مجھے Signal ڈیسک ٹاپ پر یہ بینر کیوں دکھائی دے رہا ہے؟
آپ کا اکاؤنٹ ایک غیر روایتی اور نایاب کیٹیگری میں شمار ہوتا ہے:
- آپ کے اکاؤنٹ کی پرائمری ڈیوائس (Android یا iOS ڈیوائس جسے آپ نے اصل میں Signal کو رجسٹر کرنے کے لیے استعمال کیا تھا) اپ ڈیٹ نہیں ہوئی ہے اور کچھ عرصے سے Signal کی سروس کے لیے منسلک نہیں کی گئی۔
- آپ کی ایک یا زیادہ لنک کردہ ڈیوائسز (جیسے Signal ڈیسک ٹاپ) ابھی بھی فعال طور پر Signal استعمال کر رہی ہیں اور سروس کے ساتھ منسلک ہو رہے ہیں۔
مجھے کیا کرنے کی ضرورت ہے؟
مثالی حالات میں، یہ عمل خود سادہ اور سیدھا ہونا چاہیئے:
- اس فون کو تلاش کریں جسے آپ نے ابتدائی طور پر Signal کو رجسٹر کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔
- فون کو آن کریں اور جدید ترین Signal کی اپ ڈیٹس (مثلاً ایپ اسٹور یا پلے اسٹور سے) انسٹال کریں۔
- Signal ریلیز کی میعاد 90 دنوں بعد ختم ہو جاتی ہے، اس لیے دراز میں رکھے فون کو چارج کرنے اور فوری طور پر Signal کے پرانے ورژن کو لانچ کرنا کام نہیں کرے گا۔
- اس فون پر جدید ترین Signal کی اَپ ڈیٹ کو لانچ کریں اور اسے سروس کے ساتھ منسلک ہونے دیں۔
- براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ کی پرائمری ڈیوائس کچھ عرصے سے Signal کی سروس سےغیر منسلک تھی تو آپ اپنی کچھ چیٹ تھریڈز میں نقائص دیکھ سکتے ہیں۔
- فون پر Signal کو کچھ منٹس کے لیے کھلا چھوڑ دیں۔
- بند کریں اور Signal ڈیسک ٹاپ کو دوبارہ لانچ کریں۔ اگر آپ کا فون کامیابی سے اَپ ڈیٹ ہوا اور سروس سے منسلک ہو گیا تھا، تو آپ کو بینر مزید نظر نہیں آنا چاہیئے۔
اگر میں ایسا نہ کروں تو کیا ہو گا، یا مجھے اس فون تک مزید رسائی حاصل نہ ہو، یا میں نے Signal کو اصل پرائمری ڈیوائس سے ان انسٹال کر دیا ہو؟
آپ کو ایپلیکیشن کا اپ ٹو ڈیٹ ورژن استعمال کرتے ہوئے Signal کو دوبارہ انسٹال کرنااور رجسٹر کرنا ہو گا۔ Signal کے کچھ نئے فیچرز کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک کردہ تمام ڈیوائسز اپ ڈیٹ شدہ ہوں، بشمول اس فون کے جسے آپ نے Signal پر سائن اپ کے لیے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ اپنی پرائمری ڈیوائس اپپ ڈیٹ نہیں کرتے، تو آپ کا اکاؤنٹ جدید ترین فعالیت کا فائدہ نہیں اٹھا سکتا— اور اگر آپ کی پرائمری ڈیوائس کا ورژن بہت پرانا ہے تو مستقبل میں آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔
میں کیسے یقینی بنا سکتا ہوں کہ ایسا دوبارہ نہیں ہو گا؟
براہ کرم وقتاً فوقتاً اپنے فون پر Signal لانچ کریں اور یقینی بنائیں کہ یہ اپ ٹو ڈیٹ رہے۔ کچھ فیچرز صرف اس صورت میں فعال کیے جا سکتے ہیں جب آپ کے اکاؤنٹ پر ہر ڈیوائس جدید ترین اپ ڈیٹس اور بہتریوں کو سپورٹ کرتی ہو، اور یہ اس وقت ممکن نہیں ہے جب پرائمری ڈیوائس مزید موجود نہ ہو۔
اس سے فرق کیوں پڑتا ہے؟
جدید ترین فیچرز اور بہتریوں سے پیچھے رہ جانا نہ صرف آپ کو بلکہ آپ سے بات کرنے والوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ Signal کو اپنی تمام ڈیوائسز پر اپ ٹو ڈیٹ رکھنا یہ یقینی بناتے ہوئے ان لوگوں کی حفاظت کرنے میں مدد کرتا ہے جن کی آپ پرواہ کرتے ہیں کہ جب بھی وہ آپ کے ساتھ مواصلت کریں تو انہیں تمام جدید ترین فیچرز اور سکیورٹی کی بہتریاں دستیاب ہوں۔
ہم شکر گزار ہیں کہ آپ سمجھتے ہیں، اور ہم کسی بھی تکلیف کے معذرت خواہ ہیں۔