اگر آپ کے ڈیسک ٹاپ کی ڈیوائس یہ خرابی ظاہر کرتی ہے، تو ایسا مندرجہ ذیل میں سے کسی وجہ سے ہو سکتا ہے:
- آپ کو Signal ڈیسک ٹاپ کو آخری بار کھولے اور استعمال کیے ہوئے کافی وقت گزر چکا ہو۔
- اس کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں Signal کے ڈیٹا کا فولڈر کاپی کرنا۔
- متعدد ڈیوائسز سے ایک ہی ڈیسک ٹاپ ڈیٹا کا استعمال کرنا، خواہ کسی شیئر کردہ مقام سے ہو، یا ایک کمپیوٹر سے دوسرے میں کاپی کردہ ڈیٹا ہو۔
- Signal کو کسی (کارپوریٹ) ماحول میں یا محدود نیٹ ورک کے ساتھ کنکٹ کر کے استعمال کرنا۔
- کمپیوٹر کا پاس ورڈ یا iCloud کا پاس ورڈ ری سیٹ کرنا۔
بعض صورتوں میں اسے بحال کرنا ممکن ہے، لیکن زیادہ امکان ہے کہ آپ کو Signal ڈیسک ٹاپ دوبارہ انسٹال کرنا پڑے اور اسے اپنے بنیادی Signal Android یا iOS ایپ سے دوبارہ لنک کرنا ہو گا۔ اپنے ڈیسک ٹاپ کو ری لنک کرنے کی صورت میں آپ کے فون سے میسجز حذف نہیں ہوں گے۔ آپ کے پاس لنکنگ فلو کے دوران اپنے فون سے میسج ہسٹری ٹرانسفر کرنے کا اختیار بھی ہو گا۔
Signal ڈیسک ٹاپ کو ری انسٹال کریں اور میسج ہسٹری کے ساتھ ری لنک کریں
Signal ڈیسک ٹاپ کی ایپ کو ان انسٹال کرنے اور تمام ڈیٹا ہٹانے کے لیے، اپنے کمپیوٹر OS کے مطابق ذیل میں دیئے گئے اقدامات پر عمل کریں۔
macOS:
- /Application یا ~/Application ڈائریکٹری سے Signal.app فائل کو حذف کریں
- ~/Library/Application Support/Signal سے مقامی ڈیٹا کو حذف کریں۔
- Signal ڈیسک ٹاپ کو اس لنک کے ذریعے ری انسٹال کریں: https://signal.org/download
ونڈوز:
- C:\Users<Your Name>\AppData\Local\Programs\signal-desktop میں 'Uninstall Signal.exe' منتخب کریں
- C:\Users<YourName>\AppData\Roaming\Signal حذف کریں
- Signal ڈیسک ٹاپ کو اس لنک کے ذریعے ری انسٹال کریں: https://signal.org/download
Linux:
- کمانڈ چلائیں: apt-get remove signal-desktop
- ~/.config/Signal حذف کریں
- Signal ڈیسک ٹاپ کو اس لنک کے ذریعے ری انسٹال کریں: https://signal.org/download
میسج ہسٹری کو موبائل سے ڈیسک ٹاپ پر ٹرانسفر کریں
آپ کے پاس اپنے اسمارٹ فون سے Signal ڈیسک ٹاپ کو ری انسٹال کرنے اور QR کوڈ اسکین کرنے بعد موبائل سے ڈیسک ٹاپ پر میسج ہسٹری اور گزشتہ 45 دنوں کا میڈیا ٹرانسفر کرنے کا اختیار ہو گا۔
اگر ٹرانسفر نہ کریں منتخب کیا گیا ہے یا آپ بعد میں اپنا فیصلہ بدل لیتے ہیں، تو آپ کو Signal ڈیسک ٹاپ کے تمام ڈیٹا کو ان انسٹال کرنے اور ہٹانے کے لیے مذکورہ بالا اقدامات کو دہرانے کی ضرورت ہو گی پھر ری لنک کریں اور ٹرانسفر کا اختیار منتخب کریں۔