TCP پورٹ 443 اور تمام UDP پورٹس پر *.signal.org سے آنے والی اور اس کی طرف جانے والی ٹریفک کو اجازت دیں۔ اگر آپ کے پاس ایک شفاف یا ریورس پراکسی ہے تو اسے WebSockets کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔ Signal سگنلنگ کے مرحلے پر فلٹرنگ کے مسائل کا سراغ لگانے کے لیے ایک غیر معیاری TCP پورٹ کا استعمال کرتا ہے اور ایک بے ترتیب UDP پورٹ کو بھی بروئے کار لاتا ہے۔
*.signal.org کے علاوہ، Signal گروپ لنکس، اسٹیکر پیکس، یوزر نیمز، وغیرہ کو شئیر کرنے میں سپورٹ کے لیے دیگر ڈومینز استعمال کرتا ہے۔ آپ اس کے علاوہ درج ذیل ڈومینز سے اور اس کی طرف ٹریفک جانے کی اجازت دینے پر بھی غور کر سکتے ہیں:
- signal.art
- signal.group
- signal.link
- signal.me
- signal.tube
اگر وائلد کارڈ FQDN تشکیل کاری موزوں طریقے سے کام نہیں کر رہی اور آپ کال کرتے وقت مسائل کا سامنا کرتے ہیں، تو turn3.voip.signal.org، اور sfu.voip.signal.org کی اجازت دیں۔ یہ کسی بھی وقت تبدیلی سے مشروط ہیں۔
زیادہ قطعی طور پر:
- گروپ کالز کے لیے درکار: TCP 443، UDP 10000
- 1:1 کالز کے لیے درکار: صرف TCP 443
- 1:1 کالز کے لیے تجویز کردہ، صرف ریلے: TCP 443، UDP 3478
- 1:1 کالز کے لیے تجویز کردہ: TCP 443، تمام UDP
- دیگر پورٹس اگر دستیاب ہوں تو انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
عام مسائل جو آپ کو اپنے نیٹ ورک یا فائر وال کی ترتیبات کو چیک کرنے کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔
- آپ کے پاس Google Play Services کام کر رہی ہے اور Signal Android کے لئے رجسٹر نہیں ہوسکتی ہے۔
- Signal Desktop سے منسلک ہوتے وقت آپ کو اسکین کرنے کے لئے کوئی QR کوڈ نظر نہیں آتا ہے۔
- رجسٹر کرنے پر آپ کو ایک کیپچا نظر آتا ہے۔
- کالز طے شدہ وقت کے بعد ختم ہو جاتی ہیں۔
- انفرادی چیٹس میں آپ کے رابطے کا نام ظاہر نہیں ہوتا، صرف فون نمبر دکھایا جاتا ہے۔
- گروپ چیٹس نظر نہیں آتیں۔