تمام Signal میسجز کی طرح ، گروپ وائس اور گروپ ویڈیو کالیں بھی نجی ہیں۔ Signal کال کرنے یا وصول کرنے پر پہلی بار آپ کو کیمرہ اور مائیکروفون اجازت دینے کا اشارہ کیا جائے گا۔
کال لنک فیچرز
- Signal میں دیگر افراد کے ساتھ شامل ہونے کے لیے کال لنک بنائیں۔
- کال لنک بنانے والا اس بات کے لیے منظوری کی سیٹنگز منتخب کر سکتا ہے کہ کون کال میں شامل ہو سکتا ہے۔
- وہی لنک متعدد کالز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- لنک بنانے والا اسے کسی بھی وقت حذف کر سکتا ہے۔
- اگر 90 دن تک لنکس کو استعمال نہیں کیا جاتا تو وہ زائد المیعاد ہو جاتے ہیں۔
- ایڈمنز / کال بنانے والا منظوری کی سیٹنگز کا انتخاب کر سکتے ہیں
کال لنک تخلیق کریں
- اسکرین کے زیریں جانب موجود کالز ٹیب پر جائیں۔
-
کال لنک بنانے والے کو منتخب کریں۔
- اختیاری: کال لنک کو نام دیں۔
- اختیاری: ایڈمن کی منظوری درکار ہے کو منتخب کریں۔
- کال لنک شیئر کریں۔
- لنک کاپی کریں۔
- Signal کے ذریعے کسی موجودہ چیٹ میں لنک شیئر کریں۔
- ہو گیا کو منتخب کریں۔
کال لنک بنانے والے کی اجازتیں
- اگر "ایڈمن کی منظوری درکار ہے" کو منتخب کیا جاتا ہے
- جب کوئی پہلی بار کال میں شامل ہوتا ہے، تو اس کا "منظور شدہ" ہونا ضروری ہے۔ انتظار کے دوران، انہیں نہ تو کسی اور کی آڈیو یا ویڈیو موصول ہو گی، اور نہ ہی دوسرے ان کی آڈیو اور ویڈیو دیکھیں گے۔
- اگر بنانے والا کال میں شامل ہونے کے لیے کسی کی درخواست کو دو بار "مسترد" کرتا ہے، تو وہ بقیہ کال کے لیے "بلاک" ہو جاتا ہے۔
- کوئی بھی ایسا فرد جسے پہلے کال میں شامل ہونے، یا اسی کال لنک پر گزشتہ کال کی منظوری دی گئی ہو، وہ اگلی بار شامل ہونے کی درخواست کرنے پر خود کار طور پر منظور ہو جائے گا، جب تک کہ اسے بعد میں کال سے "ہٹا" نہیں دیا جاتا۔
- اگر "ایڈمن کی منظوری درکار ہے" کو منتخب نہیں کیا جاتا
- کوئی بھی کال میں شامل ہو سکتا ہے۔ کال کے دوران ایسا کوئی بھی فرد جسے ہٹا دیا گیا تھا یا بلاک کردہ ہے تو وہ کال کے بقیہ حصے میں دوبارہ شامل نہیں ہو سکے گا۔
کال لنک میں ترمیم کریں
- صرف لنک بنانے والا اس میں ترمیم کر سکتا ہے۔
- اسکرین کے زیریں جانب موجود کالز ٹیب پر جائیں۔
- "Signal کال" یا موجودہ کال کے نام پر ٹیپ کریں یا منتخب کریں
- کال کا نام تبدیل کرنے کے لیے
- کال کا نام شامل کریں یا کال کے نام میں ترمیم کریں پر ٹیپ کریں یا منتخب کریں۔
- متن میں ترمیم کریں۔
- محفوظ کریں کو منتخب کریں۔
- منظوری کو تبدیل کرنے کے لیے
- تمام ممبرز کو منظور کریں پر ٹیپ کریں یا منتخب کریں۔
- سیٹنگز کو آن/آف پر تبدیل کریں۔ اس کا اطلاق خود کار طور پر ہوتا ہے۔
کال لنک میں شامل ہوں
-
Signal کے جدید ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کریں اور یقینی بنائیں کہ آپ میسجز بھیج سکتے یا وصول کر سکتے ہیں (خود کے لیے نوٹ میں)۔
- Android 7.21.5 یا بعد کا
- iOS 7.34.0 یا بعد کا
- ڈیسک ٹاپ 7.30.0 یا بعد کا
- کال لنک پر ٹیپ کریں۔
- براؤزر میں کال کا لنک کھولنے سے Signal کے ادارے کو یہ پتہ نہیں چلتا کہ آپ کس کال میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
- اگر کال بنانے والے نے ایڈمن کی منظوری درکار ہے کی سیٹنگ ترتیب دی ہوئی ہے، تو آپ کو شامل ہونے کی منظوری ملنے تک انتظار کرنا پڑے گا۔
- انتظار کے دوران، نہ تو آپ کو کسی اور فرد کی آڈیو یا ویڈیو موصول ہو گی، اور نہ ہی وہ آپ کی آڈیو اور ویڈیو دیکھیں گے۔
کال لنک میں شامل ہونے پر کیا شیئر کیا جاتا ہے
- آپ کا پروفائل نیم اور پروفائل کی تصویر کو کال پر موجود ہر کسی کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، بشمول وہ لوگ جو آپ کے بعد کال میں شامل ہوتے ہیں۔
- اگر آپ نے "میرا فون نمبر کون دیکھ سکتا ہے" میں "ہر کوئی" سیٹ کیا ہوا ہے، تو انہیں آپ کا فون نمبر بھی معلوم ہو جائے گا۔
کال کے شرکت کنندہ کو ہٹائیں یا بلاک کریں
- صرف لنک بنانے والا شرکت کنندگان کو ہٹا یا بلاک کر سکتا ہے
- لنک بنانے والے کو کال میں لازمی موجود ہونا چاہیئے
- کال لنک بنانے والے کسی ایسے فرد کو ہٹا سکتا ہے جو کسی دوسرے شخص کو کال میں دوبارہ شامل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔
- کال کنٹرولز کو ظاہر کرنے کے لیے اسکرین پر ٹیپ کریں۔
- کال کنٹرولز پر اوپر کی جانب سوائپ کریں
- جس شخص کو آپ کال سے ہٹانا چاہتے ہیں اس کے آگے موجود - بٹن پر ٹیپ کریں
- ہٹائیں ہر ٹیپ کریں
- کال لنک کا تخلیق کار کسی ایسے شخص کو بلاک کر سکتا ہے جس کے بعد وہ کال جاری رہنے تک دوبارہ جوائن نہیں کر سکتے۔
- کال کنٹرولز کو ظاہر کرنے کے لیے اسکرین پر ٹیپ کریں۔
- کال کنٹرولز پر اوپر کی جانب سوائپ کریں۔
- جس شخص کو آپ کال سے بلاک کرنا چاہتے ہیں اس کے آگے موجود - بٹن پر ٹیپ کریں۔
- کال میں بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
کال لنک حذف کریں
- کالز ٹیب پر جائیں۔
- Signal کال کو منتخب کریں۔
- کال لنک حذف کریں کو منتخب کریں۔
- حذف کریں کی تصدیق کریں۔
- حذف ہو جانے کے بعد، کوئی بھی کال میں شامل نہیں ہو سکتا۔
- نوٹ: موجودہ کالز جاری رہیں گی، لیکن کوئی بھی نیا فرد شامل نہیں ہو سکتا۔