Signal کی تازہ ترین اپ ڈیٹس اپنے Signal اکاؤنٹ کو نئے فون پر دوبارہ رجسٹر کرنے یا موجودہ فون پر Signal کو دوبارہ انسٹال کرنے کا اختیاری طریقہ متعارف کرواتی ہیں۔ SMS کوڈ کے آنے کا انتظار کرنے (اور کبھی کبھار اسے دیکھنے کے لیے کسی دوسری ایپ پر سوئچ کرنے) کے بجائے نیا طریقہ زیادہ تیز اور آسان ہے، اور یہ اتنا ہی محفوظ ہے۔ یہاں بتایا گیا ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے:
- Signal Android پر (دستیاب ہونے کی صورت میں) کیی ویلیو ڈیٹا اسٹور استعمال کر کے، یا iOS پر (دستیاب ہونے کی صورت میں) iCloud کیی ویلیو اسٹور استعمال کر کے ایک ٹوکن اسٹور کرتا ہے۔
- Signal کے پِن کے ساتھ امتزاج پر یہ ٹوکن ثابت کر سکتا ہے کہ آپ دیے گئے فون نمبر کے حالیہ ترین مالک تھے، جو ہمیں SMS کوڈ بھیجنا موخر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، ٹوکن اور Signal کے پِن کا امتزاج SMS کوڈ کی جگہ لے سکتا ہے۔
- ٹوکن بذات خود آپ کے یا آپ کے اکاؤنٹ کے بارے میں کسی کو معلومات فراہم نہیں کرتا، اور اسے صرف دوبارہ رجسٹریشن فعال کرنے کے مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
نوٹ: اگر آپ کو اپنا Signal کا پِن یاد نہ آ رہا ہو، تو آپ اس کے بجائے روایتی SMS تصدیق کے سلسلے سے گزرنے کے لیے بالائی دائیں کونے میں موجود "موخر کریں" بٹن پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
ان افراد کے لیے جو Signal کے پِن کے دوبارہ رجسٹریشن کے طریقہ کار کے متعلق تھوڑا بہت مزید جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں:
- اگر آپ یا کوئی دوسرا فرد رجسٹریشن کے عمل سے گزرتا ہے (مثلاً SMS توثیق مکمل کرنے کے ذریعے) تو ٹوکنز فوری طور پر کالعدم کر دیے جاتے ہیں۔
- انہیں آپ کے اپنا اکاؤنٹ حذف کرنے پر بھی کالعدم کر دیا جاتا ہے۔
- صرف اس نمبر کے ساتھ کامیابی سے رجسٹر کیا جانے والا آخری ٹوکن ہی درست ہوتا ہے۔
- درست Signal کا پِن جانے بغیر ٹوکن بے کار ہوتا ہے۔
- رجسٹریشن لاک ان میں سے کسی بھی اپ ڈیٹس سے متاثر نہیں ہوتا۔ آپ کو صرف ایک مرتبہ اپنا Signal کا پِن درج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔