OnePlus کی ڈیوائسز کے لیے OS کی مخصوص سیٹنگز مندرجہ ذیل ہیں جو اطلاعات کو متاثر کر سکتی ہیں۔
بیٹری کی کارکردگی کو بہتر بنانا
اگر کوئی پاور سیونگ موڈ فعال ہے، یا اگر پس منظر میں پاور کے استعمال کا انتظام ہو رہا ہے تو ہو سکتا ہے کہ اطلاعات موزوں طور پر کام نہ کریں۔
- Android فون کی سیٹنگز> بیٹری > پاور سیونگ موڈ بند کریں۔
- Android فون کی سیٹنگز > بیٹری > مزید سیٹنگز > بیٹری کے استعمال کو بہتر بنائیں > Signal > بہتری نہ کریں۔
- Android فون کی سیٹنگز > بیٹری > مزید سیٹنگز > بیٹری کے نظم کی ایپ > Signal > پس منظر میں ہونے والی سرگرمی کی اجازت دیں کو فعال ہونا چاہیئے۔
اطلاعات اور اسٹیٹس بار
یہاں پر اسٹیٹس بار، لاک اسکرین، بینر، اور ایپ آئیکن بیجز کی اطلاعات کو تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
- Android فون کی سیٹنگز > اطلاعات اور اسٹیٹس بار > اطلاعات وصول ہونے پر اسکرین جگائیں کو فعال ہونا چاہیئے۔
- Android فون کی سیٹنگز > اطلاعات اور اسٹیٹس بار > اسٹیٹس بار > اطلاعات آئیکنز > آئیکن ظاہر کریں یا نمبر ظاہر کریں کو منتخب کیا جانا چاہیئے۔
- Android فون کی سیٹنگز > اطلاعات اور اسٹیٹس بار > لاک اسکرین > Signal کو فعال ہونا چاہیئے۔
- Android فون کی سیٹنگز > اطلاعات اور اسٹیٹس بار > لاک اسکرین > بینر > بینر کی اطلاعات کو ظاہر کریں اور Signal کو فعال ہونا چاہیئے۔
- Android فون کی سیٹنگز > اطلاعات اور اسٹیٹس بار > لاک اسکرین > ایپ آئیکن بیجز> ایپ آئیکن بیجز کو ظاہر کریں کو فعال ہونا چاہیے۔
پوری اسکرین والے الرٹس
- سسٹم کی سیٹنگز ایپ > ایپس > 3 نقاتی مینو پر ٹیپ کریں > خصوصی رسائی > پوری اسکرین کے الرٹس > Signal ٹوگل شدہ آن ہے یقینی بنائیں کو کھولیں۔