اپنے Signal اکاؤنٹ کے ڈیٹا کی رپورٹ ڈاؤن لوڈ اور برآمد کریں۔ اس رپورٹ میں کوئی میسجز یا میڈیا شامل نہیں ہے۔ چونکہ Signal میں ہر چیز کلی طور پر انکرپٹ کردہ ہوتی ہے، اس لیے Signal Service کو آپ کے میسجز یا منسلکات تک کبھی بھی رسائی حاصل نہیں ہوتی۔
رپورٹ کو ڈاؤن لوڈ اور برآمد کریں
- اپنے فون پر، Signal سیٹنگز
> اکاؤنٹ > اپنے اکاؤنٹ ڈیٹا پر جائیں۔
- برآمد کو بطور TXT یا برآمد کو بطور JSON منتخب کریں > رپورٹ برآمد کریں > برآمد کریں۔
- وہ جگہ منتخب کریں جہاں فائل کو شیئر کرنا ہے۔
آپ کی رپورٹ محض ایکسپورٹ کے وقت تیار کی جاتی ہے اور اسے Signal کی جانب سے آپ کی ڈیوائس پر اسٹور نہیں کیا جاتا۔