جب تک کوئی ٹیکنکل حد ہمیں ایسا کرنے سے نہیں روکتی Signal اس وقت تک پرانے آپریٹنگ سسٹمز کو سپورٹ کرتا رہتا ہے۔
اگر آپ کی ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کو مینوفیکچرر کی جانب سے طویل عرصے سے کوئی سیکورٹی اپ ڈیٹس موصول نہیں ہوئے ہیں، تو یہ مزید Signal کو چلانے کے قابل نہیں ہو گی۔ ایسی صورتحال پیش آنے پر، آپ جب تک آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کر لیتے تب تک آپ Signal ایپ تو کھول سکیں گے تاہم آپ پیغامات یا کالز ارسال یا وصول کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ کچھ پرانی ڈیوائسز اپ گریڈ ہونے کے قابل نہ ہوں۔
پرانے آپریٹنگ سسٹمز کی یہ فہرست کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہے اور ٹیبل میں تلاش کی جا سکتی ہے۔
OS Signal کی جانب سے مزید سپورٹ یافتہ نہیں ہے | آخری سیکیورٹی اپ ڈیٹ |
Android 4.4 (Kitkat) | اکتوبر 2017 |
iOS 14 | اکتوبر 2021 |
Windows 8.1 | جنوری 2023 |
macOS 10.15 (Catalina) | جولائی 2022 |
Ubuntu 18.04.6 (Bionic Beaver) | جون 2023 |