حفاظتی نمبر کیا ہے؟
Signal کی ہر بالمشافہ چیٹ ایک منفرد حفاظتی نمبر کی حامل ہوتی ہے جو آپ کو مخصوص راوبط کے ساتھ اپنے میسجز اور کالز کی سکیورٹی کی تصدیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
حساس مواصلات کے لئے حفاظتی نمبروں کی تصدیق ایک اچھا حفاظتی عمل ہے۔ اگر حفاظتی نمبر کی تصدیق شدہ کے بطور نشان زد کیا گیا ہے تو ، نیا پیغام بھیجنے سے پہلے کسی بھی تبدیلی کو دستی طور پر منظور کرلیا جانا چاہئے۔
مجھے حفاظتی نمبر میں تبدیلی کا انتباہ کیوں نظر آتا ہے؟
جب کبھی حفاظتی نمبر تبدیل ہوتا ہے تو Signal آپ کو خبردار کرتی ہے۔ ایسا کرنا یوزر کو رابطے کے ساتھ اپنی مواصلات کی پرائیویسی کی پڑتال کرنے کی اجازت دیتا ہے اور مین ان دی مڈل کے حملوں کی کسی بھی کوششوں کے خلاف تحفظ میں مدد کرتا ہے۔
سب سے عام حالات وہ ہوتے ہیں جب حفاظتی نمبر کی ایڈوائزری ڈسپلے کی جاتی ہے ایسا اس وقت ہوتا ہے جب کوئی رابطہ نئے فون پر سوئچ کرتا ہے یا Signal کو دوبارہ انسٹال کرتا ہے ، تاہم ان کارروائیوں کے نتیجے میں ہمیشہ حفاظتی نمبر تبدیل نہیں ہوتا۔ تاہم، اگر حفاظتی نمبر اکثر اوقات یا غیر متوقع طور پر تبدیل ہوتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہو کہ کچھ غلط ہے۔
حفاظتی نمبر کی تبدیلی کے انتباہ سے پہلے میرا پیغام ڈیلیور کیوں نہیں کیا گیا تھا؟
حفاظتی نمبر تبدیل ہونے کے بعد غیر ڈیلیور شدہ پیغامات دوبارہ ارسال نہیں کیے جائیں گے۔ آپ کے Signal پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ کردہ ہیں جو کہ ہر پیغام کے لیے لاکس اور کییز رکھنے کے مترادف ہے۔ جب حفاظتی نمبر تبدیل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ نے اپنے ہر پیغام کے لیے لاکس اور کییز بھی تبدیل کیے ہیں۔ لہذا، پیغامات جو حفاظتی نمبر کی تبدیلی سے پہلے ارسال کیے گئے تھے وہ پرانے لاکس استعمال کر رہے ہیں اور ڈیلیور نہیں کیے جائیں گے۔
میں حفاظتی نمبر کیسے دیکھوں؟
نوٹ: یہ صرف آپ کی طرف سے میسج کی درخواست قبول کرنے کے بعد ہی تخلیق ہوتا ہے۔
- کسی رابطے کی چیٹ کھولیں۔
- چیٹ ہیڈر یا اوور فلو مینیو پر اور پھر چیٹ سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
- حفاظتی نمبر دیکھیں کو منتخب کریں۔
میں اپنے رابطے سے حفاظتی نمبر کی تصدیق کیسے کرسکتا ہوں؟
حفاظتی نمبرز کا موازنہ کرنے کا آسان ترین طریقہ اپنے رابطے کا QR کوڈ اسکین کرنا ہے (بہتر ہے خود ایسا کیا جائے)۔ آپ عددی کوڈ کا صوتی یا مرئی طور پر بھی موازنہ کر سکتے ہیں، یا دوسرا چینل استعمال کرنے کے کی غرض سے اسے کاپی کرنے کے لیے شیئر آئیکن کلپ بورڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر حفاظتی نمبر ایک جیسا ہو تو پھر ہی آپ اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ آپ صحیح شخص کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں
ایسا کرنے کے لیے، آپ اور دوسرے شخص کو اوپر فہرست کردہ حفاظتی نمبر دیکھنے کی غرض سے مراحل کو فالو کرنا اور کوڈ اسکین یا شیئر کرنے کے لیے ٹیپ کرنا چاہیئے۔ آپ پھر صرف اپنی جانب سے سٹینگ کا اطلاق کرنے کی غرض سے "تصدیق کردہ کے طور پر نشان زد کریں" پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
میں حفاظتی نمبر کی تصدیق شدہ حیثیت کا نظم کیسے کروں؟
حفاظتی نمبر ملاحظہ کریں اور تصدیق شدہ کے طور پر نشان زد کریں پر ٹیپ کریں یا تصدیق صاف کریں کے بٹن پر ٹیپ کریں۔
میں کس طرح جان سکتا ہوں کہ اگر حفاظتی نمبر کی تصدیق شدہ کے بطور نشان لگا دیا گیا ہے؟
جب حفاظتی نمبر کو تصدیق شدہ کے طور پر نشان زد کیا جاتا ہے تو آپ کے رابطے کے نام سے چیٹ ہیڈر میں ایک چیک مارک ظاہر ہو گا۔ یہ اس وقت تک تصدیق شدہ رہے گا جب تک حفاظتی نمبر تبدیل نہیں ہوتا یا آپ دستی طور پر تصدیقی اسٹیٹس تبدیل نہیں کرتے۔