Zenphone ڈیوائسز کے لیے OS کی ذیل کی مخصوص سیٹنگز ذیل اطلاعات کو متاثر کر سکتی ہیں۔
بیٹری کی بہتر کارکردگی
اگر کسی قسم کا پاور سیونگ موڈ فعال ہے ، یا پس منظر میں پاور کے استعمال کا نظم کیا جاتا ہے تو اطلاعات صحیح طرح سے کام نہیں کر سکتیں۔
- Android فون کی سیٹنگز > بیٹری > پس منظر میں ایپ مینجمنٹ کو بند کریں۔
- Android فون کی سیٹنگز > بیٹری > آٹو اسٹارٹ مینجر > یقینی بنائیں کہ Signal کو آٹو اسٹارٹ کی اجازت ہے۔
اطلاعات کے آئیکنز کو ڈسپلے کریں
اس سے اسٹیٹس بار میں اطلاعات کو ڈسپلے کرنے کا طریقہ تبدیل ہو جائے گا۔ اگر اسے "کوئی بھی نہیں' پر سیٹ کیا گیا ہے تو آپ کو اسٹیٹس بار میں اطلاعات کے لیے ایپ آئیکنز دکھائی نہیں دیں گے۔
- Android فون کی سیٹنگز > ایپس اور اطلاعات > اطلاعات کے آئیکنز کو ڈسپلے کریں > "3 حالیہ ترین" صرف Signal کی جانب سے اطلاعات کو اسٹیٹس بار میں ظاہر کرے گا اگر یہ آپ کے فون پر آخری 3 اطلاعات کے الرٹس میں سے ایک تھا۔
- Android فون کی سیٹنگز > ایپ اور اطلاعات > اطلاعات کے آئیکنز کو ڈسپلے کریں > "اطلاعات کے صرف نمبر" اسٹیٹس بار میں ایپ کے مخصوص آئیکنز کی بجائے صرف نمبر کو ظاہر کرے گا۔
نئی اطلاعات
اگر " نئی اطلاعات - آپ کو اطلاعات موصول ہونے پر اسکرین کو بیدار کریں" ٹوگل آف کر دیا جاتا ہے تو ڈیوائس پر قابل سماعت الرٹ اور وائبریٹ ہو گا لیکن نئی اطلاعات موصول ہونے پر اسکرین بیدار نہیں ہو گی۔
- Android فون کی سیٹنگز > ڈسپلے > نئی اطلاعات کو فعال ہونا چاہیئے۔