آپ شSignal ڈیسک ٹاپ یا Signal iPad کو اپنے فون سے لنک کر سکتے ہیں۔ لنک کردہ ڈیوائسز پر Signal کی تمام مواصلت نجی ہیں۔
نوٹ:
- پہلی مرتبہ لنک کردہ ڈیوائس کو سیٹ کرنے پر آپ کی چیٹس اور پچھلے 45 دنوں کا میڈیا آپ کے موبائل فون سے سنکرونائز کیا جا سکتا ہے۔ یہاں بلاگ پوسٹ پر مزید پڑھیں۔
- مربوط کرنے کے بعد، لنک کردہ ڈیوائس کے کام کرنے کے لیے آپ کے فون کا آن لائن ہونا ضروری نہیں ہے۔
- یہ ڈیوائس 30 دن کی غیر فعالیت کے بعد غیر مربوط ہو جائے گی۔
- فی فون 5 لنک کردہ ڈیوائسز کی حد ہے۔
1لنکڈ ڈیوائسز دیکھیں
اپنے فون پر، Signal کھولیں اور Signal سیٹنگز > لنک کردہ ڈیوائسز پر جائیں۔
اپنے فون سے کسی ڈیوائس کو کیسے لنک کریں:
- ہماری ویب سائٹ سے Signal ڈیسک ٹاپ انسٹال کریں یا Apple App Store سے Signal iPad انسٹال کریں۔
- QR کوڈ ملاحظہ کرنے کے لیے Signal ڈیسک ٹاپ کھولیں یا QR کوڈ ملاحظہ کرنے کے لیے Signal iPad کھولیں > ایک نئی ڈیوائس کے طور پر شامل کریں منتخب کریں۔
- اپنے فون پر، Signal کھولیں اور Signal سیٹنگز
> لنک کردہ ڈیوائسز پر جائیں۔
-
(Android) نئی ڈیوائس لنک کریں (iOS) پر ٹیپ کریں
- QR کوڈ اسکین کرنے کے لئے اپنے فون کا استعمال کریں۔
- فیصلہ کریں اور انتخاب کریں کہ آیا میسج ہسٹری ٹرانسفر کریں یا ٹرانسفر نہ کریں۔
- اگر ٹرانسفر نہ کریں کو منتخب کیا گیا ہے اور آپ بعد میں اپنا فیصلہ بدل لیتے ہیں، تو آپ کو Signal ڈیسک ٹاپ کے تمام ڈیٹا کو ان انسٹال کرنے اور ہٹانے کی ضرورت ہو گی پھر ری لنک کریں اور ٹرانسفر کا اختیار منتخب کریں۔
- لنک کردہ ڈیوائس سے کوئی میسج بھیجیں۔
مسائل کا سامنا ہے؟ نقص ازالہ کاری کے اقدامات پر عمل کریں۔
دیگر ڈیوائسز
متعدد موبائل ڈیوائسز اور Android tablets اس وقت معاون نہیں ہیں۔
Signal کو پہلے ہی کسی دوسری موبائل ڈیوائس پر سیٹ کر چکے ہیں؟ نقص ازالہ کاری کے اقدامات پر عمل کریں۔