جب ڈیوائس آف لائن ہوتی ہے تو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ کردہ Signal میسجز ڈیلیوری کے لیے قطار میں ہوتے ہیں۔ آپ کے فون اور کسی بھی لنک کردہ ڈیوائسز میں سے ہر ایک کی اپنی ذاتی آزادانہ (اور عارضی) قطار ہوتی ہے۔ جب ڈیوائس دوبارہ کنکٹیوٹی حاصل کر لیتی ہے، مثلاً جب آپ Signal ڈیسک ٹاپ کے بند ہو جانے کے بعد اسے لانچ کرتے ہیں، تو قطار میں لگے میسجز کو ڈیلیور کیا جا سکتا ہے اور ان پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔
Signal سروس کے علم میں نہیں ہوتا کہ آیا میسج مدتی میسج ہے یا نہیں۔ یہ ڈیزائن کا ایک دانستہ فیصلہ ہے جو سروس کو اس بات کا تعین کرنے سے روکتا ہے کہ آیا کسی نے مدتی میسجز کے فیچر کو فعال کیا ہے یا نہیں۔
Signal کلائنٹس بھی سروس سے درخواست نہیں کرتے کہ وہ دوسری لنک کردہ ڈیوائسز کے لیے عارضی میسج پروسیسنگ قطار کے کچھ حصوں کو منتخب طور پر صاف کر دیں، کیونکہ ایسا کرنے سے سروس کو معلوم ہو جائے گا کہ مدتی میسجز کو فعال کیا گیا ہے اور یہ کہ عارضی ڈیلیوری کی قطار کا کتنا تناسب مختصر مدت کے مدتی میسجز پر مشتمل ہوتا ہے۔
یہ میٹا ڈیٹا کے ذریعے سروس پر یہ بھی ظاہر کر سکتا ہے کہ مدتی میسجز کو کب پڑھا گیا تھا، اور کس ڈیوائس نے انہیں پہلے پڑھا تھا (مثلاً کیا قطار کے کسی حصے کو صاف کرنے کی درخواست پرائمری ڈیوائس یا کسی لنک کردہ ڈیوائس کی طرف سے کی گئی تھی، اور درخواست کب بھیجی گئی تھی؟)۔
ان تمام معلومات کو سروس سے مخفی رکھنا بھی ڈیزائن کا ایک دانستہ فیصلہ ہے۔
اس کی بجائے، سروس مذکورہ بالا تمام چیزوں سے مکمل طور پر لا علم رہتی ہے، اور ہر ڈیوائس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ کردہ میسجز کی اپنی عارضی قطار پر خود مختار طور پر کارروائی کرتی ہے۔ پھر ہر ڈیوائس (سروس پرکوئی بھی چیز ظاہر کیے بغیر) اپنے لیے فوری طور پر یہ تعین کر سکتی ہے کہ میسج مدتی میسج تھا اور اسے اسی مناسبت سے غائب کر دیتی ہے۔
مہر بند بھیجنے والا جیسی ٹیکنالوجی کے ساتھ، (سروس کی بجائے) اپنی ذاتی ڈیوائسز پر اس قسم کی پروسیسنگ کو ہینڈل کرنا آپ کے میٹا ڈیٹا کو مزید محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔