Huawei P20 لائٹ کی ڈیوائسز کے لیے مخصوص سیٹنگز درج ذیل ہیں جو اطلاعات کو متاثر کر سکتی ہیں۔
بیٹری کی بہتر کارکردگی
اگر Signal پاور سے تقویت یافتہ ہے، یا اگر پس منظر میں پاور کے استعمال کا نظم کیا جا رہا ہے تو ہو سکتا ہے کہ اطلاعات درستگی سے کام نہ کریں۔
- Android فون کی سیٹنگز > بیٹری > میں پاور سیونگ موڈ اور الٹرا پاور سیونگ موڈ غیر فعال ہونا چاہیئے۔
- Android فون کے پس منظر میں چلنے والی سیٹنگز > بیٹری > لانچ > Signal > کو فعال ہونا چاہیئے۔
اطلاعات اور اسٹیٹس بار
یہ اسٹیٹس بار کے ساتھ ساتھ ایپ آئیکن بیجز، اور اسکرین میں سب سے اوپر فلوٹنگ بینرز کی اطلاعات کیسے ڈسپلے کی جاتی ہیں کو تبدیل کر دے گا۔
- Android فون کی سیٹنگز > ایپس اور اطلاعات > اطلاعات اور اسٹیٹس بار > اطلاعات کا طریقہ > آئیکنز یا نمبرز کا انتخاب کیا جانا چاہیئے۔
- Android فون کی سیٹنگز > ایپس اور اطلاعات > اطلاعات کی مینجمنٹ > Signal > تمام اختیارات فعال ہونے چاہیں۔
اطلاعات پر اسکرین آن ہو
اگر یہ سیٹنگ غیر فعال ہے تو آپ کی ڈیوائس کی اسکرین اطلاعات کے موصول ہونے پر آن نہیں ہو گی۔
- Android فون کی سیٹنگز > ایپس اور اطلاعات > اطلاعات اور اسٹیٹس بار > "اطلاعات اسکرین کو آن کرتی ہیں" فعال ہونا چاہیئے۔