپنا یوزر نیم تبدیل کر لینے کے باوجود دوبارہ آپ سے رابطہ کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔
آپ اپنی یا ان کی فون نمبر کی پرائیویسی سیٹنگز کے قطع نظر آپ 1-1 یا گروپ چیٹ میں جس کے ساتھ ہیں اسے ہمیشہ بلاک کر سکتے ہیں۔
Signal میں بلاک کرنے کا مطلب ہے کہ آپ نے جس شخص کو بلاک کیا ہے وہ آپ کی کسی بھی پروفائل اپ ڈیٹس کو نہیں دیکھ سکتا، بشمول آپ کی فون نمبر کی مرئیت کی سیٹنگز میں کی گئی کوئی بھی تبدیلی کے۔
چونکہ Signal میں بلاک کردہ فرد کو آپ کی پروفائل پر کوئی بھی اپ ڈیٹس نظر نہیں آتیں، لہٰذا اگر کوئی شخص آپ کی جانب سے بلاک کیے جانے کے وقت آپ کا فون نمبر دیکھ سکتا ہو، تو وہ آپ کے انہیں بلاک کیے جانے کے بعد بھی آپ کا نمبر دیکھنے کے قابل ہوں گے۔ یہ صحیح ہوتی ہیں چاہے آپ کے انہیں بلاک کیے جانے کے بعد بھی "میرا فون نمبر کون دیکھ سکتا ہے" کو "کوئی نہیں" پر سیٹ کر رکھا ہو۔ (آپ اس کا تدارک انہیں بلاک کرنے سے قبل اپنے فون نمبر کی پرائیویسی سیٹنگز تبدیل کر کے کر سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں، تو پھر انہیں واپس تبدیل کر دیں۔)
تصدیقی ٹولز
Signal میں آپ جن افراد کے ساتھ چیٹ کرتے ہیں کی توثیق کرنے میں آپ کی مدد کے لیے کچھ طریقے دیے گئے ہیں۔ یہ ایسی صورت میں خاص طور پر اہم ہوتا ہے جہاں آپ کو کسی شخص کی شناخت کی توثیق کرنے میں مدد کے لیے ان کے فون نمبر تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ان ٹولز کو استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ جن لوگوں سے آپ بات کر رہے ہیں وہ آپ کے یقین کے مطابق ہوں وہ ہی ہوں۔
ہر وہ چیٹ جو آپ کسی شخص کے ساتھ کرتے ہیں وہ منفرد حفاظتی نمبر سے وابستہ ہوتی ہے جو آپ اور جس شخص کے ساتھ آپ بات کر رہے ہیں دونوں کو نظر آتا ہے۔ آپ جس شخص کے ساتھ چیٹ کر رہے ہیں اس کی شناخت کی تصدیق کرنے کے لیے حفاظتی نمبرز کا موازنہ کرنا ان کی مماثلت کو یقینی بنانے کا طریقہ ہے۔
آپ کو ان نمبرز کا موازانہ کرنے کے لیے Signal سے باہر ثانونی چینل استعمال کرنے کی ضرورت ہو گی–یہ اس بات کی تصدیق کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے کہ آپ جس شخص سے بات کر رہے ہیں وہ آپ کے تصور کے مطابق واقعی درست شخص ہے۔ مثلاً، اگر کوئی شخص آپ کا پرانا دوست ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے آپ کو Signal پر میسج کرتا ہے، تو اس دوست کا ای میل ایڈریس استعمال کر کے Signal کے حفاظتی نمبرز کا موازنہ کرنا یا انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر DM کرنا اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے کہ آپ کسی بہروپیے سے بات نہیں کر رہے، چونکہ ثانوی چینل پر موازانہ اس شخص سے Signal کے علاوہ آپ کے دوست کے اکاؤںٹس تک رسائی حاصل کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ آپ فون یا ویڈیو کال کے علاوہ، خود، بذریعہ ای میل یا DM، وغیرہ سے بھی حفاظتی نمبرز کا موازانہ کر سکتے ہیں۔
چیٹ کا حفاظتی نمبر دیکھنے کے لیے، اپنی چیٹ کے اوپر کسی شخص کی پروفائل پر کلک کریں اور حفاظتی نمبر دیکھنے کے لیے اسکرول کریں۔ آپ جن نمبرز کا موازنہ کر سکتے ہیں ان کی سیریز یا اسکین کرنے کے قابل QR کوڈ نظر آئے گا۔
کسی شخص کی شناخت کی تصدیق کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے ان ایپ اشارے بھی موجود ہیں۔
کسی شخص کی پروفائل دیکھ کر، آپ فوری طور پر یہ دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے کہ آیا آپ کے مشترکہ گروپس موجود ہیں۔ ایسا کرنا خاص طور پر میسج کی درخواست موصول ہونے پر کارآمد ہوتا ہے۔ اگر آپ کے کوئی مشترکہ گروپس نہیں ہیں، تو آپ کو جعل سازی یا دھوکوں سے بچنے میں مدد کے لیے حفاظتی ٹپس کا لنک نظر آئے گا۔
آپ کسی شخص کے متعلق مزید معلومات دیکھنے کے لیے ان کے پروفائل نیم کے سامنے تیر کے نشان پر کلک بھی کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ آیا آپ کے مشترکہ گروپس ہیں، آیا آپ نے انہیں براہ راست میسج بھیجا، آیا ان کے پاس Signal کنیکشن موجود ہے، یا آیا وہ آپ کے فون کے روابط کی فہرست میں ہیں۔ [Signal کنیکشن ایسا شخص ہوتا ہے جس کے ساتھ آپ نے چیٹ شروع کی ہو، ان کی جانب سے میسج کی درخواست قبول کی ہو، یا آپ کے فون کے روابط کی فہرست میں آپ کے پاس جن کا نمبر موجود ہو۔]
گروپ چیٹ میں، اگر یکساں نام کے حامل متعدد گروپ ممبرز موجود ہوں تو آپ کو پاپ اپ اطلاع، علاوہ ازیں آپ کو ڈپلیکیٹ ناموں کا جائزہ لینے کی ترغیب دیتا ہوا پرامپٹ نظر آئے گا۔
جائزے کی اسکرین میں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آیا آپ کے اضافی مشترکہ گروپس موجود ہیں اور آیا کسی گروپ ممبر نے حالیہ طور پر اپنا پروفائل نیم تبدیل کیا ہے۔
اس اسکرین سے، گروپ ایڈمن کے کنٹرولز کے مطابق، آپ ممبرز کو بلاک کر سکتے یا انہیں گروپ سے ہٹا سکتے ہیں۔
مزید جانیں:
مزید جاننے کے لیے، ہماری بلاگ پوسٹ اور ہمارے اضافی اکثر پوچھے گئے سوالات دیکھیں۔