Signal ایک غیر منافع بخش ایپ ہے جو صرف ان لوگوں کے ذریعے برقرار رہتی ہے جو اسے استعمال اور اس کی قدر کرتے ہیں۔
- Signal کو عطیہ کریں
- عطیات میں خرابی کا سراغ لگانا
- تبدیلیاں، چارجز، اور منسوخیاں
- ٹیکسز اور رسیدیں
- عطیہ گزار کی پرائیویسی پالیسی
- ڈونر بیجز
- تعاون کرنے کے دیگر طریقے
Signal کو عطیہ کریں
- عطیہ کرنے کے طریقے
- کیا میں ماہانہ عطیہ دہندہ کے طور پر ایک وقتی عطیہ کر سکتا/سکتی ہوں؟
- کیوں عطیہ کریں؟
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگزپر جا کر
>
Signal کو عطیہ کریں > عطیہ کریں > ماہانہ عطیہ یا ایک وقتی عطیہ کریں
- دیگر طریقوں سے عطیہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
قسم | فریکوئنسی | رقم | پیمنٹس کی اقسام |
![]() |
ماہانہ | پہلے سے ترتیب شدہ | کارڈ، Google یا Apple Pay کے ذریعے سپورٹ کردہ |
![]() |
ایک وقتی | پہلے سے ترتیب شدہ یا حسب ضرورت | کارڈ، PayPal، Google یا Apple Pay کے ذریعے سپورٹ کردہ |
ویب سائٹ پر عطیہ، کوئی بیج نہیں |
ماہانہ یا ایک وقتی | پہلے سے ترتیب شدہ یا حسب ضرورت |
سپورٹ یافتہ کارڈ، |
کیا میں ماہانہ عطیہ دہندہ کے طور پر ایک وقتی عطیہ کر سکتا/سکتی ہوں؟
جی! اس کے چارجز مختلف ہیں اور الگ قسم کے بیجز کی پیشکش کرتے ہیں۔
Signal اوپن سورس پرائیویسی کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے پُرعزم ہے جو آزادی اظہار کی حفاظت کرتی ہے اور محفوظ عالمی کمیونیکیشن کو فعال بناتی ہے۔ آپ کا عطیہ اس مقصد کو عملی جامہ پہناتا ہے اور نجی کمیونیکیشن کے لیے لاکھوں لوگوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی ایپ کی تیاری اور آپریشنز کے لیے ادائیگی کرتا ہے۔ کوئی اشتہار نہیں۔ کوئی ٹریکرز نہیں۔ کوئی بچکانہ حرکات نہیں۔
عطیہ کرنے کے دیگر طریقے
عطیہ کے یہ طریقے درون ایپ بیجز کو سپورٹ نہیں کرتے۔
- ماہانہ یا ایک وقتی عطیات کے لیے یہاں Signal کی ویب سائٹ کے ذریعے عطیہ کریں۔
- درج ذیل ایڈریس پر چیک ارسال کریں۔ اپنا نام، میلنگ ایڈریس، فون نمبر، ای میل ایڈریس، اور عطیہ کی رقم خط میں شامل کریں۔ $5,000 جتنے بڑے یا اس سے زیادہ کے چیکس کے لیے، براہ کرم اپنے بھیجے جانے والے عطیے کے حوالے سے ہمیں مطلع کرنے کے لیے donate@signal.org پر ای میل کریں۔
Signal Technology Foundation
650 Castro Street, Suite 120-223
Mountain View, CA 94041
USA
عطیات میں خرابی کا سراغ لگانا
- Signal کے تازہ ترین ورژن میں تازہ کاری کریں.
- دوبارہ عطیہ کرنے کی کوشش کریں۔
- ابھی بھی مسائل کا سامنا ہے؟ Signal کی ویب سائٹ کے ذریعے عطیہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریںیا اپنے فون سے تحریر کریں۔ Signal سیٹنگز
> مدد > ہم سے رابطہ کریں پر جائیں۔ ڈی بگ لاگ کو شامل کرنا اور کرنسی کی معلومات شیئر کرنا یقینی بنائیں جس سے آپ عطیہ کر رہے ہیں۔
تبدیلیاں، چارجز، اور منسوخیاں
- میں عطیہ کی رقم کو کیسے تبدیل کر سکتا/سکتی ہوں؟
- میں کارڈ یا پیمنٹ کا طریقہ کیسے تبدیل کر سکتا/سکتی ہوں؟
- کیا میری پیمنٹ کی معلومات میرے Signal اکاؤنٹ سے منسلک کردہ ہیں؟
- کیا Apple یا Google کو میرے تعاون کا ایک حصہ ملے گا؟
- کریڈٹ کارڈز کے لیئے کم سے کم چندہ کیا ہے؟
- میں متواتر ہونے والے عطیات کو کیسے منسوخ کر سکتا/سکتی ہوں؟
میں عطیہ کی رقم کو کیسے تبدیل کر سکتا/سکتی ہوں؟
- نئی ماہانہ سطح یا ایک وقتی عطیہ منتخب کریں اور پیمنٹ کی تصدیق کرنے کے لیے اسکرین پر موجود ہدایات کو فالو کریں۔
- یہ تبدیلی کرنے پر آپ سے مکمل رقم چارج کی جائے گی۔
میں کارڈ یا پیمنٹ کا طریقہ کیسے تبدیل کر سکتا/سکتی ہوں؟
- آپ کو متواتر ہونے والے عطیے کو منسوخ کر کے ایک نیا سیٹ اپ کرنا ضروری ہے۔
- یہ تبدیلی کرنے پر آپ سے مکمل رقم چارج کی جائے گی۔
کیا میری پیمنٹ کی معلومات میرے Signal اکاؤنٹ سے منسلک کردہ ہیں؟
نہیں۔ آپ کی پیمنٹ کی معلومات آپ کے Signal اکاؤنٹ سے مربوط نہیں ہے۔ ہماری Signal نجی گروپس کے لیے متعارف کروائی گئی گمنام سنداسکیم کا استعمال کرتے ہوئے، صارف پیمنٹس کرتے ہیں اور پھر بیج کو اپنی پروفائل سے مربوط کرتے ہیں تاکہ سرور تصدیق کر سکے کہ کلائنٹ پیمنٹ کرنے والے افراد کے سیٹ میں موجود ہے، تاہم واضح طور پر یہ نہیں جانتا کہ یہ کس پیمنٹ سے مطابقت رکھتا ہے۔
کیا Apple یا Google کو میرے عطیے کا ایک حصہ ملے گا؟
نہیں۔
کریڈٹ کارڈز کے لیے کم سے کم عطیہ کیوں ہے؟
موصول ہونے والے تمام عطیات کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں۔ بدقسمتی سے ، یہ دھوکہ دہی کرنے والوں کے لئے چوری شدہ کریڈٹ کارڈوں کی جانچ کرنے کے لئے ہمارے جیسے عطیہ کے طریقہ کار کو استعمال کرنا غیر معمولی بات نہیں ہے تاکہ یہ معلوم کریں کہ آیا وہ کام کرتے ہیں یا نہیں۔ وہ لوگ اپنی جانچ کے لیئے بہت ہی کم مقدار میں استعمال کرتے ہیں: عطیہ کی کم سے کم رقم اس دھوکہ دہی کی سرگرمی کو روکنے میں معاون ہے۔
میں متواتر ہونے والے عطیات کو کیسے منسوخ کر سکتا/سکتی ہوں؟
بیج کردہ عطیات
-
فعال یوزرز
اپنے فون میں، Signal سیٹنگز>
Signal کو عطیہ کریں > سبسکرپشن کا نظم کریں > سبسکرپشن منسوخ کریں > تصدیق کریں پر جائیں۔
-
اپنا اکاؤنٹ حذف کیے بغیر ان انسٹال کر دیا؟
آپ Signal کو دوبارہ انسٹال کر سکتے ہیں، اپنے Signal کے پِن کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ری کور کریں، پھر ایپ میں موجود اکاؤنٹ حذف کریں۔ اگر آپ اکاؤنٹ حذف کرنے کے لیے مراحل کو فالو نہیں کر سکتے، تو آپ کا عطیہ ان انسٹال کی تاریخ سے 60 دنوں کے اندر خودکار طور پر منسوخ ہو جائے گا اوراس کے منسوخ ہونے سے قبل دو ماہ کے عطیات پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔ -
Signal کے پِن کے ساتھ دوبارہ انسٹال اور ری کور کیا گیا ہے؟
اگر آپ نے اپنا اکاؤنٹ Signal کے پِن کے ساتھ ری کور کیا ہے، تو آپ کا ماہانہ عطیہ اب بھی فعال ہے۔ فعال یوزرز کی خاطر منسوخ کرنے کے لیے مراحل فالو کریں۔ -
Signal کے پِن کے بغیر دوبارہ انسٹال کیا گیا ہے؟
یہ ان انسٹال کی تاریخ سے 60 دنوں کے اندر خودکار طور پر منسوخ ہو جائے گا۔ آپ کو دو ماہ کے لیے چارج کیا جا سکتا ہے۔
ویب سائٹ عطیات
- PayPal کے ذریعے متواتر ہونے والے عطیات کو منسوخ کرنے کے لیے، براہ کرم یہاں PayPal کے سپورٹ صفحے پر موجود مراحل کو فالو کریں۔ PayPal آپ سے تقاضا کرتا ہے کہ اپنے PayPal اکاؤنٹ میں بطور عطیہ دہندہ لاگ ان ہوں اور وہاں براہ راست عطیہ میں ترمیم کریں۔
- کریڈٹ کارڈ یا دیگر طریقوں کے ذریعے متواتر ہونے والے عطیات کو منسوخ کرنے کے لیے، براہ کرمیہاںDonorbox کے سپورٹ صفحے پر موجود مراحل کو فالو کریں۔
ٹیکسز اور رسیدیں
- Signal ٹکنالوجی فاؤنڈیشن کیا ہے؟
- کیا میرے عطیات ٹیکس میں کٹوتی کر سکتے ہیں؟
- اگر میں عطیہ کرتا/کرتی ہوں، تو میں اپنی رسید کیسے حاصل کر سکتا/سکتی ہوں؟
- میں اپنی کمپنی کو اپنے عطیہ میچ کرانے پی کو راضی کرو؟
Signal Technology Foundation کیا ہے؟
Signal Technology Foundation ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو Signal میسنجر، اور اس کی اوپن سورس پرائیویسی ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کے مشن کو سپورٹ کرتی ہے جو دنیا بھر میں اظہار رائے کی آزادی کی حفاظت اور محفوظ مواصلت کو فعال کرتی ہے۔ Signal Technology Foundation ایک غیر منافع بخش 501c3 ٹیکس سے مستثنیٰ تنظیم ہے جو کہ ریاست ہائے متحدہ میں قائم ہے۔ ہم اشتہارات نہیں چلاتے، تاہم ہمیں سرورز اور عملے کو ادائیگی کرنے کے لیے اب بھی تعاون درکار ہے۔ اگر آپ Signal پر بھروسہ کرتے ہیں، تو ہم آپ پر بھروسہ کرتے ہیں۔
کیا میرے عطیات میں سے ٹیکس کی کٹوتی ہوتی ہے؟
Signal Technology Foundation ریاست ہائے متحدہ میں قائم ایک غیر منافع بخش عوامی چیریٹی ہے جو انٹرنل ریونیو کوڈ 501c3 کے تحت ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔ ہمارا ٹیکس ID نمبر 82-4506840 ہے۔ اپنے عطیے کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق معلوم کرنے کے لیے ٹیکس کوڈ سے ریفر کریں یا ٹیکس پروفیشنل سے مشورہ طلب کریں۔
اگر میں عطیہ کرتا/کرتی ہوں، تو میں اپنی رسید کیسے حاصل کر سکتا/سکتی ہوں؟
بیج کردہ عطیات
- اپنے فون پر رسیدیں ملاحظہ کریں اور محفوظ کریں۔ Signal سیٹنگز
>
Signal کو عطیہ کریں > عطیے کی رسیدیں پر جائیں۔ اگر رسید دستیاب ہے، تو اسے منتخب کریں۔ پھر رسید کو محفوظ، پرنٹ یا شیئر کریں۔
- اگر آپ نے Signal دوبارہ انسٹال کیا ہے، تو گزشتہ عطیات کی رسیدیں دستیاب نہیں ہوں گی۔
ویب سائٹ عطیات
- ہماری ویب سائٹ کے ذریعے تعاون کرنے پر آپ کو ای میل کے ذریعے ایک ٹیکس کی رسید موصول ہو گی۔ استعمال کردہ پیمنٹ کے طریقے کے مطابق، رسید موصول ہونے میں 1-7 کاروباری دن لگ سکتے ہیں۔
میں اپنے عطیے کے میچ کے حوالے سے اپنی کمپنی سے کیسے درخواست کر سکتا/سکتی ہوں؟
زبردست سوال! اپنے انسانی ذرائع کے ڈیپارٹمنٹ میں تلاش کریں کہ آیا ان کے پاس میچنگ پروگرام ہے اور عطیے کی میچنگ کی درخواست کیسے کی جاتی ہے۔ Signal کا ٹیکس ID نمبر 82-4506840 ہے، اور ہم سے donate@signal.org پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔