سگنلز پروفائلز اور پیغام کی درخواستوں سے لوگوں کو یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ ان کے ساتھ کون پیغام رسانی کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
- Signal پروفائلز
- پیغام کی درخواستیں
آپ کی انکرپٹ کردہ Signal پروفائل ایک نام اور تصویر ہوتی ہے جسے آپ ایپ کے اندر ترتیب دیتے ہیں۔ یہ آپ کے فون نمبر کے بالکل ساتھ ظاہر کی جاتی ہے۔ ڈیوائسز سے محروم ہونے یا سوئچ کرنے کی صورت میں، اپنی پِن کا استعمال کرتے ہوئے آپ کی موجودہ پروفائل بحال ہو سکتی ہے۔
کیا Signal پروفائل درکار ہے؟
لازمی (انکرپٹ کردہ) ناموں سے لوگوں کو یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ ان کے ساتھ کون پیغام رسانی کر رہا ہے۔
- پہلے نام درکار ہیں۔ بلا جھجھک عرفی نام، واحد حرف، یا ایموجی منتخب کریں۔
- تصاویر اور آخری نام اختیاری ہیں۔
- یاد رکھیں، اگر لوگوں نے آپ کو اپنے رابطوں میں محفوظ نہیں کیا ہے تو یہ وہی چیزیں ہیں جو انہیں نظر آئیں گی جب آپ انہیں پیغام بھیجیں گے۔
میری Signal پروفائل کیسے ڈسپلے ہوتی ہے؟
یہ آپ کے موجودہ فون نمبر کے بالکل ساتھ ظاہر کی جائے گی۔ گفتگو زیادہ ذاتی محسوس ہوں گی۔ گروپ تھریڈز کی بے ترتیبی کم ہو گی۔
میری Signal پروفائل کون دیکھ سکتا ہے؟
یہ خودکار طور پر شیئر ہو گی
- ایسے کسی بھی رابطے کے ساتھ جو آپ اپنی ایڈریس بُک میں محفوظ کر چکے ہیں،
- گفتگو میں موجود کوئی سے بھی افراد یا گروپس کے ساتھ جو آپ تخلیق کرتے ہیں،
- کوئی سے بھی افراد یا گروپس کے ساتھ جنہیں آپ واضح طور پر قبول کرتے ہیں،
- اور کسی بھی ایسے گروپس کے ساتھ جن میں آپ کو کسی ایسے شخص نے شامل کیا ہے جس کے ساتھ آپ پہلے اپنی پروفائل شیئر کر چکے تھے۔
کیا اپنی Signal پروفائل شیئر کرنا ضروری ہے؟
ہاں، چیٹس کو جاری رکھنے کے لیے اپنی پروفائل شیئر کرنا ضروری ہے۔
کیا Signal کے سرورز میری Signal پروفائل دیکھ سکتے ہیں؟َ
Signal سروس کے پاس آپ کے منتخب کردہ نام یا سیٹ کی ہوئی تصویر سے متعلق کوئی بھی معلومات نہیں ہوتی۔ آپ کی پروفائل کی معلومات ایک منفرد پروفائل کیی کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ کردہ ہوتی ہے جو یکساں Signal پروٹوکول پیغام رسانی چینل کے ذریعے محفوظ طریقے سے شیئر کی جاتی ہے جو پہلے سے آپ کی گفتگو اور کالز کی حفاظت کرتا ہے۔
پیغام کی درخواستیں آپ کو کسی ایسے شخص کے پیغامات کو بلاک، حذف، یا قبول کرنے کا اختیار فراہم کرتی ہیں جو آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔
- انفرادی گفتگوؤں کے لیے، آپ کو میسج یا کال کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کا نام (اور تصویر) دیکھنے کو ملتی ہیں۔
- گروپ گفتگو کے لیے، آپ کو اس بات پر بہتر کنٹرول حاصل ہوتا ہے کہ آیا آپ کسی گروپ میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں اور گروپ ممبرز متعدد فون نمبرز کی بجائے پروفائلز کے ساتھ کم پریشانی کا شکار ہوں گے۔
- انفرادی گفتگوؤں کے لیے، اگر آپ کی اپنی ڈیوائس پر اس رابطے کے ساتھ کوئی اور شیئر کردہ گروپس ہوں تو Signal انہیں فہرست بند کرتا ہے۔ اس کا ڈیوائس پر پتا چلتا ہے۔
- یہ فیصلہ کرنے میں مدد دینے کے لیے کہ آیا آپ بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
- آپ انہیں کسی بھی وقت چیٹ سے بلاک اور پھر اپنی رابطے کی فہرست سے حذف کر سکتے ہیں۔
یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا مشترکہ گروپس موجود ہیں ان کے پروفائل نیم کے نیچے انتباہ دیکھیں۔ |
کیا ہوتا ہے جب میں ...
بلاک |
|
حذف کریں |
|
قبول کریں |
|