Xiaomi Redmi نوٹ 9 کی ڈیوائسز کے لیے ذیل میں مخصوص ڈیوائس سیٹنگز موجود ہیں جو اطلاعات کو متاثر کر سکتی ہیں۔
بیٹری کی بہتر کارکردگی
اگر کسی قسم کا پاور سیونگ موڈ فعال ہے ، یا پس منظر میں پاور کے استعمال کا نظم کیا جاتا ہے تو اطلاعات صحیح طوح سے کام نہیں کر سکتیں۔
- Android فون کی سیٹنگز > بیٹری > کرنٹ موڈ > کارکردگی کا موڈ منتخب کرنا چاہیئے۔
- Android فون کی سیٹنگز > بیٹری > اضافی فیچرز > ڈیوائس لاک ہونے پر موبائل ڈیٹا بند کریں > کبھی منتخب نہیں کرنا چاہیئے۔
اطلاعات آئیکنز ظاہر کریں
اس سے اسٹیٹس بار میں اطلاعات کو ڈسپلے کرنے کا طریقہ تبدیل ہو جائے گا۔ اگر اسے "کوئی بھی نہیں' پر سیٹ کیا گیا ہے تو آپ کو اسٹیٹس بار میں اطلاعات کے لیے ایپ آئیکنز دکھائی نہیں دیں گے۔
- Android فون سیٹنگز > اطلاعات اور کنٹرول سینٹر > اسٹیٹس بار > میں اطلاعات کے آئیکنز ظاہر کریں کو فعال کریں۔
فلوٹنگ اطلاعات
یہ اسکرین کے اوپر فلوٹنگ اطلاعات کو ڈسپلے کرنے کے طریقے کو تبدیل کر دے گا۔
- Android فون سیٹنگز > اطلاعات اور کنٹرول سینٹر > فلوٹنگ اطلاعات > Signal > فلوٹنگ اطلاعات کی اجازت دیں۔
فلوٹنگ اطلاعات کی سیٹنگز میں، آپ کے پاس Signal کے اندر مخصوص چیٹ کے لیے اطلاعات کو بند کرنے کا اختیار ہے۔
- Android فون کی سیٹنگز > اطلاعات اور کنٹرول سینٹر > فلوٹنگ اطلاعات > Signal > چیٹس > اپنی چیٹ پر ٹیپ کریں > "اطلاعات ظاہر کریں" اور "فلوٹنگ اطلاعات کی اجازت دیں" کی اجازت دیں۔
اطلاعات کے بیجز
اگر آپ ایپ آئیکن پر ایک انڈیکیٹر دیکھنا چاہتے ہیں جو یہ ڈسپلے کرتا ہے کہ آپ کے لیے کتنے نئے بغیر پڑھے میسجز ہیں تو آپ کو لازمی طور پر اطلاعات کے بیجز کو اجازت دینی ہو گی۔
Android فون کی سیٹنگز > اطلاعات اور کنٹرول سینٹر > بیجز > Signal > اطلاعات کے بیجز کی اجازت دیں۔