19 ستمبر 2023 کو، ہم نے PQXDH کا اعلان کیا: جو Signal پروٹوکول میں کوانٹم کی مزاحمت کو آگے بڑھانے میں پہلا قدم ہے۔ Signal یہ قدم اٹھانے والی پہلی مرکزی میسجنگ ایپ تھی — مستقبل میں تیار کیے جانے والے کوانٹم کمپیوٹر کے خطرے کے خلاف تحفظ کی ایک اہم لیئر کو شامل کرنا موجودہ انکرپشن کے معیارات کو ختم کرنے کے لیے کافی طاقتور ہے۔
PQXDH سپورٹ کو Signal میں شامل ہوئے ایک سال اور چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ یہ یقینی بنانے میں مدد کے لیے کہ ہر کوئی ان بہتریوں سے مستفید ہو رہا ہے، Signal سروس کا استعمال جاری رکھنے کے لیے جلد ہی PQXDH سپورٹ کو لازمی قرار دے گا۔
مجھے Signal ڈیسک ٹاپ پر یہ بینر کیوں دکھائی دے رہا ہے
آپ کے اکاؤنٹ کا شمار ایک نایاب کیٹگری میں ہوتا ہے:
- آپ کے اکاؤنٹ کی بنیادی ڈیوائس (Android یا iOS ڈیوائس جو آپ نے اصل میں Signal پر رجسٹر کرنے کے لیے استعمال کی تھی) کو اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے اور ایک سال سے زیادہ عرصے سے Signal سروس کے ساتھ منسلک نہیں کیا گیا ہے۔
- آپ کی ایک یا زیادہ لنک کردہ ڈیوائسز (جیسے Signal ڈیسک ٹاپ) ابھی بھی فعال طور پر Signal استعمال کر رہی ہیں اور سروس کے ساتھ منسلک ہو رہے ہیں۔
- آپ کے اکاؤنٹ کی بنیادی ڈیوائس PQXDH کو سپورٹ نہیں کرتی۔
مجھے کیا کرنے کی ضرورت ہے؟
مثالی حالات میں، یہ عمل خود سادہ اور سیدھا ہونا چاہیئے:
- اس فون کو تلاش کریں جسے آپ نے ابتدائی طور پر Signal کو رجسٹر کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔
- فون کو آن کریں اور جدید ترین Signal کی اپ ڈیٹس (مثلاً ایپ اسٹور یا پلے اسٹور سے) انسٹال کریں۔ Signal ریلیز کی میعاد 90 دنوں بعد ختم ہو جاتی ہے، اس لیے دراز میں رکھے فون کو چارج کرنے اور فوری طور پر Signal کے پرانے ورژن کو لانچ کرنا کام نہیں کرے گا۔
- اس فون پر Signal کی تازہ ترین اَپ ڈیٹ لانچ کریں اور اسے سروس سے منسلک ہونے دیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ کو آپ مختلف چیٹ تھریڈز میں کئی خرابیاں دکھائی دینے کا امکان ہے۔ آپ کی بنیادی ڈیوائس Signal سروس سے ایک طویل عرصے سے غیر منسلک ہے، اور ہو سکتا ہے کہ وہ ان تمام چیزوں کے ساتھ آسانی سے مطابقت نہ کر سکے جو اس دوران چھوٹ گئی ہیں۔
- فون پر Signal کو کچھ منٹس کے لیے کھلا چھوڑ دیں۔
- بند کریں اور Signal ڈیسک ٹاپ کو دوبارہ لانچ کریں۔ اگر آپ کا فون کامیابی سے اَپ ڈیٹ ہوا اور سروس سے منسلک ہو گیا تھا، تو آپ کو بینر مزید نظر نہیں آنا چاہیئے۔
اگر میں ایسا نہ کروں تو کیا ہو گا، یا مجھے اس فون تک مزید رسائی حاصل نہ ہو، یا میں نے Signal کو اصل پرائمری ڈیوائس سے ان انسٹال کر دیا ہو؟
آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال کر دیا جائے گا، اور آپ کو Signal دوبارہ انسٹال اور رجسٹر کرنے کے لیے ایپلیکیشن کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنا ہو گا۔
میں کیسے یقینی بنا سکتا ہوں کہ ایسا دوبارہ نہیں ہو گا؟
براہ کرم وقتاً فوقتاً اپنے فون پر Signal کو لانچ کریں اور یقینی بنائیں کہ یہ اپ ٹو ڈیٹ رہے۔ کچھ فیچر صرف اسی وقت فعال کی جا سکتی ہیں جب آپ کے اکاؤنٹ کی ہر ڈیوائس جدید ترین اپ ڈیٹس اور بہتریوں کو سپورٹ کرتی ہو، اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بنیادی ڈیوائس استعمال نہ ہو۔
مجھے یہ کام اپنی بنیادی ڈیوائس/فون سے کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
آپ کے Signal کے اکاؤنٹ میں PQXDH کی سپورٹ کے لیے، آپ کے اکاؤنٹ سے لنک کردہ تمام انفرادی ڈیوائسز کو PQXDH کو سپورٹ کرنا ضروری ہے۔ Signal کے ہر اکاؤنٹ کے لیے ایک بنیادی ڈیوائس کا ہونا ضروری ہے۔ آپ کی بنیادی ڈیوائس آپ کے Signal کے اکاؤنٹ سے ساتھ ہمیشہ منسلک رہتی ہے اور آپ کے اکاؤنٹ سے ہٹائی نہیں جا سکتی، چاہے آپ اسے باقاعدگی سے استعمال نہ کرتے ہوں۔ ہر وہ ڈیوائس جو Signal اکاؤنٹ سے لنک ہو، اپنی انکرپشن کیز کا الگ سیٹ رکھتی ہے، اور ایک ڈیوائس دوسری ڈیوائس کے لیے نئی انکرپشن کیز تخلیق نہیں کر سکتی۔ چونکہ آپ کی بنیادی ڈیوائس کو آپ کے اکاؤنٹ سے ہٹایا نہیں جا سکتا، اس لیے آپ کو اپنی بنیادی ڈیوائس کو دوبارہ فعال کرنا ہو گا تاکہ یہ PQXDH کی انکرپشن کیز تخلیق کر سکے اور آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک دیگر ڈیوائسز PQXDH کی فراہم کردہ حفاظتی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اس سے فرق کیوں پڑتا ہے؟
تازہ ترین فیچر اور بہتریوں سے پیچھے رہ جانا نہ صرف آپ پر بلکہ ان تمام افراد پر بھی اثر ڈالتا ہے جن سے آپ بات کرتے ہیں۔ چونکہ آپ کا اکاونٹ فی الحال PQXDH کو سپورٹ نہیں کرتا، اس لیے کوئی اور آپ کے ساتھ اپ ڈیٹ شدہ پروٹوکول کا استعمال کرتے ہوئے میسجز کا تبادلہ نہیں کر سکتا چاہے ان کے اکاؤنٹس اور ڈیوائسز اپ ٹو ڈیٹ ہوں۔
اگرچہ یہ کچھ ایسا ہے جس پر زیادہ تر دیگر ایپس نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا، تاہم Signal مستقبل کے کوانٹم کمپیوٹر کے خطرے کے خلاف تحفظ کے لیے نئے طریقے شامل کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔ بغیر کسی پرانے متبادل طریقوں کے، PQXDH کی سپورٹ کو نافذ کرنا، ہمیں ان کوششوں کو جاری رکھنے اور ان لوگوں کی حفاظت میں مدد فراہم کرنے کے قابل بنائے گا جن کی آپ پرواہ کرتے ہیں۔
ہم شکر گزار ہیں کہ آپ سمجھتے ہیں، اور ہم کسی بھی تکلیف کے معذرت خواہ ہیں۔