Signal صرف اون موبائل فون اور پانچ تک منسلک Signal Desktops پر استعمال ہوسکتا ہے۔
اگر آپ نے دوسرا device ترتیب دیا ہے تو ، اپنے پلیٹ فارم کے حل کے لیئے اقدامات پر عمل کریں:
Android
میں نے Signal کو ایک دوسرے فون پر سیٹ اپ کیا ہے۔ میں اس Android فون پر Signal کو دوبارہ کیسے استعمال کر سکتا/سکتی ہوں؟
اپنے فون پر Signal کو دوبارہ رجسٹر کرنے کے لیے "ڈیوائس مزید رجسٹرڈ نہیں ہے" بینر پر ٹیپ کریں تاکہ اسے فعال ڈیوائس بنایا جا سکے۔ دوبارہ رجسٹر کرنے کے بعد، یہ فون کنکٹ ہو جائے گا اور آپ کی دوسری ڈیوائس آف لائن ہو جائے گی۔
میرا کیمرا QR کوڈ کو اسکین نہیں کرتا ہے۔ میں کیا کر سکتا ہوں؟
- اپنے فون کو مزید دور یا کوڈ کے قریب لے جائیں۔
- مانیٹر یا لیپ ٹاپ اسکرین کی brightness بڑھائیں۔
- Signal Desktop ونڈو کا سائز تبدیل کریں۔
اگر QR کوڈ اسکین کرنے کے بعد نقص نظر آئے تو کیا کرنا ہو گا؟
اگر آپ کو نیٹ ورک نقص نظر آتا ہے،
- اپنے فون پر Signal کے تازہ ترین ورژن میں تازہ کاری کریں۔
- تصدیق کریں کہ آپ کا Signal نمبر رجسٹرڈ ہے اور آپ Signal میسجز بھیج اور موصول کر سکتے ہیں۔
- دوبارہ Signal ڈیسک ٹاپ انسٹال کریں۔
iOS
میری خواہش ہے کہ میں اپنی دوسری ڈیوائس پر اپنی میسج ہسٹری کاپی کروں۔
- کسی دوسری ڈیوائس پر میسج ہسٹری کاپی کرنا سپورٹ کردہ نہیں ہے۔
- اکاؤنٹ ٹرانسفرز آپ کے اکاؤنٹ کو دوسری ڈیوائس پر منتقل کرتے ہیں۔ ٹرانسفرز ڈیٹا کو نئی ڈیوائس پر منتقل کرتے ہیں جو اسے پرانی ڈیوائس سے حذف کر دیتا ہے۔
- متعدد ڈیوائسز استعمال کرنے کے لیے، iPad یا ڈیسک ٹاپ کا ایک نئی ڈیوائس کے طور پر لنک ہونا لازمی ہے۔ جاری رکھنے کے لیے اپنے iPad پر "نئی ڈیوائس کے طور پر شامل کریں" منتخب کریں۔
میں متعدد ڈیوائسز کیسے استعمال کر سکتا/سکتی ہوں؟
- متعدد ڈیوائسز استعمال کرنے کے لیے، iPad یا ڈیسک ٹاپ کا ایک نئی ڈیوائس کے طور پر لنک ہونا لازمی ہے۔
- جاری رکھنے کے لیے iPad پر نئی ڈیوائس شامل کریں کا انتخاب یقینی بنائیں۔
مجھے iPad لنک نہیں کرنا۔ میں اسے ایک علیحدہ ڈیوائس کے طور پر کیسے سیٹ اپ کروں؟
ایک علیحدہ ڈیوائس کے طور پر انسٹال کرنے کے لیے سپورٹ صفحے پر موجود اقدامات فالو کریں۔
میں اپنے iPad کو کیوں نہیں جوڑ سکتا؟
- اپنے فون پر Signal کے تازہ ترین ورژن میں تازہ کاری کریں۔
- منسلک 5 آلات کی ایک حد ہے۔ تصدیق کریں کہ آپ نے اس حد کو نہیں پہنچا ہے۔
- فائر وال اور نیٹ ورک سیٹنگز چیک کریں۔ اگر آپ کے پاس VPN یا فائر وال ہے، تو یقینی بنائیں کہ آپ *.signal.org اور TCP پورٹ 443 کو اجازت دیتے ہیں۔ چونکہ مضمر IPs مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں، اس لیے درست فائر وال اصولوں کی وضاحت کرنا مشکل ہو گا۔ اگر آپ کے پاس ایک شفاف یا ریورس پراکسی ہے تو اسے websockets کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔
میں نے پہلے iPad کو ایک علیحدہ ڈیوائس کے طور پر استعمال کیا ہے، میں اپنے فون پر اسے کیسے لنک کروں؟
- اگر آپ کا iPad ایک لنک کردہ ڈیوائس ہے، تو فون پر میسجز ٹرانسفر نہیں کیے جا سکتے۔
- اگر آپ کا iPad ایک علیحدہ ڈیوائس تھی، تو درج ذیل اقدامات پر عمل کریں۔
- اپنے فون پر Signal انسٹال کریں اور اکاؤنٹ اور میسج ٹرانسفر مکمل کریں۔
- اپنے iPad پر Signal کو دوبارہ انسٹال کریں جو آپ کے پیغام کی تاریخ کو صاف کردے گا۔
- اپنے فون کے ساتھ iPad کو لنک کریں۔
- آپ کے iPhone میں آپ کی میسج ہسٹری ہو گی اور آپ کے iPad میں کوئی سابقہ ہسٹری نہیں ہو گی۔
اگر مجھے QR کوڈ اسکین کرنے کے بعد کوئی الرٹ یا نقص نظر آئے، تو مجھے کیا کرنا ہو گا؟
اگر آپ کو QR کوڈ کی شناخت ہو گئی - کوئی قابلِ استعمال ڈیٹا نہیں ملا نظر آتا ہے، تو پھر آپ Signal کے علاوہ کسی اور ایپ سے QR کوڈ اسکین کر رہے ہیں۔
- Signal میں، اپنی پروفائل
> سیٹنگز > لنک کردہ ڈیوائسز پر ٹیپ کریں۔
- لنک نئی ڈیوائس کو منتخب کریں اور QR کوڈ کو اسکین کرنے کے لئے اپنے iPhone کا استعمال کریں۔
میں نے Signal کو ایک دوسرے فون پر سیٹ اپ کیا ہے۔ میں اس iPhone فون پر Signal کو دوبارہ کیسے استعمال کر سکتا/سکتی ہوں؟
متعدد فونز سپورٹ کردہ نہیں ہیں۔ اپنے فون پر Signal کو دوبارہ رجسٹر کرنے کے لیے "ڈیوائس مزید رجسٹرڈ نہیں ہے" بینر پر ٹیپ کریں تاکہ اسے فعال ڈیوائس بنایا جا سکے۔ دوبارہ رجسٹر کرنے کے بعد، یہ فون کنکٹ ہو جائے گا اور آپ کی دوسری ڈیوائس آف لائن ہو جائے گی۔
Desktop
میں Signal ڈیسک ٹاپ کو لنک کرنے سے قاصر ہوں۔ میں اسے کیسے حل کروں؟
غلطی ہے | نقص ازالہ کاری کے مراحل |
"آپ کے موجودہ نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے Signal اس ڈیوائس کو منسلک نہیں کر سکتا۔" |
|
"QR کوڈ لوڈ نہیں ہو سکا۔ اپنا انٹرنیٹ چیک کر کے دوبارہ کوشش کریں۔" |
|
اب بھی کام نہیں کر رہا؟
- یقینی بنائیں کہ آپ Signal ڈیسک ٹاپ کا جدید ترین ورژن استعمال کر رہے ہیں۔ آپ Signal ڈیسک ٹاپ کا جدید ترین ورژن https://signal.org/download سے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر سکتے ہیں۔
- تصدیق کریں کہ آپ فی فون 5 لنک کردہ ڈیوائسز کی کی حد کو تو نہیں پہنچ گئے۔