Samsung A54 ڈیوائسز کے لیے OSـ کی مخصوص سیٹنگز درج ذیل ہیں جو اطلاعات کو متاثر کر سکتی ہیں۔
بیٹری کی بہتر کارکردگی
اگر کوئی پاور سیونگ موڈ فعال ہے، یا اگر پس منظر میں پاور کے استعمال کو نظم کیا گیا ہے تو اطلاعات ٹھیک سے کام نہیں کر سکتیں۔
- Android فون کی سیٹنگز > بیٹری > پاور سیونگ کو آف کریں۔
- Android فون کی سیٹنگز > بیٹری > پس منظر کے استعمال پر پابندیاں > "غیر استعمال شدہ ایپس کو سلیپ موڈ میں کریں" کو آف کریں یا Signal کو "ایپس کو کبھی بھی خود کار طور پر سلیپ موڈ میں نہ کریں" کی فہرست میں شامل کریں۔
اطلاعات
مندرجہ ذیل سیٹنگز لاک اسکرین کی اطلاعات، بینرز، ایپ آئیکن کے بیجز، اور پریشان نہ کریں کے لیے ہیں۔
- Android فون کی سیٹنگز > اطلاعات > ایپ کی اطلاعات > Signal ٹوگل آن ہونا چاہیئے۔
- Android فون کی سیٹنگز > اطلاعات > لاک اسکرین کی اطلاعات میں ٹوگل آن ہونا چاہیئے۔
- Android فون کی سیٹنگز > اطلاعات > ایڈوانس سیٹنگز > ایپ آئیکن کے بیجز کو فعال ہونا چاہیئے۔
- Android فون کی سیٹنگز > اطلاعات > پریشان نہ کریں > پریشان نہ کریں کے دوران منظور شدہ فہرست کا جائزہ لیں۔
آوازیں اور وائبریشن
یہ اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا اطلاعات میں ایک قابل سماعت الرٹ یا آواز بھی ہو گی، اور آیا آنے والی کال کے دوران ڈیوائس وائبریٹ ہو گی۔
- Android فون کی سیٹنگز > آوازیں اور وائبریشن > اپنی آواز، وائبریشن، اور والیوم کے آپشنز کا جائزہ لیں۔