ہم اپنے عطیہ دہندگان کی پرائیویسی کی حفاظت کرنے کے پابند ہیں۔ ہم اپنے عطیہ دہندگان کے ناموں یا ذاتی معلومات کو کسی دوسرے شخص کو فروخت، شیئر یا ٹریڈ نہیں کریں گے۔ ہمارے عطیہ دہندگان کی معلومات کا استعمال عطیہ کے حوالے سے کارروائی کرنے، عطیے کی رسید فراہم کرنے اور ٹیکس سے مستثنیٰ تنظیم کے طور پر اپنی ذمے داریوں کو پورا کرنے کے واضح مقصد کے لیے کیا جائے گا۔ آن لائن عطیات قبول کرنے کے لیے، ہم نے فریق ثالث کے پیمنٹ پروسیسرز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ جب آپ Signal Technology Foundation کو عطیہ کرتے ہیں، تو آپ کی پیمنٹ کا ڈیٹا پیمنٹ پروسیسر کو منتقل ہو جاتا ہے۔ فریق ثالث کے فراہم کنندگان معلومات کی حفاظت کرنے کے لیے اپنی پرائیویسی پالیسیز کے پابند ہیں۔ براہ کرم قابل اطلاق پیمنٹ کے پروسیسر کی پرائیویسی پریکٹسز سے متعلق مزید معلومات جاننے کے لیے پرائیویسی پالیسیز کی طرف رجوع کریں۔
یہ پالیسی Signal میسنجر ایپلیکیشن کے استعمال کا احاطہ نہیں کرتی۔ Signal میسنجر ایپلیکیشن کی پرائیویسی پریکٹسز سے متعلق مزید معلومات کے لیے، براہ کرم Signal میسنجر کی پرائیویسی پالیسی ملاحظہ کریں۔