تمام Signal پیغامات کی طرح، وائس اور ویڈیو کالز بھی نجی ہوتی ہیں۔ پہلی مرتبہ Signal سے کال کرنے یا وصول کرنے پر آپ سے کیمرہ اور مائیکروفون اجازتیں فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
ایک انکرپٹ کردہ ون ٹو ون وائس یا ویڈیو کال شروع کرنے کا طریقہ کار یہاں موجود ہے:
- Signal میں، اپنی Signal کی رابطہ فہرست ملاحظہ کرنے کے لیے یا پر ٹیپ کریں۔
- اس گفتگو کو کھولنے کے لئے ایک رابطہ منتخب کریں یا ایک نمبر درج کریں۔
- وائس کال شروع کرنے کے لیے فون آئیکن یا ویڈیو کال شروع کرنے کے لیے کیمرہ آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- کچھ ڈیوائسز پر: پرامپٹ میں موجود کال یا کال شروع کرنے کا سبز بٹن منتخب کریں۔
- کال کے دوران، اپنی کال پر ویڈیو ظاہر کرنے یا چھپانے کے لیے کیمرہ پر ٹیپ کریں۔
- آپ کی کال اسکرین ظاہر ہو جائے گی
- کالنگ یا کنکٹنگ - آپ کے رابطے کے ساتھ کال مربوط ہونے کا انتظار کرتے ہوئے۔
- گھنٹی بج رہی ہے - جب آپ کے رابطے کا فون آن لائن اور بج رہا ہوتا ہے۔
- Signal + ٹائمر - آپ کی کال سنی گئی ہے۔
نوٹ: Signal Android کے یوزرز Signal سیٹنگز > رنگ روپ کے اندر موجود کال ٹیب نیویگیشن بار کے سائز کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
کال کرنے میں مسائل در پیش ہیں؟ خرابیوں کا سراغ لگانے والے ان اقدامات پر عمل کریں۔
دیگر فیچرز سے متعلق مزید پڑھیں: اسکرین شیئرنگ، کالنگ کے آپشنز