Signal کچھ خصوصیات کو قابل بنانے کے لs اجازت کی درخواست کرتا ہے ، جیسے فوٹو شیئر کرنا یا اپنے روابط دکھائیں۔ آپ ماخذ کوڈ کو دیکھ کر تصدیق کرسکتے ہیں کہ ان اجازتوں کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ Signal مکمل طور پر اوپن سورس ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ اس کوڈ کا تیسرا فریق سیکیورٹی فرموں اور انفرادی محققین دونوں نے آڈٹ کیا ہے۔ یہ بہت ساری وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے ہم اوپن سورس کے لئے پرعزم ہیں۔ اس سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ محتاط جانچ پڑتال ممکن ہے۔
Android
OS اطلاعات کے آپشنز
اطلاعات میں ظاہر ہونے والے اسمارٹ جواب کو نظم یا غیر فعال کرنے کے لیے:
- Android 10 اور 11 کے لیے، Android فون کی سیٹنگز میں ایپ > ایپس اور اطلاعات > اطلاعات > جدید > تجویز کردہ افعال اور جوابات کو فعال یا غیر فعال کریں۔
- Android 12 اور 13 کے لیے، Android فون کی سیٹنگز میں ایپ > اطلاعات > میں توسیع کردہ اطلاعات کو فعال یا غیر فعال کریں۔
- Android 14 کے لیے، Android فون کی سیٹنگز میں ایپ > اطلاعات > جدید سیٹنگز> میں اطلاعات کے لیے تجویز کردہ افعال اور جوابات پر جائیں۔
لاک اسکرین اطلاعات کے آپشنز کا نظم کرنے کے لیے:
- Android فون کی سیٹنگز میں ایپ > ایپس اور اطلاعات > اطلاعات > جدید پر جائیں۔
- Android 14 کے لیے، Android فون کی سیٹنگز میں ایپ > اطلاعات > لاک اسکرین کی اطلاعات پر جائیں۔
اجازتیں
Android 6.0 یا بعد میں چلنے والے فونز پر اجازتوں کا نظم کرنے کیلئے:
- Android فون کی سیٹنگز میں ایپ > ایپس اور (آپ کی ڈیوائس کے حساب سے یہ مختلف ہو سکتا ہے) > Signal > ایپ کی اجازتیں (آپ کی ڈیوائس کے حساب سے یہ مختلف نظر آ سکتا ہے) > اجازتیں آن کریں پر جائیں۔
اجازت کی درخواست کی گئی
شناخت | |
ڈیوائس پر اکاؤنٹس تلاش کریں | Signal کو اکاؤنٹس تلاش کرنے اور Signal رابطوں کو چیک کرنے کی اجازت فراہم کریں۔ یہ اکاؤنٹس آپ کے Android سسٹم کی سیٹنگز میں موجود اکاؤنٹس سیکشن میں ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔ |
اپنا ذاتی رابطہ کارڈ پڑھیں | اپنے رابطہ کارڈز تک رسائی کی بدولت Signal کو آپ کا فون نمبر آپ کے نام کے ساتھ مربوط کرنے کی اجازت حاصل ہوتی ہے۔ |
رابطے | |
ڈیوائس پر اکاؤنٹس تلاش کریں |
Signal کو اکاؤنٹس تلاش کرنے اور Signal رابطوں کو چیک کرنے کی اجازت فراہم کریں۔ یہ اکاؤنٹس آپ کے Android سسٹم کی سیٹنگز میں موجود اکاؤنٹس سیکشن میں ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔ |
اپنے رابطوں سے متعلق پڑھیں | اپنے رابطوں تک رسائی کی بدولت Signal کو آنے والے فون نمبرز کو ناموں کے ساتھ مربوط کرنے اور جب آپ یہ انتخاب کر رہے ہوتے ہیں کہ پیغام کس کے لیے تحریر کرنا ہے تب رابطہ معلومات کو ڈسپلے کرنے کی اجازت حاصل ہوتی ہے۔ |
اپنے رابطوں میں ترمیم کریں | Signal پہلے سے موجود رابطوں میں نئے فون نمبرز شامل کر سکتی ہے اور بالکل نئے رابطے بھی تخلیق کر سکتی ہے۔ |
مقام | |
ممکنہ مقام (نیٹ ورک پر مبنی) | ذیل میں دیکھیں۔ |
درست مقام (GPS اور نیٹ ورک پر مبنی) | آپ کا حالیہ مقام اپنے دوستوں کے ساتھ پیغامات کی صورت میں شیئر کرنے کی اجازت فراہم کرتی ہے۔ Wi-Fi براہ راست کے ذریعے اکاؤنٹ منتقلی کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔ |
فون | |
فون کی حیثیت اور شناخت سے متعلق پڑھیں | Signal کو آپ کے فون نمبر اور ڈیوائس ID کا تعین کرنے کی اجازت فراہم کرتی ہے۔ انہیں Signal کے لیے رجسٹر کرنے کی خاطر استعمال کیا جاتا ہے۔ پرائیویٹ کال اور غیر محفوظ کال آنے پر کال ہینڈلنگ کی اجازت دی جاتی ہے۔ غیر محفوظ مواصلت کو ہٹانے سے متعلق یہاں مزید پڑھیں۔ |
تصاویر/میڈیا/فائلز | |
اپنے USB اسٹوریج کے امواد سے متعلق پڑھیں | ذیل میں دیکھیں۔ |
اپنے USB اسٹوریج کے امواد میں ترمیم یا حذف کریں | Signal اپنا مرموز کردہ ڈیٹا بیس آپ کے فون پر اسٹور کرتی ہے۔ آنے والی تصویر، ویڈیو، یا آڈیو پیغام موصول ہونے کی صورت میں، یہ مقامی طور پر آپ کے فون میں بھی اسٹور ہو جاتے ہیں۔ یہ اجازتیں بیک اپ کی فعالیت کو فعال کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ |
اسٹوریج | |
اپنے USB اسٹوریج کے امواد سے متعلق پڑھیں | ذیل میں دیکھیں۔ |
اپنے USB اسٹوریج کے امواد میں ترمیم یا حذف کریں | Signal اپنا مرموز کردہ ڈیٹا بیس آپ کے فون پر اسٹور کرتی ہے۔ آنے والی تصویر، ویڈیو، یا آڈیو پیغام موصول ہونے کی صورت میں، یہ مقامی طور پر آپ کے فون میں بھی اسٹور ہو جاتے ہیں۔ یہ اجازتیں بیک اپ کی فعالیت کو فعال کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ |
کیمرہ | |
تصاویر اور ویڈیوز لیں | Signal ایک براہ راست کیپچر فیچر پر مشتمل ہوتی ہے جہاں آپ ایپ کے اندر تصویر لے سکتے ہیں اور اسے پیغام میں تیزی سے ارسال کر سکتے ہیں۔ یہ اجازت ویڈیو کالز کے لیے ضروری ہے۔ |
مائکروفون | |
آڈیو ریکارڈ کریں | یہ آپ کی آواز کو وائس اور ویڈیو کالز پر سنے جانے، اور وائس میسجز کو ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ |
Wi-Fi کنکشن سے متعلق معلومات | |
Wi-Fi کنکشنز ملاحظہ کریں | Signal پیغامات انٹرنیٹ پر ارسال اور موصول ہوتے ہیں اور روایتی SMS/MMS کا استعمال نہیں کرتے۔ یہ Signal کو اس بات کا تعین کرنے کی بھی اجازت فراہم کرتی ہے کہ سروسز کب دستیاب نہیں ہوتیں۔ مختلف نیٹ ورک حالات کے تحت SMS، MMS، اور Signal پیغامات وصول کرنے کے لیے درکار تھی (مثلاً 3G، WiFi، LTE، وغیرہ)۔ SMS ہٹانے سے متعلق یہاں مزید پڑھیں۔ |
ڈیوائس ID اور کال سے متعلق معلومات | |
فون کی حیثیت اور شناخت سے متعلق پڑھیں | Signal کو آپ کے فون نمبر اور ڈیوائس ID کا تعین کرنے کی اجازت فراہم کرتی ہے۔ یہ Signal کے لیے رجسٹر کرنے کی خاطر استعمال ہوتی ہے۔ |
دوسرے | |
انٹرنیٹ سے ڈیٹا موصول کریں | ذیل میں دیکھیں۔ |
نیٹ ورک کنکشنز ملاحظہ کریں | Signal پیغامات انٹرنیٹ پر ارسال اور موصول ہوتے ہیں اور روایتی SMS/MMS کا استعمال نہیں کرتے۔ یہ Signal کو اس بات کا تعین کرنے کی بھی اجازت فراہم کرتی ہے کہ سروسز کب دستیاب نہیں ہوتیں۔ مختلف نیٹ ورک حالات کے تحت SMS، MMS، اور Signal پیغامات وصول کرنے کے لیے درکار تھی (مثلاً 3G، WiFi، LTE، وغیرہ)۔ SMS ہٹانے سے متعلق یہاں مزید پڑھیں۔ |
اکاؤنٹس تخلیق کریں اور پاس ورڈز سیٹ کریں | Signal کو آپ کی ڈیوائس پر اکاؤنٹ تخلیق کرنے کی اجازت فراہم کرتی ہے، جو کہ سسٹم سیٹنگز > اکاؤنٹس پر دیکھا جا سکتا ہے۔ |
بلو ٹوتھ ڈیوائسز کے ساتھ جوڑیں | کال کے دوران بلو ٹوتھ کنکشن کو استعمال کرنے کی اجازت فراہم کرتی ہے۔ |
اسٹکی براڈ کاسٹ ارسال کریں | ایسا اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ Signal آپ کے فون میں دیگر ایپس کے ساتھ بھروسے کے ساتھ اور مؤثر طریقے سے کام کر سکے۔ مثال کے طور پر، کم بیٹری ہونے کی صورت میں بھی آپ پیغامات وصول کر سکتے ہیں، یا اگر آپ تصویر منسلک کرتے ہیں تو اپنی ڈیوائس پر موجود تصویر تک رسائی حاصل کرنے کی درخواست کر رہے ہوتے ہیں۔ |
نیٹ ورک کنیکٹویٹی تبدیل کریں | ذیل میں دیکھیں۔ |
Wi-Fi سے کنیکٹ اور ڈس کنیکٹ کریں | Signal پیغامات انٹرنیٹ پر ارسال اور موصول ہوتے ہیں اور روایتی SMS/MMS کا استعمال نہیں کرتے۔ یہ Signal کو اس بات کا تعین کرنے کی بھی اجازت فراہم کرتی ہے کہ سروسز کب دستیاب نہیں ہوتیں۔ مختلف نیٹ ورک حالات کے تحت SMS، MMS، اور Signal پیغامات وصول کرنے کے لیے درکار تھی (مثلاً 3G، WiFi، LTE، وغیرہ)۔ SMS ہٹانے سے متعلق یہاں مزید پڑھیں۔ Wi-Fi براہ راست کے ذریعے اکاؤنٹ منتقلی کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔ |
اپنا اسکرین لاک غیر فعال کریں | کال کے دوران Signal کو فون ان لاک رکھنے کی اجازت فراہم کرتی ہے۔ |
مکمل نیٹ ورک تک رسائی | Signal پیغامات انٹرنیٹ پر ارسال اور موصول ہوتے ہیں اور روایتی SMS/MMS کا استعمال نہیں کرتے۔ یہ Signal کو اس بات کا تعین کرنے کی بھی اجازت فراہم کرتی ہے کہ سروسز کب دستیاب نہیں ہوتیں۔ مختلف نیٹ ورک حالات کے تحت SMS، MMS، اور Signal پیغامات وصول کرنے کے لیے درکار تھی (مثلاً 3G، WiFi، LTE، وغیرہ)۔ SMS ہٹانے سے متعلق یہاں مزید پڑھیں۔ |
اپنی آڈیو سیٹنگز تبدیل کریں | آواز کی اطلاعات کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ |
سنک سیٹنگز پڑھیں | ایپ کو وقت پر پیغامات وصول کرنے کی اجازت فراہم کرتی ہے۔ |
اسٹارٹ اپ پر چلائیں | یہ Signal کو یوزر کے Signal لانچ کرنے سے قبل فون کے پہلے اسٹارٹ اپ ہونے پر پیغامات کی رسید کو ہینڈل کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اس کے بغیر، پیغامات وصول کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ |
ڈیوائس پر اکاؤنٹس استعمال کریں | Signal کو آپ کی ڈیوائس پر اکاؤنٹ شامل کرنے کی اجازت فراہم کرتی ہے، جو کہ سسٹم سیٹنگز > اکاؤنٹس پر دیکھی جا سکتی ہے۔ |
وائبریشن کنٹرول کریں | اطلاعات کو وائبریٹ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ |
ڈیوائس کو سلیپنگ سے بچاتی ہے | مختلف ٹاسکس جیسے کہ پیغام کی ڈیلیوری یا وصولی سر انجام دیتے وقت Signal کو فون فعال رکھنے کی اجازت فراہم کرتی ہے۔ |
ٹوگل سنک آن اور آف | اس کا استعمال اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے کہ آپ کے رابطے اپ ٹو ڈیٹ ہیں اور یہ جدید Android میں سنکنگ کو ہینڈل کرنے کا معیاری طریقہ ہے، جو کہ سسٹم سیٹںگز > اکاؤنٹس پر مشاہدہ پذیر ہے۔ |
شارٹ کٹس انسٹال کریں | آپ کی ہوم اسکرین پر Signal کو ایک شارٹ کٹ شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ |
iOS
اپنے iPhone پر اجازتوں کا نظم کرنے کیلئے:
-
iPhone سیٹنگز > Signal پر جائیں
- iPhone کی دوسری ترتیبات
اجازت کی درخواست کی گئی
مقام | آپ کا حالیہ مقام اپنے دوستوں کے ساتھ پیغامات کی صورت میں شیئر کرنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔ |
رابطے | اس سے آپ کو اپنے رابطوں کے ساتھ مواصلت اور رابطوں کے نام ڈسپلے کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ |
فوٹوز | یہ ایپ کو آپ کے فون میں پہلے سے اسٹور کردہ تصاویر یا ویڈیوز کو ارسال کرنے کے قابل بناتی ہے۔ |
مقامی نیٹ ورک | یہ Signal کو آپ کا اکاؤنٹ براہ راست ایک نئے فون پر منتقل کرنے کی اجازت فراہم کرتی ہے۔ سیٹنگ فعال ہونے کی صورت میں، یہ تب تک قابل استعمال نہیں ہو گی جب تک آپ واضح طور پر کسی نئی ڈیوائس پر منتقلی کے آغاز کا انتخاب نہ کر لیں۔ |
مائکروفون | یہ وائس میسجز کی ریکارڈنگ کو اہل بناتا اور وائس اور ویڈیو کالز پر آپ کی آواز کو سننے کی اجازت دیتا ہے۔ |
کیمرہ | ویڈیو کالز کرنے اور تصاویر یا ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے درکار ہوتی ہے۔ |
اطلاعات | آپ کو پیغام یا کال وصول ہونے پر آپ کو مطلع کرتی ہے۔ |
بیک گراؤنڈ ایپ ری فریش | Signal کو وقت پر پیغامات اور کالز وصول کرنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔ اس کے بغیر، پیغامات کو ارسال اور موصول ہونے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کم پاور موڈ کو غیر فعال کریں تاکہ یہ کام کر سکے۔ |
سیلولر ڈیٹا | Signal کو وقت پر پیغامات اور کالز وصول کرنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔ اس کے بغیر، پیغامات کو ارسال اور موصول ہونے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ |
iPhone کی دوسری ترتیبات
کم پاور موڈ |
یہ وقت پر پیغامات اور کالز وصول کرنے یا ایک نئے فون پر اکاؤنٹ منتقلی کو مکمل کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ |
|
پابندیاں | یہ پابندیاں دیگر اجازتوں میں ترمیم یا وقت پر پیغامات اور کالز موصول کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔ اس کے بغیر، پیغامات کو ارسال اور موصول ہونے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ |
|
فوکس موڈ | یہ پابندیاں میسجز اور کالز کی اطلاعات کو بروقت وصول کرنے کی صلاحیت میں مخل ہو سکتی ہیں۔ |
|
Desktop
اجازتوں کا نظم کرنے کے لئے Signal Desktop کی ترجیحات پر جائیں:
Signal کی سیٹنگز >
ترجیحات >
عمومی > اجازتیں
- مائیکروفون تک رسائی کی اجازت دیں
یہ وائس میسجز کی ریکارڈنگ اہل بناتا، اور وائس اور ویڈیو کالز پر آپ کی آواز کو سننے کی اجازت دیتا ہے۔ - کیمرہ تک رسائی کی اجازت دیں
اس سے آپ ویڈیو کالز پر نظر آ سکتے ہیں۔
OS اجازتوں کے لیے درخواست کی گئی
کیمرہ | یہ آپ کو ویڈیو کالز پر نظر آنے کے قابل بناتی ہے۔ | macOS: Apple مینیو منتخب کریں > سسٹم کی ترجیحات > سیکورٹی اور پرائیویسی پر کلک کریں > پرائیویسی منتخب کریں > کیمرہ منتخب کریں > Signal کے ساتھ موجود چیک باکس منتخب کریں۔ اس سیٹنگ کو اپلائی کرنے کے لیے Signal کو دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ |
مائکروفون | یہ وائس میسجز کی ریکارڈنگ کو اہل بناتا اور ویڈیو اور وائس کالز پر آپ کی آواز کو سننے کی اجازت دیتا ہے۔ | macOS: Apple مینیو منتخب کریں > سسٹم کی ترجیحات > سیکورٹی اور پرائیویسی پر کلک کریں > پرائیویسی منتخب کریں > مائیکروفون منتخب کریں > Signal کے ساتھ موجود چیک باکس منتخب کریں۔ اس سیٹنگ کو اپلائی کرنے کے لیے Signal کو دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ |
اطلاعات | آپ کو پیغام یا کال وصول ہونے پر آپ کو مطلع کرتی ہے۔ | macOS: Apple مینیو منتخب کریں > سسٹم کی ترجیحات، پھر اطلاعات پر کلک کریں > بائیں کالم پر Signal کا انتخاب کریں اور آپشنز میں سے کوئی منتخب کریں۔ |
اسکرین ریکارڈنگ | آپ کو پوری اسکرین یا علیحدہ ایپلیکیشن ونڈو شیئر کرنے کی اجازت فراہم کرتی ہے۔ | macOS Catalina version 10.15 یا بعد کا: Apple مینیو منتخب کریں > سسٹم کی ترجیحات > سیکورٹی اور پرائیویسی پر کلک کریں > پرائیویسی منتخب کریں > اسکرین ریکارڈنگ منتخب کریں > Signal کے ساتھ موجود چیک باکس منتخب کریں۔ اس سیٹنگ کو اپلائی کرنے کے لیے Signal کو دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ |