ہم نے سب سے پہلے پرائیویسی، آخر سے آخر تک انکرپٹ کردہ (E2EE) میسجنگ اور کالنگ پلیٹ فارم ڈیزائن کیا ہے تاکہ صرف آپ اور آپ کے مطلوبہ وصول کنندگان محفوظ انداز میں مواصلت کر سکیں۔ مستحکم انکرپشن کے باوجود، حملہ آور پھر بھی سوشل انجینئرنگ، جعل سازی، یا نقالی کی کوشش کر سکتے ہیں تاکہ حساس معلومات ظاہر کرنے کے لیے آپ کو دھوکہ دیا جا سکے۔
یہ FAQ وضاحت کرتا ہے کہ ایسے خطرات کو کیسے پہچانا جائے، روکا جائے، اور رپورٹ کیا جائے، اور اس بات کو واضح کرتا ہے کہ Signal کی سپورٹ ٹیم کیسے بات چیت کرتی ہے۔
کیا Signal سپورٹیوزرز سے براہ راسترابطہ کرتا ہے؟
Signal آپ کو Signal کی آفیشل چیٹ کے ذریعے نئے فیچرز کے بارے میں آگاہ کر دے گا۔ یہ ایسی چیٹ نہیں ہے جہاں میسجز کا تبادلہ کیا جا سکے، یہ ایک منفرد پس منظر کی تصویر کی حامل صرف دیکھنے والی چیٹ ہے۔ یہ چیٹ نیچے ایک غیر متحرک الرٹ بھی دکھائے گی جس میں لکھا ہو گا "Signal کی جانب سے واحد آفیشل چیٹ"۔
ہم ایسی چیٹ میں بات چیت کے ذریعے رابطہ کی ابتداء نہیں کرتے جہاں میسجز کا تبادلہ ہوتا ہے۔ وہ چیٹس جہاں میسجز کا تبادلہ ہو سکتا ہے ان میں پہلے قبول کریں، مسترد کریں، یا بلاک کریں کے بٹنز کے ساتھ پیغام کی درخواست کی اسکرین ظاہر ہو گی۔ Signal کا عملہ آپ سے اس طریقے سے کبھی بھی رابطہ نہیں کرے گا۔
اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ پیغام کی درخواست کیسی ہوتی ہے، تو براہ کرم FAQ والا یہ صفحہملاحظہ کریں۔
Signal کا عملہ کبھی بھی آپ سے فون کالز، SMS، یا سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے کی ابتداء نہیں کرے گا۔ Signal کا عملہ آپ سے کبھی بھی چیٹ میں ہونے والی بات چیت کے متن میں (جہاں میسجز کا تبادلہ ہوتا ہے) آپ کی پن یا بحالی کی کیی کی تصدیق کے لیے درخواست نہیں کرے گا۔
اگر کوئی ہماری ٹیم میں سے ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے آپ کو میسجز کرے تو:
- جواب نہ دیں یا کوئی معلومات شیئر نہ کریں۔
- ایپ میں اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں اور بلاک کر دیں۔
- ہم سے صرف ہمارے باضابطہ طریقے کے ذریعے رابطہ کریں۔
سپورٹ کی نقالی کا دھوکا کیسا دکھائی دیتا ہے؟
دھوکے باز ایسا کر سکتے ہیں:
- ہمارے مشابہہ کوئی جعلی پروفائل یا موجودگی تخلیق کر سکتے ہیں۔
- یہ دعویٰ کرتے ہوئے آپ سے اکاؤنٹ کے تصدیقی کوڈ کی درخواست کر سکتے ہیں، کہ کسی مسئلہ یا تصدیق کی وجہ سے اس کی ضرورت ہے۔
- اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے "تصدیق" یا "ری اسٹور" کے لنکس بھیج سکتے ہیں۔
یاد دہانی: ہم تصدیقی کوڈز، بحالی کی کیز، یا پیمنٹس کی تفصیلات کبھی بھی نہیں پوچھیں گے۔
جعل سازی کیا ہے؟
جعل سازی، دھوکے کی ایک ایسی قسم ہے جس میں حملہ آور ای میلز، لنکس یا کالز کے ذریعے معلومات چرُانے کے مقصد سے قابل اعتماد رابطوں یا سروسز کے ذریعے نقالی کرتے ہیں۔
انتباہی علامات:
- غیر متوقع میسجز یا کالز جن میں حساس معلومات، جیسے SMS کوڈز یا پاسورڈز کی درخواست کی جا رہی ہو۔
- جلدی مچانا: "آپ کا اکاؤنٹ لاک / یا ناقابل رسائی ہو جائے گا جب تک کہ.."
- مشکوک لنکس، غلط املا کے حامل ایڈریسز۔
اگر شک ہو، تو باضابطہ ذرائع کے ذریعے تصدیق کریں۔
مجھ سے میرا Signal کا تصدیقی کوڈ، Signal کا پِن، اور/یا بیک اپ کی بحالی کی کیی کا پوچھا گیا تھا۔ مجھے کیا کرنا چاہیئے؟
یہ جعل سازی کی کوشش ہے۔ آپ کا کوڈ آپ کے اکاؤنٹ کی کیی ہے، اسے کبھی بھی شیئر نہ کریں۔
یاد دہانی: آپ کا Signal کا تصدیقی کوڈ صرف ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کی کارروائی کے دوران درکار ہوتا ہے۔ کبھی بھی کسی کو اپنا تصدیقی کوڈ نہ دیں، چاہے وہ کوئی باٹ یا Signal کا نمائندہ ہونے کا دعویٰ ہی کیوں نہ کریں۔
عام دھوکے
مضبوط انکرپشن کے باوجود بھی، دھوکے باز غلط سگنلز بھیج سکتے ہیں اور انسان کے اعتماد کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
| دھوکے کی قسم | یہ کیسا نظر آتا ہے | خود کو کیسے محفوظ رکھیں |
| جعل سازی یا نقالی | کوئی شخص آپ کا دوست، کمپنی یا سپورٹ ٹیم بن کر دکھاوا کرتا ہے تاکہ آپ کا تصدیقی کوڈ یا پاسورڈ چُرا سکے۔ | کسی اور ذریعے سے ان کی شناخت کی تصدیق کریں۔ کبھی اپنے کوڈز شیئر نہ کریں۔ |
| بدنیتی پر مبنی لنکس یا ایپس | وہ لنکس یا ڈاؤن لوڈز جو جعلی لاگ ان صفحات پر لے جاتے ہیں یا آپ کی ڈیوائس پر تخریبی سافٹ ویئر انسٹال کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ | غیر متوقع موصول ہونے والے لنکس پر کلک نہ کریں۔ URLs کھولنے سے پہلے احتیاط سے چیک کریں۔ |
| انعام، ملازمت یا انویسٹمنٹ کے دھوکے | ایسے میسجز جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہو کہ آپ نے انعام جیت لیا ہے، ملازمت حاصل کر لی ہے، یا زیادہ منافع بخش انویسٹمنٹس کی پیشکش کی جا رہی ہو۔ | اگر کچھ اتنا زیادہ اچھا ہے کہ اس کے سچ ہونے پر یقین نہ آئے، تو ممکن ہے ایسا ہی ہو۔ شک کی نگاہ سے دیکھیں۔ |
| رومانس یا اعتماد پر مبنی دھوکے | کوئی شخص جو آپ سے رقم یا ذاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے جذباتی ساز باز کا استعمال کرتا ہے۔ | نئے رابطوں کے ساتھ ذاتی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے محتاط رہیں۔ |
محفوظ رہیں
- کبھی بھی تصدیقی کوڈز، بیک اپ بحالی کی کیز یا پاسورڈز شیئر نہ کریں۔
- صرف ہماری باضابطہ ای میل کے ذریعے سپورٹ سے رابطہ کریں۔
- فرض کریں کہ غیر متوقع میسجز جعل سازی ہو سکتے ہیں۔
- لنکس اور فائلز کو کلک کرنے یا کھولنے سے پہلے چیک کریں۔
- نا معلوم یا مشکوک رابطوں کو بلاک کریں۔
- اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ رکھیں اور باقاعدگی سے پرائیویسی کی سیٹنگز کا جائزہ لیں۔
- اگر آپ کو دھوکے کا شبہ ہے: تو بات کرنا چھوڑ دیں اور کوئی معلومات شیئر نہ کریں۔
- مالی یا شناختی دھوکے کے لیے، مقامی حکام کو مطلع کرنے پر غور کریں۔