کیا Signal میرے روابط کو میرا نمبر بھیجتی ہے؟
Signal اس وقت تک آپ کا فون نمبر کسی کو نہیں بھیجتی جب تک آپ نے اسے دیگر افراد کے لیے دیکھ سکنے کو اہل نہ بنایا ہو اور پھر آپ انہیں میسج بھیج سکتے یا انہیں کال کر سکتے ہیں۔ آپ کے گروپ چیٹس کے دیگر ممبرز آپ کی پروفائل اور فون نمبر دیکھ سکتے ہیں۔ Signal سروس کے پاس آپ کے روابط سے متعلق کوئی بھی معلومات موجود نہیں ہوتیں۔ سارا ڈیٹا صرف آپ کے فون کی زیرِ ملکیت ہوتا ہے۔ رجسٹریشن کی اطلاعات کبھی بھی کسی دوسرے کی جانب سے کسی بھی سمت منتقل نہیں کی جاتیں؛ یہ اطلاعات آپ کے فون کے ذریعے تیار کی جاتی ہیں۔
Signal کو کیسے معلوم ہوتا ہے کہ میرا رابطہ Signal استعمال کر رہا ہے؟
Signal نے ایک نجی رابطے کی تلاش کا طریقہ کار تیار کیا ہے جو Signal کے صارفین کو مؤثر طور پر اور تفصیلاً ان کی ایڈریس بُک میں موجود رابطوں کو Signal سروس کو ظاہر کیے بغیر یہ تعین کرنے کی اجازت فراہم کرتا ہے کہ آیا ان کی ایڈریس بُک میں موجود رابطے Signal یوزرز ہیں۔ ایک مرتبہ جب آپ کے فون کے علم میں آ جاتا ہے کہ آپ کے رابطوں میں سے کون Signal یوزر ہے، تو یہ آپ کو اختیاری طور پر مطلع کر سکتا ہے جب ایک نیا رابطہ Signal استعمال کرنا شروع کرتا ہے۔
کسی اور کو کیسے معلوم ہوا کہ میں Signal میں شامل ہوا؟
وہ لوگ جنہیں پہلے سے آپ کا نمبر معلوم ہوتا ہے اور ان کے رابطوں میں آپ پہلے سے موجود ہوتے ہیں یہ دیکھتے ہیں کہ وہ Signal پر آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ کی Signal ایپ یا Signal سروس کی جانب سے انہیں کچھ بھی ارسال نہیں کیا جاتا۔ انہیں محض ایک نمبر نظر آتا ہے جو ان کے علم کے مطابق رجسٹر شدہ ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص آپ کو ایک غیر محفوظ SMS ارسال کرنے کا طریقہ کار جانتا ہو، تو ہم اس کے علم میں لانا چاہتے ہیں کہ وہ اس کی بجائے ایک Signal پیغام ارسال کر سکتا ہے۔
مجھے کیسے معلوم ہوا کہ میرا رابطہ Signal میں شامل ہوا ہے؟
جب آپ کی رابطہ فہرست میں محفوظ کوئی شخص Signal کا نیا یوزر ہوتا ہے تو آپ کو مطلع کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کسی رابطے کو ایک غیر محفوظ SMS ارسال کر سکتے ہیں، تو ہم آپ کے علم میں لانا چاہتے ہیں کہ آپ اس کی بجائے ایک Signal پیغام ارسال کر سکتے ہیں۔
میں ان انتباہات کو کیسے غیر فعال کر سکتا/سکتی ہوں کہ میرا رابطہ Signal میں شامل ہوا ہے؟
آپ ان انتباہات کو اپنے فون پر Signal سیٹنگز > اطلاعات پر جا کر > مطلع کریں جب... تک اسکرول کر کے اور رابطہ Signal میں شامل ہوا کو غیر فعال کریں سے غیر فعال کر سکتے ہیں۔
میں کیسے جان سکتا ہوں کہ کوئی رابطہ Signal کا استعمال کر رہا ہے؟
Android،iOS اور ڈیسک ٹاپ پر، ایسے Signal رابطے جو آپ کی فون کی رابطہ فہرست میں محفوظ ہوتے ہیں انہیں اس شخص کے طور پر ظاہر کیا جائے گا جس کے ساتھ آپ گفتگو شروع کر سکتے ہیں۔