Signal آپ کی پرائیویسی کی حفاظت کرنے اور آپ کے ڈیٹا کی سیکورٹی کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ Signal کسی بھی – طرح آپ کے ڈیٹا یا مواد کو بیچنے، کرائے پر دینے، یا پیسے کمانے کے لیے استعمال نہیں ہو سکتی۔
اپ ڈیٹ کردہ شرائط اور پرائیویسی پالیسی۔
Signal کو کسی بھی حساس معلومات کو جمع یا اسٹور کرنے کے لیے وضع نہیں کیا گیا ہے۔ چونکہ Signal کے پیغامات اور کالز ہمیشہ اینڈ-ٹو-اینڈ مرموز کردہ، پرائیویٹ، اور محفوظ ہوتے ہیں اس لیے ان تک ہم یا دیگر فریقین ثالث رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ ہماری اپ ڈیٹ کردہ شرائط اور پرائیویسی پالیسی دیکھیں۔
کیا میں Signal سے باہر اپنا ڈیٹا ایکسپورٹ کر سکتا/سکتی ہوں؟
Signal کے پیغامات، تصاویر، فائلز، اور دیگر امواد آپ کی ڈیوائس پر مقامی طور پر اسٹور ہوتا ہے۔ یہ امواد اوپن سورس Signal کلائنٹس کے ذریعے پڑھنے کے قابل ہیں۔ چونکہ Signal میں ہر چیز اینڈ-ٹو-اینڈ مرموز کردہ ہے، لہذا Signal سروس کو ان میں سے کسی بھی ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں ہے۔
کمیونٹی کی تیار کردہ متعدد اوپن سورس یوٹیلیٹیز موجود ہیں جو اسٹور شدہ Signal کے مواد کا مقامی طور پر تجزیہ کرنے کے قابل ہیں۔ Android یوزرز مقامی Signal ڈیٹا کو ڈیوائسز کے درمیان منتقل بھی کر سکتے ہیں (Signal سیٹنگز > چیٹس > چیٹ بیک اپس)۔
میں مستقل طور پر اپنا اکاؤنٹ کیسے غیر فعال کر سکتا/سکتی ہوں؟
اپنے فون نمبر کو غیر رجسٹر کر کے آپ اپنے فون نمبر کو Signal یوزر کے طور پر شناخت ہونے سے مستقل طور پر غیر فعال کر سکتے ہیں۔ اس کارروائی کی تصدیق اور اسے مکمل کرنے کے لیے آپ کو اس فون نمبر تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہو گی۔
Signal میرے رابطوں سے متعلق کیا کرتی ہے؟
آپ کے رابطوں کی پرائیویسی کی حفاظت کے لیے وضع کردہ سروس کا استعمال کرتے ہوئے، Signal اختیاری طور پر آپ کی ایڈریس بُک میں موجود رابطوں سے متعلق معلوم کرتی ہے کہ ان میں سے کون کون Signal یوزرز ہیں۔ اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آپ کے کون سے رابطے رجسٹرڈ ہیں آپ کی ڈیوائس پر موجود رابطوں کی معلومات خفیہ طور پر ہیش اور سرور کو منتقل کی جا سکتی ہیں۔
GDPR کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے Signal کیا اقدامات کر رہی ہے؟
یوزر پرائیویسی کی حفاظت کرنے کے لیے Signal خاص طور پر وضع کی گئی ہے اور صرف کم سے کم ایسی معلومات کا استعمال کرتی ہے جو ہماری سروس ڈیلیور کرنے کے لیے درکار ہوتی ہے۔ یہ ایک ترقی پذیر عمل ہے، اور ہم سپورٹ سینٹر مواد کے ساتھ Signal کی پرائیویسی اور شرائط کو بھی مسلسل اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔
میں آپ کے ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر سے کیسے رابطہ کر سکتا/سکتی ہوں؟
آپ privacy@signal.org پر ای میل ارسال کر کے ہمارے ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Signal استعمال کرنے کی کم سے کم عمر کیا ہے؟
Signal استعمال کرنے کے لیے آپ کو کم از کم 13 سال کا ہونا ضروری ہے۔ آپ کے آبائی ملک میں والدین کی رضامندی کے بغیر ہماری سروسز استعمال کرنے کی کم سے کم عمر کی شرح زیادہ ہو سکتی ہے۔
اب تک کیا چیز تبدیل نہیں ہوئی؟
Signal اسٹیٹ آف دا آرٹ سیکورٹی اور اینڈ-ٹو-اینڈ مرموز کاری کا استعمال کرتے ہوئے آپ کی پرائیویسی کی حفاظت کرنے کے لیے ہمیشہ وقف رہے گی۔ ہمارا مقصد ہمیشہ اوپن سورس پرائیویسی ٹیکنالوجی تیار کرنا ہے جو اظہار رائے کی آزادای کی حفاظت اور محفوظ عالمی مواصلت کو فعال کرتی ہے۔
مزید سوالات؟
اگر ہمارے ڈیٹا پرائیویسی پریکٹسز سے متعلق آپ کے مزید سوالات ہیں، تو براہ کرم privacy@signal.org پر ہم سے رابطہ کریں۔