- Signal رابطے
- رابطہ فہرست میں کون ظاہر ہوتا ہے؟
- اپنے رابطے کے نام میں ترمیم کریں
- حسب ضرورت عرفی نام اور نوٹ سیٹ کریں یا ترمیم کریں
- حسب ضرورت نوٹ دیکھیں
- اپنے رابطے کی تصویر میں ترمیم کریں
- اپنے رابطے کے نمبر میں ترمیم کریں
- اپنے Signal کی رابطہ فہرست کو ری فریش کریں
- رابطہ ہٹا دیں
- انتباہ: رابطوں پر کارروائی نہیں کی جا سکتی
- رابطہ بلاک کریں
Signal رابطے
آپ کے فون کی رابطہ فہرست میں محفوظ کردہ رابطوں کے لیے، روبرو چیٹ میں ان کے نام کے ساتھ ایک رابطہ آئیکن ڈسپلے ہوتا ہے۔
محفوظ کردہ رابطہ
|
|
|
غیر محفوظ |
رابطہ فہرست میں کون ظاہر ہوتا ہے؟
- Signal کے دیگر یوزرز جو آپ کے فون کی رابطہ فہرست میں محفوظ ہیں۔
- Signal کے دیگر یوزرز جو آپ کے فون پر محفوظ نہیں ہیں اور جن کے ساتھ آپ گروپ شیئر کرتے ہیں، پہلے میسج کر چکے ہیں یا واضح طور پر منظور کر چکے ہیں۔
- آپ کے دوبارہ انسٹال کرنے پر آپ کے Signal کا پِن ان غیر محفوظ Signal یوزرز کو بحال کرتا ہے۔
اپنے رابطے کے نام میں ترمیم کریں
- اس شخص کا نام دیکھنے کا طریقہ تبدیل کرنے کے لیے اسے اپنے فون کی رابطہ فہرست میں شامل کریں۔
- اپنے فون کی رابطوں کی ایپ کھولیں اور نام تبدیل کرنے کے لیے رابطے کے اندراج میں ترمیم کریں۔
- تبدیلی محفوظ کریں۔
- یہ رابطہ آئیکن آمنے سامنے چیٹ میں آپ کے رابطے کے نام کے ساتھ ظاہر ہو گا۔
حسب ضرورت عرفی نام اور نوٹ سیٹ کریں یا ترمیم کریں
کسی کے لیے بھیجن سے آپ Signal پر چیٹنگ کر رہے ہیں ایک حسب ضرورت عرفی نام اور نوٹ سیٹ کریں، چاہے وہ آپ کے سسٹم کے روابط میں نہ ہوں۔ وہ کلی طور پر انکریپٹڈ ہیں اور آپ کے Signal کے پِن کے ذریعے محفوظ ہیں تاکہ اگر آپ اپنا فون کھو بھی دیں تو انہیں محفوظ طریقے سے بحال کیا جا سکتا ہے۔
- 1:1 چیٹ میں، چیٹ سیٹنگز دیکھنے کے لیے چیٹ ہیڈر پر ٹیپ کریں۔
ایک گروپ چیٹ میں، شخص کے اوتار پر ٹیپ کریں۔ - عرفی نام کے خانے پر ٹیپ کریں
- پہلا نام، آخری نام، یا نوٹ سیٹ کرنے کا انتخاب کریں۔
- ہو گیا یا محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
- نام اور نوٹ صرف آپ کو نظر آتے ہیں۔
کوئی حسب ضرورت نوٹ دیکھیں
اگر آپ نے ایک حسب ضرورت نوٹ سیٹ کیا ہے، تو آپ چیٹ کی تفصیلات میں جا کر نوٹ دیکھ سکتے ہیں۔
- 1:1 چیٹ میں، چیٹ سیٹنگز دیکھنے کے لیے چیٹ ہیڈر پر ٹیپ کریں۔
ایک گروپ چیٹ میں، شخص کے اوتار پر ٹیپ کریں۔ - کسی شخص کے بارے میں مزید معلومات دیکھنے کے لیے ان کے نام کے آگے تیر کے نشان پر ٹیپ کریں۔
- نوٹ کے آئیکن کے ساتھ آخری لائن پر معلومات دیکھیں۔
- پورا نوٹ دیکھنے کے لیے نوٹ کے ساتھ تیر کے نشان پر ٹیپ کریں۔
اپنے رابطے کی تصویر میں ترمیم کریں
- اس شخص کو اپنے فون کی رابطہ فہرست میں محفوظ کریں اور ایک تصویر تفویض کریں تاکہ آپ ان کی پروفائل تصویر کے بجائے اسے دیکھ سکیں۔
- لنک کردہ iPads کے لیے، آپ کو فون کی رابطہ ایپ پر تصویر میں ترمیم کرنی چاہیئے۔
- محفوظ رابطے کی معلومات ملاحظہ کرنے کے لیے سیٹنگ کو فعال کریں۔
- Signal سیٹنگز > چیٹس پر جائیں > ایڈریس بُک تصاویر استعمال کریں کو فعال کریں۔
اپنے رابطے کے نمبر میں ترمیم کریں
- اپنے فون کی رابطہ ایپ کھولیں اور رابطے کے اندراج میں ترمیم کریں۔
- اپنے رابطے کے نمبر میں + اور ملک کا کوڈ شامل کریں۔
- برازیل کے نمبرز کے لیے، نمبر +55 سے شروع ہونا چاہیئے پھر شہر کا کوڈ ہونا چاہیئے۔ مثال کے طور پر، +55 21 (موبائل نمبر)۔
- ارجنٹائن سے فون کے لئے ، نمبر +549 سے شروع ہونا چاہئے اور اس کے بعد شہر کا کوڈ ہونا چاہئے۔ مثال کے طور پر ، +549 11 (موبائل نمبر)۔
- آئیوری کوسٹ کے نمبرز کے لیے، نمبر +225 سے شروع ہونا چاہیئے پھر دو ہندسے کا فراہم کار کوڈ ہونا چاہیئے۔ مثال کے طور پر، +225 07 (8 ہندسوں کا موبائل نمبر)۔
- نمبر محفوظ کریں۔
- پھر اپنی رابطہ فہرست کو ری فریش کریں۔
اپنی Signal کی رابطہ فہرست کو ری فریش کریں
- اپنے فون پر، Signal میں، اپنی Signal کی رابطے کی فہرست دیکھنے کے لیے کمپوز پر ٹیپ کریں اور ری فریش کرنے کے لیے اپنے رابطے کی فہرست کو نیچے کھینچیں۔
- Signal ڈیسک ٹاپ پر، Signal سیٹنگز > ترجیحات... > چیٹس > ابھی در آمد کریں پر جائیں۔
اپنی Signal رابطہ فہرست سے کسی شخص کو ہٹائیں
- اس رابطے کو اپنے فون کی ایڈریس بک سے ہٹائیں۔
- Signal کھولیں، اور اپنی Signal رابطہ فہرست دیکھنے کے لیے کمپوز پر ٹیپ کریں۔
- ان کے نام کو دیر تک دبائے رکھیں یا ان کے نام کے آگے موجود تین نقطوں پر کلک کریں۔
- ہٹانا منتخب کریں۔
- تصدیق کرنے کے لیے الرٹ یا پاپ اپ میں ہٹائیں کو منتخب کریں۔
- ہٹانے کے بعد، آپ پروفائل اپ ڈیٹس کو مزید نہیں دیکھیں گے اور اگر وہ آپ کو میسج کرتے ہیں تو آپ کو میسج کی درخواست قبول کرنی ہو گی۔
انتباہ: رابطوں پر کارروائی نہیں کی جا سکتی
- Signal اس وقت کارروائی کرنے سے قاصر ہے کیونکہ آپ کے فون کی ایڈریس بُک میں بہت زیادہ رابطے موجود ہیں۔
- اپنے فون کی رابطہ فہرست سے اندراجات حذف کرنے کی کوشش کریں۔
- اس تجربے سے متعلق فیڈ بیک شیئر کرنے کے لیے ہم سے بلا جھجھک رابطہ کریں۔ Signal سیٹنگز > مدد > ہم سے رابطہ کریں پر جائیں > ڈی بگ لاگ سمیت، ہمیں تفصیلات بتائیں، اور ای میل بھیجیں۔