اطلاعات کی پروفائلز آپ کو یہ کنٹرول کرنے دیتی ہیں کہ آپ Signal ڈیسک ٹاپ اور Android میں کیسے، کب اور کن کی جانب سے اطلاعات موصول کرتے ہیں۔ ہر صورتحال کے لیے ایک مخصوص کردہ اطلاع کی سیٹنگ کی بجائے، آپ اپنے دن کے مختلف حصوں کے مطابق متعدد پروفائلز تخلیق کر سکتے ہیں، مثلاً ایک "کام" کی پروفائل، ایک "سونے" کی پروفائل، یا کوئی اور چیز جو اپ کے معمولات کے مطابق ہو۔
میں یہ سیٹنگز کہاں دیکھ سکتا ہوں؟
سیٹنگز > اطلاعات، پر جائیں، پھر اطلاع کی پروفائلز کے سیکشن کو دیکھیں۔ وہاں پر آپ اپنی موجودہ پروفائلز دیکھ سکتے اور ایڈجسٹ کر سکتے ہیں یا ایک نئی پروفائل تخلیق کر سکتے ہیں۔
میں نئی پروفائل کیسے تخلیق کروں؟
کوئی پروفائل سیٹ کرتے ہوئے، آپ یہ کر سکتے ہیں:
- منتخب کر سکتے ہیں کہ اس پروفائل کی فعالیت کے وقت کون سے لوگ یا گروپس کو آپ کو اطلاعات بھیج سکتے ہیں۔
- اس پروفائل میں اپنی دیگر سیٹنگز سے قطع نظر، ہمیشہ کال کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔
- اس پروفائل میں اپنی دیگر سیٹنگز سے قطع نظر، ہمیشہ مینشن کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔
- اختیاری طور پر کوئی شیڈول شامل کریں (ذیل میں ملاحظہ کریں) تاکہ وہ پروفائل خود کار طور پر فعال اور غیر فعال ہو جائے۔
کیا میں دستی طور پر کوئی پروفائل فعال کر سکتا ہوں، یا اسے کسی شیڈول کی ضرورت ہوتی ہے؟
دونوں اختیارات سپورٹ یافتہ ہیں۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق کسی پروفائل کو دستی طور پر فعال یا غیر فعال پر منتقل کر سکتے ہیں، یا اس کے خود کار طور پر فعال ہونے کے لیے کوئی شیڈول ترتیب دے سکتے ہیں، مثلاً، صرف اختتام ہفتہ پر، صرف ہفتے کے دنوں میں، یا ہر روز کسی مخصوص وقت کے دوران۔ یہ شیڈول اختیاری ہے؛ آپ پروفائل کو کسی ایسی چیز کے طور پر بھی چھوڑ سکتے ہیں جسے آپ دستی طور پر ٹوگل کر سکیں۔
مجھے کیسے معلوم ہو گا کہ اگر کوئی پروفائل اس وقت فعال ہے؟
جب کوئی اطلاع کی پروفائل فعال کی جاتی ہے، تو وہ آپ کو اپنی چیٹ لسٹ میں سب سے اوپر فوری رسائی کی سیٹنگز کے ساتھ، جامنی آئیکن میں دکھائی دے گی، تاکہ آپ سیٹنگز کے مکمل مینو کو دوبارہ تفصیلی طور پر دیکھے بغیر اسے چیک یا ایڈجسٹ کر سکیں۔
کیا میری اطلاع کی پروفائلز میری تمام ڈیوائسز پر سنک ہوں گی؟
یہ آپ پر منحصر ہے۔ اسے ترتیب دیتے ہوئے، آپ اپنی اطلاع کی پروفائلز کو اپنی تمام ڈیوائسز پر سنک کرنے یا نہ کرنے کو منتخب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اسے فعال کرتے ہیں، تو ایک ڈیوائس پر فعال یا غیر فعال کرنے سے یہ آپ کی دوسری ڈیوائسز پر بھی فعال یا غیر فعال ہو جائے گا؛ اگر آپ اسے غیر فعال ہی چھوڑتے ہیں، تو ہر ڈیوائس اپنی پروفائل کی نوعیت کو آزادانہ طور پر منظم کرتی ہے۔
کیا یہ iOS پر بھی دستیاب ہے؟
اس وقت اطلاع کی پروفائلز iOS پر دستیاب نہیں ہیں۔