Signal استعمال میں مفت ہے اور Signal میں کوئی اشتہارات نہیں ہیں، ملحقہ مارکیٹرز نہیں ہیں، اور کوئی ٹریکنگ نہیں ہے۔ سگنل ایک خود مختار غیر منفعتی ادارہ ہے، اس لیے آپ جیسے لوگوں کی جانب سے گرانٹس اور عطیات کے ذریعے اس کی ترقی میں معاونت کی جاتی ہے۔ تعاون یا عطیہ کرنے کے لیے آپ کا خیر مقدم کیا جاتا ہے اور ہم آپ کی سپورٹ کو سراہتے ہیں۔
Signal کے ساتھ آغاز کرنے کے لیے، آپ کو Signal میں رجسٹر ہونے کی غرض سے SMS یا کال موصول کرنے کی ضرورت ہو گی۔ Signal پھر کارروائی کرنے کے لیے یا تو موبائل ڈیٹا یا WiFi کنکشن استعمال کرتا ہے۔ اگرچہ Signal ان چیزوں کے لیے چارج نہیں کرتا ہے، تاہم آپ کا کیریئر یا موبائل فراہم کار آپ سے اخراجات وصول کر سکتا ہے۔