Xiaomi ڈیوائسز کے لیے OS کی مخصوص سیٹنگز درج ذیل ہیں جو اطلاعات کو متاثر کر سکتی ہیں۔
بیٹری کی بہتر کارکردگی
اگر کسی قسم کا پاور سیونگ موڈ فعال ہے یا اگر پس منظر میں پاور کے استعمال کا نظم کیا جاتا ہے تو اطلاعات طرح سے کام نہیں کر سکتیں۔
- Android فون کی سیٹنگز > بیٹری > کرنٹ موڈ > میں کارکردگی کا موڈ منتخب کرنا چاہیئے۔
- Android فون کی سیٹنگز > بیٹری > اضافی فیچرز > کارکردگی موڈ > ڈیوائس لاک ہونے پر ڈیٹا بند کریں > کبھی نہیں منتخب کرنا چاہیئے۔
اطلاعات آئیکنز کو ظاہر کریں
اس سے اسٹیٹس بار میں اطلاعات کو ڈسپلے کرنے کا طریقہ تبدیل ہو جائے گا۔ اگر اسے "کچھ نہیں' پر سیٹ کیا گیا ہے تو آپ کو اسٹیٹس بار میں اطلاعات کے لیے ایپ آئیکنز دکھائی نہیں دیں گے۔
- Android فون سیٹنگز > اطلاعات اور کنٹرول سینٹر > اسٹیٹس بار > اطلاعات کے آئیکنز ظاہر کریں کو فعال کریں۔
فلوٹنگ اطلاعات
یہ اسکرین میں سب سے اوپر فلوٹنگ اطلاعات کے ڈسپلے کو تبدیل کر دے گا۔
- Android فون سیٹنگز > اطلاعات اور کنٹرول سینٹر > فلوٹنگ اطلاعات > Signal > فلوٹنگ اطلاعات کی اجازت دیں۔
فلوٹنگ اطلاعات کی سیٹنگز میں، آپ کے پاس Signal کے اندر مخصوص چیٹ کے لیے اطلاعات کو بند کرنے کا اختیار ہے۔
- Android فون کی سیٹنگز > اطلاعات اور کنٹرول سینٹر > فلوٹنگ اطلاعات > Signal > چیٹس > اپنی چیٹ پر ٹیپ کریں > "اطلاعات ظاہر کریں" کی اجازت دیں اور "فلوٹنگ اطلاعات کی اجازت دیں"۔
اطلاعات کے بیجز
اگر آپ ایپ کے آئیکن پر ایک ایسا اشارہ دیکھنا چاہتے ہیں جو آپ کے پاس موجود نئے بغیر پڑھے ہوئے میسجز کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے تو اس کے لیے آپ کو اطلاعات کے بیجز کو فعال کرنا ضروری ہے۔
- Android فون کی سیٹنگز > اطلاعات اور کنٹرول سینٹر > بیجز > Signal > اطلاعات کے بیجز کی اجازت دیں۔