آپ اپنے رجسٹر کردہ موبائل فون سے اکاؤنٹ حذف کر کے بطور Signal یوزر اپنے فون نمبر کی شناخت کو مستقل طور پر غیر فعال کر سکتے ہیں۔
- اکاؤنٹ میں تبدیلیاں کرنے کے لیے Signal کا آپ کے فون پر فعال طور پر کام کرنا لازمی ہے۔ آپ اس اکاؤنٹ میں تبدیلیاں نہیں کر سکتے جو آپ کے فون پر رجسٹر نہیں ہے۔ اپنے نمبر کے لیے ان آپشنز کو دیکھنے کی خاطر رجسٹر کریں۔
- چونکہ صحیح طور پر اس بات کی تصدیق کرنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے کہ آیا کوئی نمبر حقیقی طور پر درخواست گزار سے وابستہ ہے یا نہیں، اس لیے رجسٹر کردہ ایپ کے باہر سے حذف کرنے کی درخواستیں قبول نہیں کی جاتیں۔
اپنے پلیٹ فارم کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں:
کیا آپ کا مقصد یہ دیکھنا تھا:
Android
Signal یوزر کے طور پر مزید شناخت ہونے سے بچنے کے لیے اقدامات پر عمل کریں:
- Signal میں، اپنی پروفائل
> اکاؤنٹ > اکاؤنٹ حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
- اپنا Signal نمبر درج کریں۔
- اکاؤنٹ حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
- اکاؤنٹ حذف کریں کی تصدیق کریں۔
iOS
Signal یوزر کے طور پر مزید شناخت ہونے سے بچنے اور اس iPhone پر اپنی میسج ہسٹری حذف کرنے کے لیے اقدامات پر عمل کریں:
- Signal میں، اپنی پروفائل
> سیٹنگز > اکاؤنٹ > اکاؤنٹ حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
- اپنا Signal نمبر درج کریں۔
- اکاؤنٹ حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
- اکاؤنٹ حذف کریں کی تصدیق کریں۔
Desktop
اکاؤنٹ حذف کرنے اور Signal یوزر کے طور پر مزید شناخت ہونے سے بچنے کے لیے یہاں ان اقدامات پر عمل کریں۔
ڈیسک ٹاپ پر اپنی میسج ہسٹری اَن لنک کرنے اور حذف کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات بروئے کار لائیں۔ اس سے اکاؤنٹ حذف نہیں ہوتا۔
- Signal کھولیں۔
- ترجیحات کی طرف جائیں۔
- Mac: Signal > سیٹنگز پر جائیں۔
- Windows: فائل > ترجیحات پر جائیں۔
- Linux: فائل > سیٹنگز پر جائیں۔ - پرائیویسی کو منتخب کریں۔
- تصدیق کرنے کے لیے ایپلیکیشن ڈیٹا حذف کریں کو منتخب کریں۔
- آپ اپنی موبائل ڈیوائس پر Signal یوزر کے طور پر ہی رہیں گے۔ Android یا iOS کے حوالے سے اکاؤنٹ حذف کرنے کے لیے درج بالا اقدامات پر عمل کریں۔
Signal ایپ کا آئیکن اور ڈیٹا ہٹانے کے لیے اَن انسٹال کریں:
-
Windows
درج ذیل اقدامات میں <YourName> کو اپنے Windows یوزر کے ساتھ تبدیل کریں- اس Uninstall Signal.exeکو
C:\<YourName>\AppData\Local\Programs\signal-desktop
میں منتخب کریں -
C:\<YourName>\AppData\Roaming\Signal
حذف کریں
- اس Uninstall Signal.exeکو
-
macOS
-
/Application
یا~/Application
ڈائریکٹری سے Signal.app فائل حذف کریں -
~/Library/Application Support/Signal
سے مقامی ڈیٹا حذف کریں
-
-
Linux
-
apt-get remove signal-desktop
استعمال کریں -
~/.config/Signal
حذف کریں
-