Signal کی مرکزی اسکرین پر آپ کا فون نمبر نمایاں طور پر ڈسپلے نہیں کیا جاتا، کیونکہ اسے بطور ڈیفالٹ آپ کے نمبر کی رازداری برقرار رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، البتہ، یہ معلوم ہو کہ اسے کہاں ڈھونڈنا ہے تو آپ کو آسانی سے مل جائے گا۔
Android
- Signal کھولیں۔
- اپنے پروفائل آئیکن
(بالائی بائیں طرف) پر ٹیپ کریں۔
- وہاں آپ کے فون نمبر کے ساتھ آپ کا پروفائل نیم اور اوتار بھی دکھائی دیتے ہیں۔
iOS
- Signal کھولیں۔
- اپنے پروفائل آئیکن
(بالائی بائیں طرف) پر ٹیپ کریں۔
- سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
- وہاں آپ کے فون نمبر کے ساتھ آپ کا پروفائل نیم اور اوتار بھی دکھائی دیتے ہیں۔
ڈیسک ٹاپ
- Signal ڈیسک ٹاپ کو کھولیں۔
- سیٹنگز کے آئیکن پر کلک کریں۔
- وہاں آپ کے فون نمبر کے ساتھ آپ کا پروفائل نیم اور اوتار بھی دکھائی دیتے ہیں۔
بطور ڈیفالٹ، آپ کا فون نمبر ان لوگوں کو آپ کی پروفائل کی تفصیلات کے صفحے میں نظر نہیں آتا جنہوں نے اسے پہلے سے محفوظ نہیں کیا ہوتا۔ اس سیٹنگ کو تبدیل کر کے اسے سب کے لیے ظاہر کرنے کی غرض سے ہمارے اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے صفحے پر موجود فون نمبر پرائیویسی اور یوزر نیمز دیکھیں۔