Huawei ڈیوائسز کے لیے OS کی مخصوص سیٹنگز درج ذیل ہیں جو اطلاعات کو متاثر کر سکتی ہیں۔
بیٹری کی بہتر کارکردگی
اگر Signal پاور سے تقویت یافتہ ہے، یا اگر پس منظر میں پاور کے استعمال کا نظم کیا جا رہا ہے تو ہو سکتا ہے کہ اطلاعات درستگی سے کام نہ کریں۔
- Android فون کی سیٹنگز > بیٹری > پاور سیونگ موڈ اور الٹرا پاور سیونگ موڈ غیر فعال ہونا چاہیئے۔
- Android فون کی سیٹنگز > بیٹری > لانچ > Signal > پس منظر میں چلائیں کو فعال ہونا چاہیئے۔
اطلاعات اور اسٹیٹس بار
اس سے اسٹیٹس بار میں اطلاعات کے ساتھ ساتھ ایپ آئیکن بیجز، اور اسکرین میں سب سے اوپر فلوٹنگ بینرز کے ڈسپلے ہونے کا طریقہ تبدیل ہو جائے گا۔
- Android فون کی سیٹنگز > ایپس اور اطلاعات > اطلاعات اور اسٹیٹس بار > اطلاعات کا طریقہ > آئیکنز یا نمبرز منتخب ہونے چاہیئں۔
- Android فون کی سیٹنگز > ایپس اور اطلاعات > اطلاعات کی مینجمنٹ > Signal > میں تمام اختیارات فعال ہونے چاہیں۔
اطلاعات پر اسکرین آن ہو
اگر یہ سیٹنگ غیر فعال ہے تو آپ کی ڈیوائس کی اسکرین اطلاعات موصول ہونے پر آن نہیں ہو گی۔
- Android فون کی سیٹنگز > ایپس اور اطلاعات > اطلاعات اور اسٹیٹس بار > میں "اطلاعات پر اسکرین آن ہو" کو فعال ہونا چاہیئے۔